Daily Mumtaz:
2025-12-08@20:40:35 GMT

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن ہوا جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (آی ایف ایف) پروگرام کے تحت قرض کی تیسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی۔

ذرائع کے مطابق 1.

3 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی ملے گی، نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی اور آئی ایم ایف نےجاری قرض پروگرام پرعملدرآمد کو مضبوط قراردیدیا ہے جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور ہوئی، اس سے قبل پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔

ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی جبکہ دوسری ایک ارب ڈالر کی قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف قرض پروگرام ارب ڈالر کی کی منظوری ایف ایف

پڑھیں:

نئی قسط کی منظوری، IMF انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ 

آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے، جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا ہے اور سفارش کی ہے کہ یہ سخت مالیاتی پالیسی آگے بھی جاری رکھی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی نئی قسط سے پاکستان کی معیشت میں امید یا چیلنجز؟ جانیے 1.29 ارب ڈالر کی تفصیل
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 29کروڑ ڈالر قرض کی قسط منظور کرلی
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
  • آئی ایم ایف بورڈ کا آج اجلاس؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
  • نئی قسط کی منظوری، IMF انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا
  • پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری: آئی ایم ایف کا اجلاس کل ہوگا
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری متوقع
  • آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے لیے اجلاس 8 دسمبر کو متوقع