2025-12-01@12:13:11 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«بایو گیس»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک) ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ ٹکٹوں کی نئی پالیسی 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا،  حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    پشاور: ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی کی گمشدگی کے اسکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا، ایم آر آئی مشین مشیر صحت خیبرپختونخوا نے ڈھونڈ نکالی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ اٹھانے کے بعد اب ایم آر آئی مشین بھی منظر عام پر آگئی، گزشتہ روز مشیر صحت احتشام علی ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین دریافت کرنے خود اسپتال پہنچ گئے جہاں مشین کام کررہی تھی۔ ان کا کہنا تھا مشین تو اسپتال میں موجود ہے، کام بھی کررہی ہے، دیکھ کر ہنسی آئی کہ اتنی بڑی مشین کون کیسے چوری کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا پتا نہیں نگران دور کے کارناموں سے کب جان...
    ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023ء میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 513 طلبہ نے خودکشی کی تھی جبکہ 2024ء میں یہ تعداد بڑھ کر 527 ہو گئی۔جبکہ 2003ء میں جاپان میں ریکارڈ خودکشیاں ہوئی تھیں اور 34 ہزار 427 افراد نے اپنی جان لی تھی۔گزشتہ سال 13 ہزار 763 مردوں نے خودکشیاں کیںجو 2003ء کے مقابلے میں 45 فی صد کم ہے جبکہ 6ہزار 505 خواتین نے اپنی جانیں لیں جو 31 فی صد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول کے طلبہ سمیت 20 سال سے کم عمر افراد...
    واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گرائونڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گراؤنڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔واضح رہے...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو مینڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ 26 سالہ...
    ڈپریشن، جسے افسردگی اور مایوسی بھی کہتے ہیں، آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری صرف جسمانی کم زوری یا وقتی پریشانی کا نتیجا نہیں بل کہ ایک گہری نفسیاتی کیفیت ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ اسلام نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتا ہے بل کہ زندگی کے ہر مسئلے کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ ڈپریشن کے مسئلے کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سیرت نبوی ﷺ ایک مثالی راہ نما ہے۔ ڈپریشن کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں۔ مادی خواہشات، دنیاوی...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میری بھرپور کاوشوں کے باوجود جنسی طور پر ہراساں کرنے والے وائس چانسلرز کو ہٹائے جانے میں ناکامی پر مایوسی ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات بدھ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (سندھ ایچ ای سی) کے زیر اہتمام چوتھے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شو کیس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  تقریب میں سندھ بھر کی 41 یونیورسٹیوں نے 417 اہم تحقیقی منصوبے پیش کیے جو ٹیکنالوجی اور تحقیق میں صوبے کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر طارق رفیع اور وی سی این ای ڈی پروفیسر سروش لودھی شامل تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وائس...
    دبئی :ایوشکا فرنینڈو نے شاندار اننگز کھیل کر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو یادگار بنادیا اور واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کے ایک ریکارڈ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دی۔ دبئی کیپیٹلز کے خلاف 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فرنینڈو نے صرف 27 گیندوں پر 81 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلی اور 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔فرنینڈو کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کی بدولت واریئرز نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے قبل شام کو شائی ہوپ نے کیپٹلز کے لئے اہم کردار...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
    لاہور :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایک ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک ہوں گی۔ ٹکٹ کی مختلف کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔ سیمی فائنل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوں گی اور 25 ہزار روپے سے شروع ہوں گی۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو...
    قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اپنی فٹنس اور کارکردگی دونوں میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنی فٹنس اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔  دبئی میں کرکٹ پاکستان کے سلیم خالق کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پلیئر کو ہر وقت امپرومنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور میں بھی اپنی جانب سے فٹنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہا ہوں۔  فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ تو چلتی رہتی ہے اور ہمارا کام کھیلنا اور خود کو چیلنجز کیلیے تیار کرنا ہے، اس وقت بھی میں آئی ایل ٹی کی صورت میں ایک اعلیٰ معیار کی لیگ میں...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے   رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو  چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے ، اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔ ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا  میڈیا گروپ  نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار   جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات...
    کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص تین دہائیوں تک کسی دوسرے انسان سے بات کیے بغیر زندگی گزارے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر اٹلی کے مایورو مورانڈی نے حقیقت میں ایسا کیا۔ مایورو مورانڈی، جو کہ “روبنسن کروسو” کے نام سے مشہور ہیں، بحیرہ روم میں واقع Budelli جزیرے پر 30 سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کا سفر 1989 میں ایک سمندری حادثے کے بعد شروع ہوا تھا، جب ان کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے کے بعد، مایورو نے معاشرتی زندگی سے فرار اختیار کیا اور جزیرے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس جزیرے پر مایورو کو نگہبانی کا کام ملا اور انہوں نے وہاں اپنا گھر بنایا۔ یہاں انہوں نے قدرتی وسائل...