پاکستان کا بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔نوٹم کے مطابق(آج) 28 اور(کل) 29اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ۔نوٹم کہا گیا کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت سے ملحقہ فضائی حدود2روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود2روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹم کے مطابق فضائی حدود28اور29اکتوبر کوصبح6سے رات 9بجے تک بند رہے گی،لاہور اور کراچی ریجنز کے بھارتی روٹس کے درمیان فضائی حدود بند رہے گی،کمرشل پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کردی گئیں،2روز کے دوران فضائی حدود3گھنٹے کیلئے بند رہے گی،ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا۔
مزید :