استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے۔ اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے، قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔ پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پواریقین ہے۔ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔

مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اورسول حکومت ایک ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے۔ متن میں چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کی قیادت

پڑھیں:

بھارت کو اگلا جواب زیادہ شدیدہوگا،فیلڈ مارشل

تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز
بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!سید عاصم منیرکامسلح افواج کے افسران سے خطاب

چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔فیلڈ مارشل نے کہا میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر متفقہ قرار داد منظور
  • پنجاب اسمبلی: ڈیفنس فورسز چیف کے تقرر پر قرارداد تحسین کثرت سے منظور
  • بھارت کو اگلا جواب زیادہ شدیدہوگا،فیلڈ مارشل
  • پنجاب اسمبلی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پنجاب اسمبلی نے تہنیتی قرار داد منظور کرلی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع
  • چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش