2025-07-01@21:31:44 GMT
تلاش کی گنتی: 25278

«ابھی نندن»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی فنکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں بڑھاپے کو قبول کرنا چاہیے، مصنوعی طریقوں سے جوانی حاصل کرنا نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیفالی کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ 42 سال کی عمر میں اچانک اس طرح موت واقع ہونا انتہائی افسوسناک ہے کوئی بھی شخص کہیں بھی ہو اس طرح کی ناگہانی اور کم عمری کی موت تکلیف دہ ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کے شوہر اور والدہ کی حالت دیکھ کر دل دہل گیا ہے اندازہ لگائیں...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے 26 معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سپیکر آفس نے صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ قانونی و آئینی نکات پر سینئر قانون دانوں سے بھی رائے لی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کے فیصلے کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر ان ارکان کی رکنیت ختم کیے جانے کا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس ہر ماہ ہر بجلی کے صارف سے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی تھی جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوتی تھی جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی جس سے ادارہ اپنے مالی اخراجات چلاتا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد پی ٹی وی ملازمین اور عام لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال ہے کہ پہلے سے مالی بوجھ کا شکار پی ٹی وی کی سالانہ 16 ارب روپے کی آمدن ختم ہونے کا فیصلہ کیا...
    کراچی: پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈز ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔ راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزاز چھین لیا۔ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں سے ہدف پر ضرب لگائی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کرکے ریکارڈ کو ویب سائٹ پر آویزاں  کردیا، راشد نسیم نے اپنا 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔  راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں بتیس ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ...
    آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن ’سانگ ماسٹر‘ کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے۔ آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیم کی فتح کے بعد گایا جانے والا روایتی نغمہ "انڈر دی سدرن کراس آئی اسٹینڈ" گانے کی ذمہ داری اب وکٹ کیپر ایلکس کیری کے حوالے کر دی ہے۔  تاہم انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہداف میں اب بھی بھارت اور انگلینڈ میں سیریز جیتنا شامل ہے۔ نیتھن لائن کو یہ روایت مائیک ہسی سے 2013 میں ملی تھی جب ہسی نے سری لنکا کے خلاف ریٹائرمنٹ لی۔ تب لائن اپنے 18ویں ٹیسٹ میں تھے۔ وہ آسٹریلیا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک "سانگ ماسٹر" رہنے والے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے یہ ذمہ...
    آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے یوں ان کے 12 سالہ دور کا اختتام ہوا ہے، تاہم نیتھن لیون اپنی بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل کوکین ڈرگ کیس میں قصور وار ثابت یہ رسمی تبدیلی بارباڈوس میں آسٹریلیا کے جاری دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ہوئی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے پیر کے روز کہا کہ صدیوں پرانا یہ ادارہ ان کی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔ چھ جولائی کو دلائی کی 90 ویں سالگرہ ہے، جس سے قبل دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے تینزن گیاتسو (دلائی لامہ) نے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی تو ایسا فریم ورک ہو گا، جس کے اندر ہم اس کے تسلسل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔" دلائی لاما کی کتاب ’وائس فار دی وائس لیس‘ کی اشاعت، چین برہم تبتی بدھ مت کے پیروکار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دلائی لامہ...
    ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔   وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش...
    پشاور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے، وہیں خیبر پختونخوا میں قائم علی امین گنڈاپور کی حکومت بھی سیاسی دباؤ اور اندرونی اختلافات کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔ عدالت کے حکم پر 21 مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو ملنے سے نہ صرف اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت متاثر ہوئی ہے بلکہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بھی متزلزل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اندر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں سے اختلافات کا سامنا ہے، جبکہ حکومتی امور پر ان کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ان پر...
    اسلام آباد میں خاموش مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز تحریر عنبرین علی ملک میں اسوقت مون سون کا آغاز ہو چکا ہے ،دیہی علاقوں میں جہاں بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے تو وہیں پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،لیکن اسلام آباد میں اب مون سون ویسا نہیں جیسے پہلے کبھی ہوا کرتا تھا ۔اسلام آباد اب کئی موسموں سے محروم ہو چکا ہے ماہ جون میں ہیٹ ویو کے شدید اسپیل آئےجس نے اسلام آباد کو بری طرح متاثر کیا ۔ اب تو یوں لگنے لگا ہے جیسے موسمیاتی تبدیلیوں نے سب سے زیادہ اسلام آباد ہی کو متاثر کیا ہے ،بادل...
    زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے پہلے دو بہنیں اور اب ان کا 8 سالہ بھائی حیدر بھی انتقال کر گیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے ایمن آباد کے 7فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی دو دیگر بچوں اور ماں زاہدہ ارم وڑائچ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک  ہے۔پی ایف اے (پنجاب فوڈ اتھارٹی) نے ایمرجنسی ردعمل کرتے ہوئے دو فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا اور خوراک کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ابتدائی شواہد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےفوڈ پوائنٹس پر چھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ساتھ مزید تحقیقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے نواحی اضلاع میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز لاہور کے جنوب مغربی علاقے میں 14 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف لاہور بلکہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی اور گوجرانوالہ جیسے قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں اضطراب کی فضا طاری رہی اور لوگ کافی دیر...
    خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی، ندی نالوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام اور شانگلہ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اسی طرح کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور مہمند میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اُدھر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،...
    اسلام آباد: نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے بڑھا کر 84 روپے 16 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ہائی آکٹین...
    پشاور میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔5 کلومیٹر تک سفرپر کرایہ 20 سے بڑھاکر  30 روپے کر دیا گیا ، 40 کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 60 سے بڑھا کر 70 روپے ہوگیا ۔ ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 16 جون کو خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا گیا ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔
    اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے نئے مالی سال کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی خسارے جیسے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی قوتِ خرید متاثر ہوئی ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید دباؤ میں ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ نوجوانوں کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور تجارتی خسارہ معیشت پر مستقل دباؤ ڈال رہا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ان چیلنجز کے باوجود معاشی امکانات کے در بھی کھلے ہیں، حکومت نے انفراسٹرکچر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کچھ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکت محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچا، ریکٹر سکیل پر زلزلے...
    ملک میں سیاسی استحکام اور عالمی سطح پر حالات بہتر ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 100 انڈیکس 1792 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 419 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا۔ ماہرین کی رائے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ سلمان نقوی نے کہا کہ معاشی اعشاریے جیسے کرنسی کی مضبوطی، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور سادہ اکثریت کی حامل حکومت...
    — فائل فوٹو  شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔ کراچی: آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکانشہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
    ویب ڈسک: ملک میں آج یکم جولائی سے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ 26-2025 پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔  نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ...
    وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سانحہ سوات کے بعد عوام کی قانونی و ملکیتی املاک کو نشانہ بنانے پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ * سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی اور جائز املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے، * صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘ٹورازم کی تباہی’ کا بحران کھڑا کر رہی ہے، جو نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ امیرمقام نے کہا کہ میرے قانونی اور ملکیتی ہوٹل کی باؤنڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور لوگوں کی اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، میرے ہوٹل کی تمام قانونی دستاویزات، ملکیت ، NOC...
    ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں ملک میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں  حاصل ہوئی ہیں۔ دوسرے سال میں بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔ اسی طرح پاکستانی اسٹارٹ اپ ’بُک می‘کی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز  ہے۔ اُدھر گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی کے ساتھ گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع بھی...
    ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ صرف 100 منٹ پیدل چلیں تو آپ کو کمر درد کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ سادہ سی ورزش مہنگی دواؤں کے بغیر بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق 2017 سے 2023 کے درمیان 11,000 سے زائد بالغ افراد پر کی گئی، جن کی اوسط عمر 55 سال تھی۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ کمر درد کی شدت اور خطرہ پیدل چلنے کے دورانیے کے ساتھ نمایاں حد تک کم ہوتا گیا تاہم 100 منٹ کے بعد اس میں مزید بہتری کا گراف مستحکم ہو گیا۔ نوجوان بھی متاثر: طرزِ زندگی خطرناک حد تک...
    لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
    گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ 4سے 5 روز تک مزید بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ لاہور شہر میں آج شدید حبس کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس...
     بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا سے کر دیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی عمل کے بروقت آغاز کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبائی نظم و نسق، تیاری اور سنجیدگی کا مظہر ہے، جو کاغذی دعووں کے بجائے عملی خدمت کی جانب واضح قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے کیا ہے؟ تعلیم، صحت، توانائی اور سڑکوں پر توجہ بلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکا کا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔یہ بیان برطانیہ میں ہونے والے سالانہ گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول کے بعد سامنے آیا، جہاں کئی فنکاروں نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گروپ “نی کیپ” (Kneecap) نے “فری فلسطین” اور “مرگ بر اسرائیلی فوج” جیسے نعرے لگائے، جس پر امریکی حکام نے سخت ردِعمل دیا ہےاس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔ٹیمی بروس نے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911  پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس...
    اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسی خیل، بارکھان، خضدار، قلات اور مستونگ میں بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی پنجاب میں گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے، ملتان اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو بھی نشانہ بنایا،اس حملے میں 30...
    معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کو متنازع کانگریشنل بجٹ بل پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے نتیجے میں امریکا کا قومی قرضہ 5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں موجود ’دوستوں‘ کے لیے ایلون مسک سے مددمانگ لی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ریپبلکن پارٹی کو طنزیہ انداز میں ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف ظاہر ہے ہم ایک یک جماعتی نظام میں جی رہے ہیں، جہاں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر ضروری اور بے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآ باد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران حیدرآباد اور اِس کے گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک سروسز کی مکمل ناکامی نے عوام اور کاروباری طبقے کو شدید اذیت، بے بسی اور نقصان میں مبتلا کر دیا ہے۔ اِس بحران کے دوران بنیادی سہولیات جیسے پانی کی فراہمی معطل ہو چکی تھی اور اِس کے ساتھ ہی شہری رابطے کے کسی بھی ذریعے سے محروم ہو گئے۔ اُنہوں نے اِس ناقابل قبول صورتحال پر شدید اَفسوس اور مذمت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کا موثر اور مدلل موقف پیش کرکے نہ صرف قومی وقار کو بلند کیا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی سے بھی ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت میں بلاول زرداری کے نعرہ سندھو پر ڈاکہ نامنظور کو تقویت ملی ہے ، انہوں نے اپنی کوششوں سے پانی پر جدوجہد کرنے والے تمام دوستوں کو پیغام دیا ہے کہ انکی جنگ کامیابی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑئی جا رہی ہے اور انشا اللہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025ء سے بجلی کے بلوں  سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی  بھی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دئیے، اپنے خطوط میں وفاقی وزیر نے مختلف چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگی ختم کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں اور اس پر مختلف محصولات کا اضافی بوجھ بلوں کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنے بجلی کے اخراجات کو سمجھنا اور سنبھالنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس فورم نے فنانس بل 2025 میں ترمیم کے تحت درآمدی روئی اور کپاس کے دھاگے (یارن) پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر میں طویل عرصے سے موجود بگاڑ کو دور کرنے کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ خصوصی بات کرتے ہوئے پاکستان بزنس فورم جنوبی پنجاب کے چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کہا کہ یہ اقدام ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) کے تحت موجود اہم عدم توازن کو ختم کرتا ہے اور حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل ویلیو چین میں مساوات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اْن کا کہنا تھا، “یہ اصلاح مقامی صنعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)مون سون کی پہلی ہی بارش نے سبزی منڈ ی میںتباہی مچادی ،معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا ،جس کے باعث دکانداروںکے ساتھ ساتھ خریداروںکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل نے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کی قلعی کھول دی ،جمعرات کی شب ہونے والی معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی کے داخلی اور خارجی راستوںکے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا ہے،جس کے باعث سبزی منڈی کے دکانداروںکے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوںکی خریداری کیلئے آنے والے خریداروں کی بھی مشکلات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔...
    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت نے فنانس بل پر اپنے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ بل ایکٹ بن گیا ہے ،اور آج سے فنا س بل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا نفاذ بھی ہو گیا ہے،ایف بی آر نے اس سلسلے میں تمام ضروری نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ‘نئے بجٹ اقدامات کے تحت مرغی کے چوزے پر 10 روپے فی چوزہ ایکسائز ڈیوٹی لگ گئی ہے‘ ماحولیاتی لیوی کا نفاذ ہو گیا ہے،ٹیکس نادہندگان کے خلاف مختلف شرائط کے ساتھ سخت اقدامات اٹھائے جا سکیں گے ان میں گرفتاری بھی شامل ہے،سولر پینل کے مختلف پرزوں پر 10 فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی کا نفاذ ہو گیا ۔17.5 ٹریلین روپے سے زائد...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ کراچی کے وفد جس کی صدارت سید توقیر حسین شاہ اور مرکزی سیکرٹری رہنما چیئرمین ملک خورشید احمد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ میٹرک بورڈ کراچی کے ملازمین کے پروموشن ہو یا ان کے دیرینہ مسائل ان پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی چیئرمین میٹرک بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہم ہر سطح پر ملازمین بورڈ کے حقوق کا تحفظ کریں گے اس سلسلے میں ہم نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ملازمین کو جلد خوشخبری کی نوید ملے گی۔ جو مسائل ماضی میں کسی وجہ سے حل نہ ہو سکے ہم ان کو بھی حل کرنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روشنیوں کا شہر کراچی اب گٹکا ، منشیات ، جرائم اور اندھیروں کا مرکز بن گیا ہے۔ شہری صاف پینے کے پانی سے محروم 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے آج حاکس بے میں پاکستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو حساب ہر صورت میں دینا پڑیگا شہریوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ کراچی کے باشعور عوام اب فنکشنل لیگ کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے سندھ کو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 کے مکین گزشتہ پانچ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ واٹر بورڈ کی مبینہ نااہلی کے باعث نہ صرف رہائشی علاقوں میں پانی بند ہے بلکہ مساجد بھی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، جس پر علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ نے بلاک 2 کی پانی کی سپلائی پانچ ماہ قبل بند کر دی تھی، اور اس کے بعد سے وہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں کے مطابق انہیں اپنے حصے کا پانی بھی خرید کر پینا پڑ رہا ہے، جس سے ان...
    میری بات/روہیل اکبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے دن بدن مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں26اراکین کی معطلی کے بعد بلوچستان میں پارٹی پر پابندی کی قرارداد کی منظوری اور سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی مشکلات کے بھنور میں پھنستی جارہی ہے، ابھی آنے والے وقت میں نہ جانے کیا کیا اور ہوگا۔حالانکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ برسوں میں پاکستان کی سب سے بڑی اور مؤثر سیاسی جماعتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرکرسامنے آئی ہے۔ تاہم 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے پارٹی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے ۔9 مئی کے واقعات کے بعد پنجاب سے کئی اہم پی...
    افتخار گیلانی بیسویں صدی کے اوائل میں متحدہ ہندوستان کے دور میں مرحوم احمد شاہ پطرس بخاری اپنے ایک طنزیہ مضمون ‘مرید پور کا پیر’میں رقمطراز ہیں کہ جس شہر میں وہ مقیم تھے ، وہیں کانگریس والوں نے اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی ٹھان لی اور جب ایسا جلسہ بغل میں ہو رہا ہوں، تو کون متقی وہاں جانے سے گریز کرے ۔ یہی صورتحال کم و بیش حال ہی میں مجھے پیش آئی۔ معلوم ہوا کہ ترکیہ کے عروس البلاد استنبول میں ستاون اراکین پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اکیاون واں اجلاس منعقد ہو نے والا ہے ۔ اب ترکیہ میں مقیم کون صحافی اس موقع کو ضائع ہونے دیتا۔ایک تو خطے کی...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یوم پارلیمنٹ اگر منا رہے ہیں تو میںاس کو برا نہیں کہتا لیکن میرے خیال میں اگر آپ مجھ سے پوچھیں پچھلے بارہ تیرہ سال میں جب سے میں پارلیمنٹ کا حصہ بنا ہوں میرے خیال میں پارلیمنٹ نے اپنی وقعت کم کی ہے اور بہت حد تک اپنی افادیت کھوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو جس طریقے سے رجیم چینج ہوئی وہ نیچرل نہیں تھا سارا، اس کے ساتھ ساتھ جب اس دور میں اپوزیشن لیڈر ایسے بنے جو دوسری جماعت سے ٹرن کوٹ تھے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر ریاست علی آزاد کا کہنا ہے کہ میں اس کو ایک اور پیرائے سے لیتا ہوں، سب سے پہلے تو آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ جب یہ الیکشن ہوئے تو کس سچویشن میں یہ الیکشن ہوئے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر آپ پولیٹیکلی پی ٹی آئی پارٹی کے جتنے کنیڈیڈیٹس تھے جب وہ سرٹیفکیٹ دیتے تھے تو ان کے پیپر بھی ایکسیپٹ نہیں ہوتے تھے، وہ سچویشن ایسی تھی، جیسے وہ الیکشن ہوئے وہ سچویشن سب کے سامنے ہے، وہاں پہ یہ آزاد امیدوار کے طور پر گئے،الٹی میٹلی الیکشن ہو گئے وہ میجورٹی میں آئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک سندھ عبدالجبار خان نے ہوسڑی کے قریب چینل واہ میں کار گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونیو الے یونین کونسل 92 کے جنرل کونسلر محسن راجپوت اور ان کے بیٹے کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی ہوسڑی مرتضیٰ شورو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے نائب صدر طارق رمضان بلیدی، ابراہیم شورو، کاشف جمیل راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالجبار خان نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات کو بلند کرے، جبکہ عبدالجبار خان نے اپنے حلقہ انتخاب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد ریجن کے اعلامیہ کے مطابق مون سون اور حالیہ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع تھرڈ فلور ،سوک سینٹر، ٹھنڈی سڑک حیدر آباد میں ایمر جنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو دوران بارش چوبیس گھنٹے کام کریگا جس کا فون نمبر022-9200217 ہے ۔اس ضمن میں مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع برائے انخلا و متبادل رہائش گاہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے اور مخدوش مکانات کے انہدام اور ضروری مر متوں کے نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ مزید متعلقہ عملے کو بوسیدہ اور مخدوش عمارات کی عوامی شکایت کے ازالے کے لئے فی الفور اقدامات کی ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں ذاکتر حمیرا طارق کی صدارت میں منعقد ہوا ,جس میں حلقہ خواتین کی تنظیمی پلاننگ اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا – تربیتی پروگرامات کی پلاننگ ، عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور رکھی گئی‘ناظمات حلقہ ، ناظمات صوبہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ – شوریٰ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں خواتین بھر پور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا – اور اجتما و عام کے لیے ناظمہ اجتماع کا تقرر بھی کیا گیا – سیکرٹری جنرل نے...
    اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ادارہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ بارش کی شدت کے پیش نظر نالہ لئی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی...
    اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
    لاہور: پلاسٹک کی استعمال شدہ خالی بوتلیں کچرے میں پھینکنے کے بجائے انہیں مشین میں ڈال کر کریڈٹ حاصل کیا جا سکے گا، ڈیڑھ لیٹر کی 20 خالی بوتلیں ریورس وینڈر مشین میں ڈالنے پر ایک ہزار روپے کا گرین کریڈٹ ملے گا۔ لاہور میں پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت شہری خالی پلاسٹک بوتلیں مخصوص مشینوں میں ڈال کر گرین کریڈٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ منصوبہ ایک نجی کمپنی، آئی ایس پی انوائرمنٹل سولوشنز، نے انٹراٹیک گروپ کے اشتراک سے شروع کیا ہے اور اسے ورلڈ بینک کی مالی معاونت حاصل ہے۔ منصوبے کو ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ’’گرین کریڈٹ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایاز ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بات یہاں کیسے ہو سکتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے آئین کو درست کردیا ہے، پچھلے آٹھ ججوں نے فیصلہ دے کہ آئین کو برباد کیا تھا انھوں نے اس کو درست کر دیا ہے تو اسی آئین کے تحت جب اسمبلیاں توڑی گئی تھیں تو نوے دن میں الیکشن نہیں ہوئے تھے، تو تب کہاں تھا آئین؟، تب کہاں تھا قانون؟۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات مکافات عمل سے میرا خیال ہے کہ آگے جا چکی ہے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہو...
    اسلام آباد: گذشتہ مالی سال25-2024 کا ٹیکس وصولیوں کا دوسری مرتبہ مقرر کردہ نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا ہے۔ ایف بی آر کومجموعی طور پر 178 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے اور ریونیو شارٹ فال میں کمی کیلئے ایل ٹی او کراچی کا کردار کلیدی رہا جس نے ایک دن میں 184.7ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ تاہم اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کمی متوقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کے باعث رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف12 ہزار 977 ارب روپے سے کم کرکے ہدف...
    بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے تھے‘ جس ملک کے پاس اچھی نسل کے گھوڑے ہوتے تھے‘ وہ ملک فوجی اور معاشی لحاظ سے دوسرے ملکوں سے بہت آگے ہوتا تھا‘ اس زمانے میں سپہ گری تین فنون کا مجموعہ ہوتی تھی‘ گھوڑا‘ تلوار اور نیزہ‘ جس شخص کو یہ تینوں ہینڈل کرنا آ جاتے تھے‘ وہ مرد میدان کہلاتا تھا اور جو ان میں کورا ہوتا تھا‘ لوگ اسے زنان کہتے تھے‘ تاتاریوں کے پورے انقلاب کی بنیاد گھوڑے تھے‘ چنگیز خان دنیا کا پہلا جرنیل تھا جس نے اپنے سپاہیوں کو چلتے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سونے اور دوڑتے گھوڑے کی پیٹھ سے تیر چلانے کی ٹریننگ دی‘...
    جب نازیوں نے پولینڈ میں یہودی نسل کشی کے لیے کنسنٹریشن کیمپ بنائے تو یہودیوں کو مال گاڑیوں میں جانوروں کی طرح بھر بھر کے ان کیمپوں میں پہنچایا جاتا۔مشقت کے قابل تنومند جوانوں کو الگ کر کے بچوں ، بوڑھوں اور لاغر خواتین کو فوراً گیس چیمبرز میں بھیج دیا جاتا۔ یہودیوں کو مال گاڑیوں میں سوار کروانے کے لیے یہ جھوٹ بولا جاتا کہ آپ کو نئی بستیوں میں آباد کیا جائے گا جہاں تمام بنیادی سہولتیں حاصل ہوں گی۔بطور زاِدِ سفر فی خاندان مکھن شہد ، بریڈ ، بسکٹ سے بھرا تھیلا ملے گا۔خوفزدہ اور فاقوں کے مارے انسان قاتل کے جھانسے میں آ جاتے جیسے بھیڑ بکریوں کو چارہ دکھا کے مذبح خانے کے لیے آمادہ...
    سانحہ سوات اس وقت ملک میں زیر بحث ہے۔ پنجاب اور مرکز کی حکومتیں کے پی کی حکومت کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف اپنا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس طرح  ایک طرف انسانی جانوں کا نقصان ہے۔ دوسری طرف سیاسی تھیٹر ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ساری تنقید اور سیاسی محاذ آرائی کے جواب میں کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ہیں ان کا کام نہیں کہ وہ دریائے سوات کے کنارے تفریح کرنے آنے والوں کو تمبو فراہم کریں، قارئین کی آسانی کے لیے تمبو خیمے کو کہتے ہیں۔ اس طرح وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے صوبے میں جو لوگ سیاحت کے...
    ’’عجیب وغریب‘‘ کی تشبیہہ اگر کلی طورپر کسی علاقے پر صادق آسکتی ہے تو وہ یہ ہمارا صوبہ خیر پخیر عرف کے پی کے ہے ،اس کے بارے میں کہاجاسکتا ہے بلکہ یہ خود بھی کہہ سکتا ہے کہ  اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں  میرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں  اسے چیونٹی کاگھر بھی کہہ سکتے ہیں جو ماتم سے خالی نہیں ہوتا اوراندھے کی بیوی بھی جس کاحافظ اللہ ہی ہوتا ہے ۔عجیب وغریب اس لیے ہے کہ اس میں غریب ہمیشہ ’’سواری ‘‘ ہوتے ہیں اورعجیب ان پر سوارہوتے ہیں اورجو سوار ہوتے ہیں وہ ظاہرہے کہ ہوا میں ہوتے ہیں اور ہوا ہی سے باتیں کرتے ہیں اوروہ باتیں اتنی بالا اوربلند ہوتی ہیں...
    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں پانچ جولائی تک مزید بارشیں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، خیبر پختونخوا ٹور ازم اتھارٹی نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی،حیدرآباد اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ روابط کو مزید موثر بنائے ۔ ملک بھرمیں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر ہمارے بنیادی انتظامی ڈھانچے، صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کے شدید فقدان کو عیاں کردیا ہے۔ ہر سال جون، جولائی اور اگست کی بارشیں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہوتیں، لیکن ان کے نتائج ہر...
      ڈونلڈ ٹرمپ وہ خوش نصیب شخص ہیں جنھیں امریکی قوم نے اُن کی قابلیت اور ذہانت کے برعکس مظلومیت کے ووٹ سے نوازا ہے۔ 2024کے انتخابات میں ہمارے یہاں کی طرح امریکا میں بھی مظلومیت کے فیکٹر نے بڑا کام کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ جن پر وہاں کیپٹل ہلز پر حملہ کرنے کا الزام بھی تھا اور وہ اس سے متعلق ایک مقدمے میں نامزد بھی تھے کہ عوامی حمایت کا یہ کرشمہ رونما ہوگیا اور وہ اپنے آپے میں نہ رہے۔ وہ سمجھ بیٹھے کہ وہ صرف امریکا کے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ روس، جرمنی، فرانس اور جاپان سمیت سارے ممالک اب اُن کے حکم اور فرمان امروز کے تابع دار بن...
    اللہ تعالیٰ کی بیش بہا نعمتوں میں سے صحت ایک بہت بڑی اور اَن مول نعمت ہے۔ اس نعمت کی قدر اسی وقت ہوتی ہے جب انسان بیمار ہوتا ہے اور پھروہ اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالیٰ صرف صحت کی دعا مانگتا ہے۔ ہوا یوں کہ گزشتہ دنوں ہمیں صحت کے کچھ مسائل نے آگھیرا، 2022ء کے وسط میں پہلے تو ہمیں شدید ترین ’ہیٹ اسٹروک‘ ہوا جس کی وجہ سے بہت کمزوری ہوگئی تھی پھر اگلے برس کمر کے مہروں کی تکلیف ہو گئی جس نے کافی پریشان کیا۔ اپنی تکلیف دیکھ کر دل سے یہی دعا نکلتی رہی ’’یا اللّٰہ! ایسی تکلیف کسی کو نہ دے!‘‘ اس وقت اپنی بے بسی کا شدت سے احساس ہوا اور یہ...
    جب کسی سے ملاقات ہو تو اکثر خواتین دوسری خواتین کے متعلق جاننا چاہتی ہیں۔ کئی سوالات ان کی گفتگو کا حصہ بن جاتے ہیں۔ بظاہر بہت بے ضرر اور غیر اہم سے محسوس ہونے والی باتیں، جن کے متعلق اکثر یہی سوچا جاتا ہے کہ اگر میں نے یہ پوچھ لیا تو کیا ہوا یا کیا فرق پڑتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ باتیں دوسری خاتون کے دل و دماغ میں احساسات و جذبات میں دکھ و غم یا ناگواری کی کیفیت پیدا کر دیتی ہیں۔ انھی سوالات کی بنا پر اکثر دوسری خواتین زچ ہو جاتی ہیں اور پھر آپ سے بات کرنے یا آپ کا سامنا کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔ اکثر جس سے آپ سوال کرتے...
    رات کے ساڑھے دس بجے کا وقت تھا۔ فرح باورچی خانے میں بیٹھی چائے کی پیالی تھامے کسی گہری سوچ میں گم تھی۔ اس کی دو سالہ بیٹی سو چکی تھی، گھر کے ماحول میں گہری خاموشی تھی، لیکن اُس کے ذہن میں کچھ سوالات مسلسل شور مچا رہے تھے: ’’کیا یہ سب میرے فیصلے تھے۔۔۔؟‘‘ ’’یا میں نے صرف وہ کیا جو لوگ چاہتے تھے؟‘‘ اُسے یاد آیا وہ وقت، جب اُس کی تعلیم مکمل ہوئی تھی اور وہ کیریئر بنانے کے خواب بُن رہی تھی، لیکن رشتہ آیا، اور ساتھ ہی خاندان، محلے داروں اور عزیزوں کا دباؤ ’’اب تو عمر ہو گئی ہے، کہیں اچھا رشتہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔۔۔!‘‘ سو اس دباؤ میں آ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ ایک موبائل جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار آلات سے دیتا ہے آدمی کو نجات پہلے سنتے تھے ’’جتنے منہ اتنی باتیں‘‘ اب یوں کہنا چاہیے ’’جتنے منہ اتنے موبائل‘‘، اس وقت ہر امیر غریب، شاہ و گدا، عالم، جاہل، ہر فرد کے پاس کم از کم ایک موبائل فون ضرور ہوتا ہے، میں نے سب سے پہلے موبائل فون ممتاز طالب علم رہنما، مقرر، دانشور، سیاستدان اور سفارت کار حسین حقانی کے ہاتھ میں دیکھا، لکڑی کا ایک چھوٹا ڈبہ تھا جس میں فون رکھا ہوا تھا وہ روزنامہ جنگ کے نیوز روم میں ہم سے ملاقات کے لیے آئے تھے، لکڑی کا ڈبہ اٹھائے اٹھائے پھر نا کسی قدر مشکل کام تھا لیکن اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی اور پنجاب سے ’را‘ کے 10 سہولت کار گرفتار، حملوں کی منصوبہ بندی بھی بے نقاب کی گئی۔ کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے بھی مختلف اضلاع سے را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’’را‘‘ کا سہولت کار گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے...
    سٹی42:  علی امین کے استعفےکےعوامی  مطالبے پر علی امین گندا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے 'مری واقعے' کی وجہ سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔ پی ٹی آئی کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بہت زیادہ بدنامی کا سبب بننے والی مری سانحہ  عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ  عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا۔سوات  واقعے پر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے  بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  مشیر اطلاعات  خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے  جنوری 2022 میں  تحریک انصاف...
    غزل جاتے ہوئے جوازِ بقا لے گیا تو پھر سیلِ بلا، فصیلِ انا لے گیا تو پھر اس خوف سے بھی جاگتا رہتا ہوں رات بھر آنکھوں سے کوئی خواب چرا لے گیا تو پھر مذہب نے آ کے چھین لیے مجھ سے میرے بت الحاد جاتے جاتے خدا لے گیا تو پھر  تم دیکھ تو رہے ہو تماشا جنون کا صحرا اٹھا کے آبلہ پا لے گیا تو پھر بنتا ہے کیا سخی ترے کون و مکان سے کاسے میں ڈال کر یہ گدا لے گیا تو پھر خوش اعتقاد شخص ہے، لڑنے سے پیشتر دشمن بھی آ کے مجھ سے دعا لے گیا تو پھر اِس خوف سے کہ راس نہ آئے اگر زمیں میں آسمان ساتھ اٹھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو فیصلے کہیں اور سے مل رہے ہیں، ملک کا نظام تو پھر ختم ہوگیا۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے جج کو کوئی اور فیصلے لکھ کر دے رہا ہو تو پھر ملک کا نظام تو ختم ہو چکا ہے، آئین اور قانون تو ختم ہو گیا۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تاریخ کبھی بھی قبول نہیں کرے گی یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا متنازع ترین فیصلہ مانا جائے گا۔ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،...
     سٹی42: دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں پھنس کر  پنجاب کے  12 سیاحوں  کے مرنے پر تنقید کی زد میں آئی ہوئی علی امین حکومت آج تجاوزات ہٹانے میں اقربا پروری کے الزامات کی زد میں آ گئی۔  دو روز پہلے دریائے سوات میں پنجاب کے 12 سیاح ڈوب کر مر گئے تو خیبر پختونخوا کی علی امین گنداپور حکومت شدید عوامی تنقید کی زد میں، عوام نے ریسکیو نظام کی نااہلی اور دریا کے کناروں پر تجاوزات ہٹانے میں علی امین کی عدم دلچسپی کو حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا۔ عوامی تنقید کے بعد علی امین گنڈاپور حکومت نے دریائے سوات کے کنارے "تجاوزات کے خلاف آپریشن" کیا اور اپنے حامیوں کی تجاوزات چھوڑ دیں جبکہ سابق...
    شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار ڈیلر کے گھر ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دینے لگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں چند روز قبل ہونے والی 13 کروڑ نقد اور دیگر قیمتی اشیا کی ڈکیتی اور اس میں معروف ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پراسرار خاموشی ایک بڑا معمہ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ  سالک اور نامزد ملزم شہریار کے  درمیان روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں نہ صرف ایک ہی جم میں ورزش کرتے تھے بلکہ اسنوکر کلب میں بھی ایک ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل دونوں کے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے اسپین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی سے اسپین کے شہر سیؤل میں منعقدہ چار روزہ کانفرنس میں مختلف ملکوں سے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی۔ کانفرنس میں ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں کے لیے پائیدار اور جدید مالیاتی حکمتِ عملیوں کی تیاری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی کوششوں پر غور ہو گا۔ وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں اور مختلف اعلیٰ سطح سائیڈ ایونٹس میں شریک ہوں گے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب ایک اہم سیشن قرض...
    برادرِعزیز رضوان احمد صدیقی کا یہ خیال درست ہے کہ ہماری قوم بہت ہی ’فارغ‘ ہے۔ چونکہ بندہ اس وقت ذرا فارغ ہے تو سوچاکیوں نہ اپنے ’فارغ‘ قارئین بشمول معاصرین کرام کی ’دل پشوری‘ کے لیے ایسے موضوع پر طبع آزمائی ایک بار پھر کی جائے جس پر خاکسار کی تحریروتقریر سے، ہنوز بہت سے خُردوکلاں مستفید نہیں ہوئے یعنی وہی ’طوئے سے طوطا کہ تے سے توتا‘۔ اس سے پہلے کہ قبلہ ’بڑے صدیقی صاحب‘ (یعنی محترم احمد حاطب صدیقی) کا دل چسپ، دل نشیں اوردل پذیر کالم اسی موضوع کو لے اُڑے، بندہ اپنی کہی ہوئی باتیں کچھ اور وسعتِ بیان کے ساتھ مکرّر عرض کرکے ’فرسٹ‘ آنا چاہتا ہے (ورنہ ہماری خامہ فرسائی کون دیکھے گا)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ ان کا بطور چیئرمین انتخاب پارٹی کے بانی عمران خان کی ذاتی چوائس ہے، کچھ افراد نے اس فیصلے کو بدلوانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات تو ہوتے ہیں، لیکن انہیں عوامی سطح پر لانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے آنے والا فیصلہ نہایت مایوس کن ہے،ہماری جیتی ہوئی نشستیں دوسری جماعتوں کو بانٹی گئیں، یہ سراسر ناانصافی ہے اور اس پر پی ٹی آئی کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جون 2025ء ) وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، اگر غلطیاں دہراتی رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مئوقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔ درحقیقت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کسی اور پارٹی میں نہیں جائیں گے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی چال کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف ان کا کہنا تھا...
    پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعووں کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے ایدھی صاحب کی زندگی پر فلم بنا رہی ہے۔ تاہم فیصل ایدھی نے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش...
      پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سینئر صحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے سوال کیا کہ خبر آرہی ہے کہ ابراہم اکارڈ پر پریشر آ نے والا ہے ؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دباؤ آئے گا تو دیکھا جائے گا، اس معاملے پر مشاورت بھی ہو رہی ہے ، اس پر جواب تب دیں گے جب ہمیں اس اکارڈ کا حصہ بننے کا کہا جائے گا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پریشر آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو مزید کمزور کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضرورت اسے مضبوط کرنے اور ہر بچے تک یکساں، آسان و معیاری تعلیم پہنچانے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل غریبوں سے، خصوصاً ایس سی، ایس ٹی اور او...
    جامعہ این ای ڈی کا 22 کروڑ 32 لاکھ خسارے کا بجٹ 33ویں سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔سینیٹ اجلاس میں سیکریٹری سائنس، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نور احمد سموں اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 2023 تا 2024 کے سالانہ آڈٹ اکاؤنٹ کی رپورٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 2024 تا 2025 کی رپورٹ اور 2025 تا 2026 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایا کہ 2024 تا 2025 کا بجٹ بھی 32 کروڑ 8 لاکھ روپے خسارے کا پیش کیا گیا تھا، تاہم حکومتِ سندھ کی مدد سے اس خسارے پر قابو پایا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے،...
    منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ وی نیوزکے مطابق ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے...
    جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو اندھیرے میں رکھ کر مائنزاینڈ منرل بل پاس کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو چالاکی کے ذریعے پاس کروایا گیا اور تمام جماعتوں کو اندھیرے میں رکھ کر مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سال 2018 اور سال 2024 کے انتخابات کو مسترد کرچکی ہے اورپی ڈی ایم کی جماعتیں حکومت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں، یہ سہولیت پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے جب کہ ائیرپورٹ پرقائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے بھی مختلف...
    کراچی پریس کلب وہ مقام ہے جہاں ہر درد مند اپنی آواز لے کر پہنچ جاتا ہے اور پُرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے یا تو چلا جاتا ہے یا پھر وہیں ڈیرے ڈال دیتا ہے لیکن بعض اوقات معاملہ مختلف ہو جاتا ہے۔ وہ ایسے کہ جب انتظامیہ نہیں چاہتی کہ مظاہرین پریس کلب پہنچ کر احتجاج کریں، تو ایسی صورت میں پوری طاقت سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی یونین آف جرنلسٹس کا غزہ و ایران میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف احتجاج آج کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج ہوا، بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات لے کر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر...
    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان مقابلے کے دوران ڈوپلیسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ڈوپلیسی کی رواں ایم ایل سی سیزن کی دوسری سنچری تھی جبکہ اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ اس اننگ کے ساتھ ڈوپلیسی 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی...
    اسلام ٹائمز: عبری نیوز ویب سائٹ یدیعوت آحارنوت کے مطابق صیہونی فوج نے جنگ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے 11.7 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی درخواست دی ہے۔ آحارنوت کے ذرائع نے فاش کیا ہے کہ صیہونی رژیم کی وزارت جنگ نے فوج کی درخواست پوری کرنے کے لیے فوری طور پر امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مغربی اتحادی ممالک خاص طور پر امریکہ کی مدد اور حمایت کے بغیر غاصب صیہونی رژیم کا منحوس وجود باقی رہنا ناممکن ہے۔ صیہونی رژیم نے مختلف شہروں میں پناہ گاہوں کی تعمیر نو کا بھی فیصلہ کیا ہے جنہیں ایران سے حالیہ جنگ کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔ اسی طرح ٹیکنالوجی...
    سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...
    منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس میں انقلابی تحقیق پر اعلیٰ اعزازات...
    اپنے ایک بیان میں گیڈعون سعر کا کہنا تھا کہ گولان ہائٹس پر اسرائیل کی عملداری گزشتہ 40 سال سے ہے۔ اسلئے مستقبل میں گولان کا علاقہ کسی بھی امن معاہدے کے تحت اسرائیل کا حصہ ہی رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ "گیڈعون سعر" نے کہا کہ ہم لبنان اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم شام کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کی صورت میں بھی گولان ہائٹس پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل، شام اور لبنان کے ساتھ امن تعلقات کی بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ تاہم ان تعلقات میں وسعت کے ساتھ ہم...
    حکومت کا عوام کو ریلیف، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے بلوں میں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے خط میں کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، خط میں وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع مرکزی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منگل یکم جولائی سے کے ایم سی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ مکمل طور پر مفت ہو گی، اور صرف مخصوص چار دیواری والے مقامات پر پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ میئر کراچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟ انہوں نے...