2025-05-12@21:57:56 GMT
تلاش کی گنتی: 7807

«تھا اس»:

(نئی خبر)
      نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں۔ اپنے آبائی حلقے نارروال میں یوم تشکر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نے70سےزائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں...
    چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
    سٹی 42:  وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال  نے  پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا   ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے    بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ،   : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ،  بتا دیا...
    مکہ مکرمہ: سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایمبولینس کے ذریعے بغیر اجازت نامے کے چار رہائشیوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران ایک مصری شہری کو بھی حراست میں لیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار جاری کیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور صرف باقاعدہ اجازت نامے...
    کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔ ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔ ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے...
    گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کوملنے والی’خطرناک خفیہ اطلاع‘ کیا تھی جس نے انڈیا کو جنگ بندی پر مجبور کیا؟ جس کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بند کردی گئی۔ دوسری جانب ایکس پر انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان نے فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی، تباہی بارے بھارت خود کبھی نہیں بتائے گا لیکن سب سامنے آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہوگی۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے جو اپنی قوم سے وعدے کئے تھے وہ اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں، حقائق نہیں چھپ سکتے، دنیا بھارت سے سوال کر رہی ہے، بھارتی لوگ بھی...
    جنگ بندی کے باوجود بھارت نے تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے، مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل...
    اسلام آباد/نئی دہلی: سیکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستانی جے 10 سی طیارے نے بھارتی رافیل کو مار گرایا ہو تو یہ واقعی ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں چینی ساختہ اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس سسٹم مؤثر انداز میں استعمال کیا، جس سے بھارت کو شدید دھچکا لگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملوں سے بھارت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی ،تجزیہ کار اور کالم نگار انصار عباسی نے لکھا ہے کہ سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی۔ شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آ جاتا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی...
    مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھیں گے کہ کیا کشمیر کے تنازع کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فام ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کی منظوری دی گئی،...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری...
    جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی اور کراچی: بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اہم آبی تقسیم کے معاہدے، سندھ طاس معاہدہ، کی معطلی ابھی تک جاری ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک نے ہفتہ کو شدید لڑائی کے بعد سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔سندھ طاس معاہدہ، جسے 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے مرتب کیا گیا تھا،...
      اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  ہمیں بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے کا جنون ہے نہ ہی ایسا چاہتے ہیں۔  بھارت کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص پر اپنے پیغام میں وزیر قانون   کا  کہنا تھا کہ ہم صرف اپنے دفاع میں اتنا جواب ضرور دیتے ہیں جس کی ایک خود مختار ملک کو ضرورت ہوتی ہے، پاکستان تحقیقات کیلئے تیار ہے، ڈائیلاگ سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہی ہٹیں گے۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کو اختیار دیا ہے کہ جس قدر فورس استعمال کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پائلٹ پاکستان آنے سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے...
    کراچی سے نکلنے والے معتبر جریدے ’آج‘ نے میرے ادبی ذوق کی بنیادیں ہی درست نہیں کیں بلکہ بہت سے سیاسی معاملات کی تفہیم کے حوالے سے بھی شعور میں اضافہ کیا، اور تو اور میں نے نریندر مودی اور اس کے پشتی بان انتہا پسند گروہوں کی اصلیت بھی ’آج‘ کے ذریعے ہی جانی تھی۔ اس بات کی وضاحت و صراحت کے لیے میں نے جنگ کے دنوں میں اپنے بے ترتیب کتب خانے سے ’آج‘ کا 23 سال پرانا پرچہ ڈھونڈنے کا کشٹ اٹھایا ہے جس میں ارندھتی رائے کے مضمون کا ’جمہوریت‘ کے عنوان سے ترجمہ شائع ہوا تھا۔ یہ مضمون گجرات کے فسادات میں اس ریاست کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی ایما پر مسلمانوں کے منظم...
      رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی...
    اسرائیلی فوج کے سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کسی بھی بڑے حملے کا مطلب ہوگا کہ باقی تمام قیدیوں کی سزائے موت ہو جائے گی اور ایسے تمام قیدی جو آزاد ہونے کے قابل ہیں، وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اورن سلومون، اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا کہ حماس کی تحریک نے اپنے سابق کمانڈروں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سابق غزہ ڈویژن کمانڈر اورن سلومون نے حماس کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں کہا کہ اس تحریک کے اقدامات نے اسرائیلی فوج اور داخلی محاذ پر دباؤ ڈالا ہے۔ سلومون نے جروزالم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔  تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ نہ صرف بھارت کو بلکہ امریکا کو بھی اس پر آنے پر مجبور کیا،آپ سن رہے تھے کہ امریکا کہہ رہا تھا ہم پرائی جنگ میں نہیں آئیں گے، کیونکہ اس وقت ان کو لگ رہا تھا کہ بھارت کا اپر ہینڈ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے چین کو مبارک باد دینا چاہوں گا، پاکستان کی فوج کی مہارت نے چینی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا پہ حاوی کر دیا ہے، اس کے ساتھ میں ویسٹ سے اظہار افسوس کرنا چاہوں گا کہ انڈیا کی ان چار دنوں کی حرکتوں نے ان کی ٹیکنالوجی کو...
    ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو کریٹ تھا‘ وہ اکیسویں گریڈ کا ایڈیشنل سیکریٹری تھا‘ دوسرا پروفیسر ڈاکٹر تھا‘ وہ دل کے امراض کا علاج کرتا تھا اور تیسرا میں تھا‘ وقت ضایع کرنے والا خبطی صحافی۔ ہم تینوں مذہبی طبقے بالخصوص تبلیغی جماعت کے خلاف تھے‘ ہمارا خیال تھا’’ یہ لوگ توانائی اور وقت دونوں ضایع کرتے ہیں‘ معاشرے کو اس وقت بل گیٹس‘ وارن بفٹ اور مارک زکر برگ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے‘ ہمیں وال مارٹ جیسی کمپنیاں اور سیم والٹن جیسے لوگ چاہئیں‘ اس سیم والٹن جیسے لوگ جس نے 1950میں آرکنساس کے چھوٹے سے ٹاؤن میں چھوٹا سا اسٹور کھولا‘ دن رات محنت کی‘ یہ اسٹور 17 برسوں میں ایک...
    پانچ مئی کا دن آیا اورگزرگیا۔ شاید بہت سوں کو یاد نہ رہا ہوکہ اسی دن جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹریر میں ایک بچہ پیدا ہوا تھا جس نے اپنی آنکھوں میں ایک خواب بسایا تھا وہ خواب جس میں مزدورکا ہاتھ خالی نہ ہو، کسان بھوکا نہ ہو اور عورت محض جسم نہ سمجھی جائے، وہ بچہ کارل مارکس تھا۔ مارکس ایک ایسا نام جو سرمایہ دارکی نیندیں اڑا دیتا ہے اور پسے ہوئے انسان کے سینے میں امید کی ایک کرن جگا دیتا ہے، مگر یہ وہ مارکس بھی ہے جس کی زندگی کا ہر صفحہ دکھ، فاقہ، جلا وطنی اور محرومیوں کی تحریر سے بھرا ہوا ہے۔ میں نے ایک بار لکھا تھا کہ دنیا...
    مودی کی بے وقوفیوں کے چرچے پہلے بھی بھارت میں عام تھے اب بھی ہیں، پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے وقت مودی نے اپنی فضائیہ کو پاکستان پر حملے کا حکم دے دیا تھا اور مشورہ بھی دیا تھا کہ جب آسمان صاف اور بادل نہ ہوں تو حملہ کیا جائے تاکہ اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جاسکے اور پاکستان کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے۔ بھارتی پائلیٹس مودی کے اس مشورے پر کیا کہتے کیونکہ وہ بھارت کے وزیر اعظم اور وہ بے چارے دو ٹکے کے غریب تنخواہ دار نوکر ٹھہرے۔ اب پہلگام حملے کے لیے بھی مودی نے اپنی افواج کو پاکستان پر حملے کا حکم تو دے دیا مگر کوئی مشورہ نہیں دیا۔ دوسرے...
    خوبصورت چہرہ، خوبصورت آنکھیں، کشادہ پیشانی، گلابی ہونٹ سادہ سی مسکراہٹ دراز زلفیں جب چہرے پر بکھرتی ہیں تو دیکھنے والا حیرت زدہ ہو جاتا ہے، اس حسین سراپے کی مالک اداکارہ رانی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ اداکارہ رانی 1941 میں پیدا ہوئیں، گھر میں غربت کے اندھیرے تھے، ان کی والدہ بالی نے رانی کی پیدائش کے بعد طلاق لے کر دوسری شادی حق نامی شخص سے کر لی تھی، جب کہ مختار بیگم نے رانی کو بیٹیوں کی طرح پال پوس کر جوان کیا تھا۔ دراصل مختار بیگم نامور مصنف اور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی بیوہ تھیں اور ان کی بہن گلوکارہ فریدہ خانم اپنے وقت کی معروف گلوکارہ تھیں، انھوں نے رانی کو انور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ  وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے  تیار ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی...
    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ ہم نے بھارتی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر دفاع نے مزید...
    برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
    اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے تمام خواب چکنا چور کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر اس کے چاروں شانے چت کر دیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے...
    اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،افواج،ایئرفورس کومبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی افواج نےتاریخی مقابلہ کیا ہے، دنیا کی تاریخ میں کسی نے رافیل طیارے نہیں گرائے تھے، پاکستان ایئرفورس نے بھارت کےپانچ جہازگرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمنہ توڑجواب کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹا، پاک،بھارت مذاکرات کا واحد حل بات چیت ہی ہے، بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، بھارت کوپرانےمعاہدوں پرعمل درآمد کرنا...
    سی این این کے بعد اب بی بی سی کے صحافی نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ ابھی بھارت کا یہ زخم بھی ماند نہیں ہوا تھا جو امریکی صحافی نے سیز فائر کی وجہ بتا کر ہندوستان کو دیا تھا کہ برطانوی صحافی بھی ایک اور سچ سامنے لے آئے۔ بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے کہیں زیادہ ہے۔ برطانوی صحافی کے بقول بھات کو اب اس حقیقت کو بھی مان لینا چاہیے کہ پاک فضائیہ اس سے نہیں بہتر اور طاقتور ہے۔ بی بی سی کے صحافی نے پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایئرفورس نے بھارت کی پاکستان کو ناقابل تلافی...
    بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کردی گئیں۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اب سے کچھ دیر قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔  پاکستان کا...
    فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی مطابق بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔   اسی طرح پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، پاکستان کی فوج نے دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے، بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ بات پوری دنیا عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن پھر پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیالیکن پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اورتکبر سے بچنا ہوگا ۔ فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے۔ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر کون سی مسنون دعا پڑھیں؟ ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونےکے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رفال گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرادیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ائیرفیلڈز تباہ ہوچکی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہےکہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ...
    ممبئی :پاکستان کے بعدبھارتی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کااعلان کر دیاہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا، پاکستان اور درمیان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے آج بات ہوئی ، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزسے بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن بنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن ب±نیانّ مرصوص کو سراہا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔انہوں نے مزید لکھا کہ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاونٹ پر قرآن کریم کی...
