Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:36:49 GMT

لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ دراصل انہیں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔

حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر بہترین ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا