Daily Mumtaz:
2025-12-12@08:35:11 GMT

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شائے ہوپ 47 اور جان کیمپبیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیکب ڈفی نے 5، مائیکل رائے نے 3 اور زیک فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور رواں سائیکل میں یہ نیوزی لینڈ کی پہلی فتح ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز رنز بناکر ایک وکٹ

پڑھیں:

ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا

ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ “ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔

اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین فرنچائز بھارت سے اور تین بین الاقوامی مارکیٹ سے ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے، جہاں ہر سال تقریباً 2.5 کروڑ نوجوان کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔CricHeroes آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر ٹرائلز، علاقائی اور عالمی مقابلوں میں لائیو اسکورنگ فراہم کرے گا اور کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل پروفائلز، پرفارمنس ڈیش بورڈز اور طویل مدتی اسٹیٹسٹکس کی سہولت فراہم کرے گا۔

بانی اور سی او سی ٹیسٹ ٹوئنٹی گورو بہیروانی نے کہا کہ ڈیٹا ٹیلنٹ ڈسکوری کی بنیاد ہے۔ CricHeroes کی شمولیت سے جے ٹی ٹی سی دنیا کا سب سے شفاف اور میرٹ پر مبنی یوتھ کرکٹ پلیٹ فارم بن جائے گا۔”CricHeroes کے بانی ابھیشیک دسائی نے کہا کہ جے ٹی ٹی سی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی اینالیٹکس فراہم کرے گا اور کرکٹ ٹیلنٹ کی نشاندہی اور نشوونما کے طریقے کو نئی جہت دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
  • کلین انرجی کے 50 میگاواٹ کے جدید پاور پلانٹ کی ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی جاری
  • ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست
  • برطانیہ میں طوفان کے باعث 3ہزار گھر وں کی بجلی منقطع
  • ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نکاٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں