ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ بین الاقوامی ٹیموں، اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑیوں، اور مضبوط ملکی و بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ، ابوظہبی ٹی10 عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ بصری مظاہرہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل، ڈی سی ٹی ابوظہبی، اور ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے درمیان جاری تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو مل کر ابوظہبی کو کھیل اور ثقافتی تجربات کے لیے ایک ممتاز مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔2025 ابوظہبی ٹی10 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور یہ ایڈیشن شائقین کو دلچسپ لمحات، ہائی انٹینسٹی کرکٹ، اور عالمی توجہ فراہم کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 مقامات پر

پڑھیں:

آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع

آسٹریلیا (ویب دیسک) ون ڈے سیریز کیلئے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں، دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کرنے پربات چیت جاری ہے، تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق30جنوری سے شروع ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کےزیر اہتمام بین الاقوامی گول میز کانفرنس، دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت
  • ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد
  • انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کا اعتماد، وزیراعظم کی کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے: عطا تارڑ
  • آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
  • ٹیلر سوئفٹ عالمی سطح پر اے آئی ڈیپ فیک کا سب سے بڑا ہدف قرار
  • ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار
  • موجودہ ورلڈ آرڈر اور کمزور بین الاقوامی قانونی نظام