    6   اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں اور ڈرونز کی دراندازی کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور ملکی سالمیت کا دفاع تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی نظام کو نابود کرنیوالے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام اس آپریشن میں پاکستان نے بیاس میں براہموس میزائل سائٹ، ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، سورت گڑھ ایئر بیسز، بھارتی انٹیلیجنس کا راجوڑی میں تربیتی مرکز اور متعدد سپلائی ڈپو تباہ کیے اور ساتھ ہی بھارت کے مہنگے ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارت کو...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں کامیابی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کو شکست دی تھی، ویسے ہی روس یوکرین میں فتح حاصل کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقدہ عظیم الشان فوجی پریڈ کے دوران دیا، جس میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت 24 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ پریڈ میں 11 ہزار سے زائد فوجی شریک تھے جن میں 1,500 وہ اہلکار بھی شامل تھے جو یوکرین میں لڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر جدید ٹینک، ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔ پیوٹن نے کہا: "روس ہمیشہ فاشزم، روسوفوبیا اور سام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کیلئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویوم یں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو تماش بین بھی...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے جواب دیا، دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا، پاکستان سب کچھ اپنے دفاع میں کر رہا ہے، بھارت کے کئی ڈرون گرادیے گئے۔ایک انٹرویومیں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان دفاعی کارروائی کر رہا ہے، بھارت کے فوجی اقدامات کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے 3 دن جو تماشا برپا کیا، ہم بھارت کو تسلط کا دعویٰ کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت مصمم ارادہ رکھتی ہے کہ یہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا...
    سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی راجوڑی میں جوابی کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مرنے والا افسر کشمیری مسلمانوں میں خوف کی علامت تھا۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، راجوڑی میں افواج پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار تھا، اس کا حکومتی اعلی عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راج کمار کشمیری مسلمانوں کیلئے دہشت کی علامت تھا، راج کمار تھاپا زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل...
    پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں دہشت گردوں  کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔ یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ وہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا۔ راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ...
    پاکستان پر رات گئے بزدلانہ حملے کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دینے کے بعد اس آپریشن پر فلم بنانے کا اعلان کرتے ہی بھارتی ڈائریکٹر کو معافی مانگنی پڑگئی۔ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ اس بزدلانہ حملے میں نہتے پاکستانی شہریوں کی شہادت کے بعد تقریباً 15 بھارتی فلم ساز اور بالی ووڈ اسٹوڈیوز ’آپریشن سندور‘ کے ٹائٹل کو رجسٹر...
    کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ADDC) تھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم...
    اسلام آباد‘نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی...
    معروف بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے سب فنکار اصل میں ‘بھانڈ’ ہوتے ہی، اور یہ بات تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیے۔ یوٹیوب چینل ‘آل اباؤٹ ایو’ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ماضی کے تجربات، فلمی دنیا کے دوہرے معیار اور اداکاروں کی معاشرتی حیثیت پر دلچسپ اور چونکا دینے والے خیالات کا اظہار کیا۔ نوازالدین صدیقی نے فلم Dev D کے مشہور گانے ‘ایموشنل اتیاچار’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ یہ گانا اتنا مقبول ہوا، کیونکہ اس کی شوٹنگ کے دوران ان کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘جب یہ گانا ہِٹ ہوا، تو مجھے واقعی حیرانی ہوئی، حالانکہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ داداگیری بنائی ہوئی تھی پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، ہم پاکستان اور اسلام کیلئے زندہ ہیں اور اسی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ ’بھارت میں جس طرح، مسلمانوں، سکھوں اور یہودیوں کی زندگی کو اذیت بناریا جارہا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام بھارت کو ایک ایسا سبق سکھا کر جائے گی جو نسل در نسل یاد...
    (گزشتہ سے پیوستہ) برٹش جرنلسٹ جوناتھن کک جو کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور ایک فلسطینی سے شادی کر کے کئی سال سے نیزرتھ اسرائیل میں مقیم ہیں، کا کہنا ہے کہ فلسطینی گائوں سے پھلوں کے درخت کاٹ کر اور تمام قابل کاشت زمین کو صاف کر کے وہاں غرقد کے درخت لگائے گئےتاکہ فلسطینی جنہیں پڑوسی ممالک اور ویسٹ بینک اور غزہ میں دھکیل دیا گیا تھا، وہ اگر واپس آبھی جائیں تو وہاں دوبارہ آباد نہ ہو سکیں۔ اس کے ساتھ ہی ان گائوں کے گرد فینس لگا کرانہیں کلوزڈملٹری زون قرار دےدیاگیا،جہاں داخل ہونےوالوں کو انفلٹریٹر (درانداز) قراردیا گیا، جنہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم تھا۔ ایسا کرنا اس لئے ضروری تھا کہ اقوام متحدہ کے...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی لیڈرشپ سے ٹیلی فونک رابطہ بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی...
    پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے کرکٹ کی دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں آئی پی ایل 2025 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز معطل کر دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف برطانوی نشریاتی ادارے “بی بی سی” سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ کسی بھی بھارتی شہری آبادی پر حملہ نہیں کیا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے دانستہ طور پر پاکستان میں سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سول آبادی پر حملوں کا الزام بے بنیاد اور ناقابل...
    اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ 10 مئی کی علی الصبح کیے گئے بھرپور حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، سرسہ سمیت کئی بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو اور متعدد ملٹری چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔ پاکستان کی یہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز ہذیانی انداز میں چیخ و پکار کرتے اور میزائل حملوں پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں بھارتی میزبان کہتا ہے، "ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان...
    پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" (آہنی دیوار) کے آغاز کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا دبنگ بیان سامنے آ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نصر من اللہ و فتح قریب"(اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح) انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی! تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا امتحان نہ لو۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں جنرل (ر)...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مستقبل سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو فوری طور پر محض ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے تاہم حکومت اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت...
    ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص ( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سا بق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْسابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹبعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: دنیا کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو پی ایس ایل کے باعث تاریخی ہزیمت گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان...
    بھارتی عسکری تجزیہ کار اور فورس میگزین کے ایڈیٹر پراوین سواہنی نے نریندر مودی کی پاکستان پر حملے کی پالیسی پر ویڈیو بنائی تو بھارتی حکومت نے اُسے بلاک کردیا۔ پراوین سواہنی نے ایسا کیا کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو اُن کی ساڑھے 11 منٹ کی ویڈیو اپنے ہی ملک میں بلاک کرنا پڑگئی۔ ویڈیو میں دراصل بھارتی عسکری تجزیہ کار نے فارن سیکریٹری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا، اور بھارتی حملے کے نقصانات واضح طور پر بیان کیے۔ عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ فارن سیکریٹری نے میڈیا کے روبرو بھارتی فضائیہ کا ذکر نہیں کیا، اس کی وجہ جموں و کشمیر میں 3 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کا ملبہ موجود تھا جسے بھارتی کمانڈوز نے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی نیوز چینل آج تک نے پاک بھارت کشیدگی میں غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی۔ بھارتی چینل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیک شدہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ادھر ادھر سے لی گئی معلومات کی بھرمار نے صحیح اور غلط کی جانچ مشکل بنادی، صحیح معلومات کی چھان بین کے باوجود کچھ غلط خبریں نشرکی گئیں، جس پر معافی چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپیگنڈے پر تنقید کی ہے۔ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نےکہا ہےکہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا...
     علی ساہی :موجودہ سرحدی کشیدہ صورتحال، پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق    آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ،پنجاب پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے،غیر ملکی سفارتخانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔    آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزیدکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو ، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
    برطانوی اخبار ٹیلی گرافک میں لکھے گئے ایک مضمون میں ممفس بارکر نے رافیل گرانے کی کہانی بیان کی ہے جب کہ مزید معلومات دیگر ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ اس معروف برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک بھارت نے رافیل گرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن چینی ساختہ طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل کے گرنے کی خبر دفاعی حلقوں میں گونج رہی ہے اور جے ٹین سی بنانے والی کمپنی چینگڈو کے شیئر کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائیہ کی حالیہ کامیاب کارروائی کے دوران چینی ساختہ J-10C طیاروں نے بھارت کے رافیل طیاروں کو مار گرایا، جس کی خبر عالمی سطح پر پھیل گئی۔ اس دوران بھارت کے تین...
    پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال...
    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں سرپرائز موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس فرضی مشق کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ مشق کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے کی جبکہ اس میں سندھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، مختلف ٹاؤنز کے اہلکار، فائر بریگیڈ، کے الیکٹرک، کے ایم سی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد اپنی فورس کو ہر وقت تیار رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔موجودہ حالات میں عوام کی حفاظت...
    نیو دہلی: بھارتی حکومت نے ان کی جارحیت اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے پر معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانے پر’’دی وائیر ‘‘ کو بلاک کر دیا ہے اور پابندی کی وجہ کرن تھاپرکے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات ہیں۔ سابق بھارتی فوجی افسر پرواین سواہنے نے کہا تھا کہ بھارت پاک فضائیہ کےہاتھوں  اپنے جیٹ طیاروں کےگرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا، 2019 کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا تھا۔ پراوین سواہنے  نے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکو چھپا دیا تھا، انتخابات کے بعد بھارتی...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
    لندن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی ہے اور صرف اصلاحات نہیں بلکہ پاکستان خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت میں بہتری آئی ہے، 3.6 کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0.3 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ایف بی آر کی مکمل...
    پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک موخر کردی گئی۔ پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم "عبیر گلال" کو آج 9 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونا تھا۔ تاہم بھارتی جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ فلم ساز اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس صورت حال پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی معاون اداکارہ نے ریلیز مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فلم عبیر گلال کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی ریلیز کا فیصلہ اب پاک بھارت تعلقات کی...
    —فائل فوٹو کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزا ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
    سٹی 42 : پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایجوکیشنل ایڈوائزر  شاکر علی بطور اسپیشل گیسٹ، اور سابق سربراہ شعبہ بچگان پروفیسر جویریہ منان بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین انڈر گریجویٹس پروفیسر  بلقیس شبیر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر...
    پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، پاکستان خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے ۔ لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کی معیشت میں بہتری ہے، 3اعشاریہ6کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس اور اپریل میں افراطِ زر 0اعشاریہ3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں،...
    اسلام ٹائمز: 71ء کی جنگ میں ہماری پاک فوج کو بھی جس طرح کی ذلت کا سامنا کرنا پڑا، اس کی ایک وجہ اس کی ”شارب الخمر“ قیادت تھی۔ امام عالی مقام (ع) کو جب یزید کی بیعت کیلئے کہا گیا، تو آپؑ نے فرمایا ”میں اس کی بیعت کیسے کروں جو شارب الخمر (زیادہ شراب پینے والا) ہے اور کتوں سے کھیلتا ہے“۔ آج ہمارا مقابلہ دنیا کے نقشے پر دیکھی جانے والی واحد بت پرست قوم سے ہے۔ اس کے خلاف بھی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے حکمران اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اپنی اصلاح کریں اور استغفار پڑھیں۔ آخر ”خدائے بخشندہء مھربان“ نے حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کے سر پر کھڑے عذاب کو ٹال دیا...
    جیو نیوز کے سینیئر صحافی حامد میر نے بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو کھلا چیلنج دے دیا۔حامد میر نے کہا کہ ایک اور جھوٹ، مسٹر گوسوامی نے کل ایک بے بنیاد دعویٰ کیا، ارنب اپنے دعوے کا ثبوت پیش کریں، اگر وہ سچے ثابت ہوئے تو میں کسی تیسرے ملک میں انہیں ایک کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں۔ بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟ حامد میر نے بھارتی عزائم بتادیےسینئر صحافی حامد میر کے مطابق بھارت ڈرون بھیج کر پاکستان میں خوف پھیلانا چاہتا ہے۔ سینیئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ارنب گوسوامی کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِن دنوں اُن کے حواسوں پر میں کس قدر سوار ہوں۔بھارتی اینکر پرسن...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی بھارتی وزیراعظم کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ درانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی...
    کراچی: فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں  جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا...
    مقتول ارم گارڈن بلاک تیرہ ڈی گلشن اقبال کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول ٹرنسپورٹر تھا اور اس کا آبائی تعلق نارووال سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے شہری کو گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں واقع جامع مسجد غزالی کے باہرگھات لگائے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نکلنے سے شخص پراندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی اور مسجد کے باہر موجود 2 خواتین زخمی ہوگئیں، فائرنگ سے شدید...
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...