2025-05-29@04:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 12000

«جس پر فیصل صدیقی نے»:

(نئی خبر)
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مہمانوں کے استقبال کیلئے تقریب میں بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی پابندی  عائد کر دی گئی،تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز، ہیڈماسٹرز کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجرک، ٹوپی اور تحائف کی روایت سرکاری سطح پر بند کردی گئی۔ مزید :
    آفیسرز عید الاؤئنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایک سکیل سے لیکر سولہ سکیل تک کے ملازمین کے لئے عید الائونس کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد آفیسرز میں پریشانی بڑھ گئی ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ممبر ایڈمن سے ملاقات کرکے آفیسرز کے عید الاؤئنس کی بحالی کی درخواست کی جو کہ تاحال تسلیم نہیں کی گئی اس ضمن میں سی ڈی اے کی خاتون آفیسر کی جانب سے شاعرانہ انداز میں الاؤنس کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سنی اتحاد کے وکیل ہیں یا پی ٹی آئی کے؟کیا آپ کو پی ٹی آئی نے ان کی طرف سے بولنے کی اجازت دے رکھی ہے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا وکیل نہیں ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل نے...
    پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر آج منگل کو بھی سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’آپ ریویو کی حمایت کر رہے ہیں یا مخالفت؟‘ جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا، ’آپ کو تو اس کی حمایت کرنی چاہیے تھی‘۔ جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا، ’ہمارا انداز محبت والا ہے، ہم ہار کر بھی جیت جاتے ہیں‘۔ بعد ازاں معروف وکیل سلمان اکرم راجہ بھی روسٹرم پر آ...
    بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصان 20 فیصد سے بہت زیادہ کم ہے۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
    رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود، پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاؤنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے۔ 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ فلپائن (16 ہزار...
    پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا. صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی ہے۔  میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "آپ نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟" جس کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں تاہم اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آ جاتی تو غلط اور سنسنی...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔ مودی نےریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک تقریر میں کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے‘۔ مودی کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی۔۔۔ سکھ چین کی زندگی جیو روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔ pic.twitter.com/H1QvvrtFl7 — Shafqat Ali (@ShafqatAli125) May 26, 2025 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر جہاں پاکستان نے شدید ردعمل...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا!۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔ مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/rehamrafiq1_7507310276816014610.mp4 ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستانیوں کے لئے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، ایک جنون ہےاور اس جنون کے آگے نہ موسم کی شدت کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ کوئی اور رکاوٹ۔ PSL   میں پاکستانی فینز کی دلچسپی عروج پر تھی اور شدید گرمی میں بھی اہلیان لاہور نےقذافی اسٹیڈیم کی رونقیں ماند نہیں ہونے دیں۔ایسے میں پاک فین نے فینز کے اس شوق کو ہوا دینے کے لئے Fans for Fans   نامی ایک دلچسپ اور منفرد سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں شائقین کو ہاتھ کے پنکھے فراہم کئے گئے،  تاکہ وہ گرمی میں بھی میچ کا بھرپورلطف اٹھا سکیں۔ شدید گرمی میں یہ دلکش پنکھے فینز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ۔...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر "بیڈ بوائے" لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔  ...
    پاکستانی اداکارہ و ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ریحام رفیق کا ٹرینڈنگ گیت ‘شیک اِٹ ٹو دا میکس’ پر کیا گیا ڈانس فینز کو برہم کرگیا۔ ریحام رفیق نے کریئر کا آغاز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بنائے گئے پیج سے کیا جس کے بعد انہیں پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ ریحام رفیق نے 2021 میں معروف ہدایتکار نبیل قریشی کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ سے ایکٹنگ ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں بشمول ‘جھوم’ ،کفارہ’ ، ‘جڑواں’ اور ‘پرورش’ میں کام کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک متحرک ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ ویڈیوز بناتی ہیں۔ ریحام رفیق جو رواں سال اپنے ڈراموں میں...
    پاکستانی سینئر اداکارہ اور سابقہ نیوز اینکر صبا فیصل نے کرونا جیسی مہلک بیماری کا نشانہ بننے اور اسکا تجربہ کرنے کا واقعہ اپنے فینز کیساتھ شیئر کردیا۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پہلے پہل صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور نہ صرف جب سے اب تک سرگرم ہیں بلکہ اپنے ہر کردار کی چھاپ لوگوں کو دلوں میں چھوڑ دیتی ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کئی معاون اور مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا فیصل کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ ڈرامے ہیں جن میں ’ہم سفر’، ’درِشہوار’، ’لشکارا’، ’سلطنت’، ’تقدیر‘، ‘حبس‘، ’خئی،...
    18 کروڑ سے زائدصارفین کےپاس ورڈ، حساس معلومات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے۔ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ انفوسٹیلر میلویئر سےصارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں۔ نیشنل کمپیوٹرا یمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔ پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سےشناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق صارفین اپنےاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کو فعال کریں، پاکستانی صارفین کو...
    برطانیہ کے شہر لیورپول میں خوشی مناتے فٹبال شائقین پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ایک شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔  واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی میں جشن منا رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 53 سالہ سفید فام ڈرائیور کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ انفرادی عمل معلوم ہوتا ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی کار تیزی سے...
    وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
    بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون (Dehradun) میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پریوین مِتّل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتیں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہو گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے کویت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا...
    پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یو فون) نے ملک میں آئی فون 16 آفرز متعارف کرانے کے لیے امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے آفیشل ڈسٹریبیوٹر، مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ آفرز وارنٹی، فوری انشورنس، اور ٹیلی کام کے مخصوص فوائد کے ساتھ آتی ہیں۔ مرکنٹائل پاکستان میں ایپل اپرووڈ ایپل مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جن کے ساتھ 2 سال کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ہم مزید سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے، جن میں حادثاتی نقصان اور چوری کے انشورنس کا کور شامل ہے، جس کی حد 4 لاکھ روپے تک ہے۔ حاالیہ شراکت داری کے بعد پی...
    وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ٹریفک کے حوالے سے بڑی پیشرفت، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 95 فیصد سے زائد بند کیے گئے یو ٹرنز اور چوراہے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ فیصلہ شہریوں کے لیے باعثِ راحت ثابت ہوا ہے، کیونکہ بندشوں کے باعث ڈرائیوروں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑتے تھے جس سے ایندھن اور وقت دونوں کا ضیاع ہوتا تھا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان یو ٹرنز اور چوکوں کو دوبارہ کسی بھی بہانے سے بند نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر...
    سی ٹی اسکین فارم پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ مریم نواز کی تصویر والا فارم جعلی ہے۔ اس کی حقیت کیا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال فارم پر مریم نواز کی تصویر ہیلتھ فارم پر مریم نواز کی تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو مخصوص نشستیں ہیں وہ آئین کے مطابق جو بھی جماعتیں جنرل الیکشن میں ووٹ لیتی ہیں اس کے تناسب سے ان کو دی جاتی ہیں، نہ کم نہ زیادہ۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ان کا تویہ کیس ہی نہیں ہے، ان کی جتنی سیٹیں تھیں وہ ان کو مل گئی ہیں، اس سے اگر ایک بھی سیٹ زیادہ ان کو ملے گی تو وہ بھی آئین کی اتنی ہی خلاف ورزی ہو گی جتنی کسی کو سیٹ نہ دینا، ہم اب بھی پرامید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گاْ۔ ...
    ’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی اور آواز نے مجھے چونکا دیا‘ میں نے اس کی طرف دیکھا‘ وہ آنکھیں بند کر کے تسبیح کر رہی تھی‘ اس کے چہرے پر سفید دودھیا جھریوں کا جال بچھا تھا‘ میں نے اس سے پہلے کسی چہرے پر اتنی جھریاں نہیں دیکھی تھیں لیکن ان جھریوں‘ ان شکنوں میں بھی ایک تقدس تھا‘ اس کے چہرے پر نور بھی تھا اور کشش بھی اور یہ کشش اور یہ نور دیکھنے والے کی نظروں کو جکڑ لیتا تھا‘ میں بھی دیر تک اسے دیکھتا رہا۔ ٹرین چل رہی تھی‘ کھڑکیوں کے منظر تیزی سے بدل رہے تھے‘ ٹرین کی کھڑکیاں عظیم فوٹوگراف بن چکی تھیں‘ اپریل کا مہینہ تھا‘ سورج...
    ڈی جی، پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواؤں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کھلے ڈھانچوں یا چھتوں پر لگائے گئے پینلز جب حفاظتی اقدامات کے بغیر لگائے جائیں تو وہ آندھی میں پولز سے گر کر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور راہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل...
    کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام اراکین کو طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے ایم این ایز و ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو تمام ممبران کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری سونپ دی اور گزشتہ احتجاج میں غیر حاضر رہنے والوں کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے کے پی...
    چیئرمین پی ٹی اے نے باچا خان مرکز پہنچ کر اے این پی کے سربراہ سے تلخ کلامی پر معذرت کر لی، پشتون تو سر کے دشمن کو بھی معاف کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کدورتیں ختم ہوگئی ہیں، اب میں چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق واپس لے لوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے، اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کا استقبال...
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...
    پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواوں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر...
    ویب ڈیسک : نجی حج ٹور آپریٹرز ہوپ کے کوآرڈی نیٹر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحاً پہلے سے کامیاب قرار دے دیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے، ہمیں تین لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل نہ ہوسکیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے سرکاری اسکیم کے عازمین بُک کیے پھر ہمیں درخواستیں لینے دی گئیں، حکومت کو منیٰ اور عرفات میں 39 ہزار 800 پلاٹس دیئے گئے، وزارت...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ انسانوں کا بنایا ہوا قانون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اختیارات عوام تک منتقل ہوں۔ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، ہم گلیاں نالیاں بنانا نہیں چاہتے لیکن اس لئے بنانی پڑتی ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا بلدیاتی نظام ضروری تھا...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی،...
    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو چار مواقع دیے تھے کہ وہ بروقت اپنا حج پراسیس مکمل کر سکیں مگر ڈیڈ لائن گزرنے تک ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے پرائیویٹ کوٹہ پر حجاج متاثر ہوئے، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کا معاہدہ ہوا کہ 14 فروری تک حج کے تمام عمل کو مکمل کریں گے مگر حقیقت میں اس تاریخ تک صرف 3 ہزار لوگوں کا عمل مکمل...
    سٹی 42 : فیروزوالہ میں ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کی وجہ سے کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ، جبکہ 5 افراد بے حوش ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا۔ کالر کے مطابق فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی  گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر  گر گئے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔  اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور  4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا، جہاں ایک اور مزدور دم توڑ گیا  آئی جی...
    نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سماعت کے دوران سیشن جج نوشہروفیروز نے کہا ہے کہ پولیس نے جاں بحق مظاہرین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ سیشن جج نوشہرو فیروز  کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29  تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
    ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجپوت سوسائٹی، سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے "عمران ٹائیگرز" کراچی کے رہنما نوید صدیقی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے ججزتبادلہ کیس کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی اٹارنی جنرل پاکستان دلائل کاآغاز کریں گے جبکہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے تبادلوں کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں 4 مراحل شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جس ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونا ہے اس کے چیف جسٹس، ٹرانسفر ہونے والا جج اور چیف جسٹس آف پاکستان۔ اگر کسی ایک مرحلے پر بھی انکار ہو جائے تو تبادلہ ممکن نہیں اگر یہ سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، لیکن یہاں عدلیہ کے 4 فورمز کی منظوری لازم ہے جبکہ جسٹس شکیل احمد...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کے صنعتی دل فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے بیوٹیفکیشن کے احکامات پر انتظامیہ متحرک ہے۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بازاروں کی بیوٹیفکیشن بارے اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔ گھنٹہ گھر سمیت آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر...
      سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ججوں کی سنیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے جسے راتوں رات تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا راتوں رات ایگزیکٹو کے ذریعے سنیارٹی لسٹ تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، ججوں کے تبادلے کے عمل میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز سمیت چار جوڈیشل فورمز شامل ہوتے ہیں۔فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا سنیارٹی کے معاملے سے عدلیہ کو بھی اندھیرے میں رکھ کر بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسٹس...
    اسرائیل کا آئندہ 2ماہ میں غزہ کے 75فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع “مواسی” کا نیا “محفوظ علاقہ”، وسطی...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ، طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پرقواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز...
    آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینل یا اُس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان میں غیر معیاری طریقے سے نصب پینلز پولز گرے اور حادثات کی وجہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینل یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایسے حادثات سے بچنے کےلیے متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔
    اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میرے خلاف پارٹی نے انکوائری ختم کردی ہے، میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں بابر سلیم سواتی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے تحقیقات ختم کی ہیں۔ اسپیکر بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظرثانی کریں گے، پی ٹی آئی کمیٹیپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹرنل اکاونٹ یبلٹی کمیٹی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشن سے متعلق تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اسمبلی میں اقدامات کو آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق قرار دیا، میں سازشی نہیں، پانچ منٹ میں استعفی...
    گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی، جس سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں 26 فیصد اضافے پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہوئی۔احمدرشیدبھٹی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول کی فیس آدھی لی جائے لیکن عدالتی فیصلہ نظر انداز کرکے فی بچہ 7سے 8 ہزارروپے فیس بڑھادی گئی۔اسپیکر ملک محمداحمد خان کی وزیر تعلیم کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فیسوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔ وزیر قانون نے فیسوں میں اضافے پر فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا...
    آج عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 3 روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 3ہزار 331ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 228روپے گھٹ کر 3لاکھ 1ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 508روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار...
    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ میں غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع "مواسی" کا نیا "محفوظ علاقہ"، وسطی غزہ میں دیر البلح اور نُصیرات کا علاقہ اور غزہ سٹی کے مرکزی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ اس وقت مواسی میں تقریباً 7 لاکھ، وسطی غزہ میں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ اور غزہ سٹی میں تقریباً 10...
    سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جب کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکیکریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل...
    عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہو کر 3331 ڈالر پر آ گیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام سونے کے بھائو بھی 2228 روپے کی کمی سے 301354 روپے ہوگئے ہیں۔
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گورنر خیبرپشتونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔ پیر کے روز گورنر خیبرپشتونخوا کے دورہ کے دوران قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما میر چنگیز جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔(جاری ہے) بلوچستان اسمبلی آمد پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردارعبدالرحمن کھیتران نے گورنر خیبرپشتونخوا ،قائم مقام گورنر بلوچستان اور چنگیز جمالی کا استقبال کیا اور کہاکہ پورا بلوچستان دکھی ہے ،ایسے وقت میں گورنر خیبرپشتونخوا کی آمد اور ہمارے غم میں شرکت پر بلوچستان اسمبلی کی جانب خوش آمدید کہتے ہیں۔
    کویت سٹی کا فضائی منظر - فوٹو: فائل وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ 19 سال بعد بحال ہونے والے ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے۔ مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے...
    پی ڈی ایم اے نے سولر پینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے سولرپینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چھتوں اور کھلے ڈھانچوں پر لگے پینلز کی محفوظ تنصیب یقینی بنائی جائے، آئندہ صرف معیاری اور سرٹیفائیڈ سولر پینلز کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پینلز کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے میں حالیہ آندھی اور طوفان سے70 فیصد حادثات کی وجہ سولر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہوائوں کے دوران پیش آنے والے 70فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے...
    پی ڈی ایم اے نے سولر پینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے سولرپینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چھتوں اور کھلے ڈھانچوں پر لگے پینلز کی محفوظ تنصیب یقینی بنائی جائے، آئندہ صرف معیاری اور سرٹیفائیڈ سولر پینلز کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پینلز کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے میں حالیہ آندھی اور طوفان سے70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز...
    کراچی: پاکستان اور بھارت کے مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔  پہلی ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی دستہ کراچی سے قطر کے شہر دوحا پہنچ گیا۔  دس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں، 27 تا 31 مئی دوحا میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔  قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں، سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔
    اسلام آباد – پاکستان میں سائبر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سوشل میڈیا صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ممکنہ سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق، پاکستانی شہریوں اور اداروں کو سائبر سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ رپورٹس میں آن لائن پلیٹ فارمز پر غیر معمولی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈوائزری میں درج اہم ہدایات درج ذیل ہیں: اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں۔ اینٹی وائرس اور دیگر سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ اکاؤنٹس پر ہونے والی...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کی ای کامرس نے مستحکم ترقی دیکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کھپت کی ترقی میں تیزی آئی ، کاروباری بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق ، ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، خاص طور پر ذہین روبوٹس اور اسمارٹ ہوم سسٹم کی ترقی 87.6 فیصد اور 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی 15 اقسام کی آن لائن فروخت میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔سروس کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں آن لائن تفریح اور آن لائن سیاحت دونوں میں 20 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔صنعتی ای کامرس نے غیر ملکی تجارتی اداروں کو گھریلو...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایک عظیم بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی ریمیٹنس پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات میں وزیر ریلوے حنیف عباسی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اور دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ریلوے نے حجاج کرام کے لیے سفری انتظامات مکمل کر لیے وزیر ریلوے نے سعودی عرب کے ساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ راولپنڈی کی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں جانور موجودراولپنڈی کی سب سے بڑی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں خریداروں کی اس امید سے آمد کہ جانور سستے دام مل جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ...
    پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواؤں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
    سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔  گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ جہاں فیصل کریم کنڈی نے اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔   گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
    سٹی 42 : کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو 9 جولائی تک مؤخر کر دیا ہے۔  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ سے مزید وقت کی درخواست کی تاکہ فریقین کسی تجارتی معاہدے تک پہنچ سکیں۔ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لاگو کیے جائیں گے، کیونکہ مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔ اس اعلان سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔ یورپی کمیشن کی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ یورپ اب مذاکرات کے لیے تیزی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
    عالمی بینک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں وشدت اور معاشی جھٹکوں کی وجہ سے دنیابھرمیں خوراک کے عدم تحفظ میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ یہ بات غذائی تحفظ کے حوالہ سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ غزہ کی پوری آبادی شدید غذائی بحران کا شکار ہے اور پانچ میں سے ایک شخص (تقریباً 5 لاکھ افراد) فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔ یہ صورتحال اکتوبر 2024 میں ہونے والے تجزیے کے مقابلے میں بدترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک کے...
    سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ  انسداد پولیومہم کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ آ دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں کہ حکومت اپنے بچوں کے مفاد کیخلاف کام نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سینیارٹی اورتبادلے سے متعلق درخواستوں پر کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،ٹرانسفر کرکے ججوں کی سینیارٹی لسٹ راتوں رات تبدیل نہیں کی  جا سکتی،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کراچی بار فیصل صدیقی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175کے تحت بنا ہے،قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے،جسٹس محمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نجی چینلکے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کاڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سال 2025 میں حج کرنے والے سعودی عرب کی سڑکوں کی تعمیر میں نئی تکنیک کے استعمال کی بدولت بہترین معیار کی حامل اور محفوظ پیدل گزرگاہوں سے استفاہ کر سکیں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق استعمال شدہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے ان کی 'ری سائیکلنگ' کے ذریعے سفالٹ کی لچکدار شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔ سفالٹ کی یہ سڑک پیدل چلنے والوں کے لیے آرام دہ ہوتی ہے۔
    معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے لُک کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے گھنی داڑھی رکھ کر فینز کو حیرت میں ڈال دیا۔ زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔ سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ‘دی ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی جہاں سے ‘ون ڈائیریکشن’ کا کامیاب سفر شروع ہوا۔ اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔ 5 گلوکاروں پر مشتمل اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ موسیقی کے کمروں میں...
    بالی وڈ کی حسینہ عالیہ بھٹ کا کانز فلم فیسٹیول 2025 کے ریڈ کارپٹ پر ٹوٹے ہار کو سنبھالتے ہوئے دیا گیا پوز تعریفوں کو مرکز بن گیا۔ عالیہ بھٹ کا فیشن سینس نہایت منفرد، جدید اور متوازن ہے۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو فیشن کو صرف لباس تک محدود نہیں رکھتیں بلکہ اسے ایک مکمل اندازِ زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔ اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے اس سال بھی عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اپنی شاندار شرکت سے نہ صرف مداحوں بلکہ عالمی فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ کانز فلم فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب میں عالیہ نے گلوبل فیشن برانڈ گوچی کی پہلی ساڑھی پہنی۔ اس مونوگرام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ یورپی یونین پر طے شدہ 50 فیصد محصولات 9 جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کیا۔ یہ معاہدہ اتوار کو یوروپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن کے ساتھ ایک فون کال کے بعد ہوا۔ ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی ارزولا فان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی صدر کے ساتھ اچھی بات چیت رہی۔ "یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان دنیا کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور قریبی تجارتی تعلقات...
    ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، ججز ٹرانسفر کے عمل میں 4 جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی۔ جس پر کراچی بار ایسویسی ایشن کے فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ قانونی عمل میں بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیارٹی کے معاملے پر عدلیہ کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسویسی ایشن کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں...
    لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں۔ لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ چھ بجکر پچاس منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے،وہ اکانومی کلاس میں آئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔ ثمین...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ...
    احمد منصور : پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کردی، وزارت خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔  تفصیلات کےمطابق اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لانے کی حکومتی حکمت عملی، پاکستان کرپٹو کونسل اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد اس منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنا ہے، یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے، حکومت معیشت کو جدید بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔ بٹ کوائن...
    غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔
    اقوام متحدہ کے ادارہ محنت (ILO) اور پولینڈ کے قومی تحقیقی ادارے نے مشترکہ جائزے میں خبردار کیا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریوں میں بڑی تبدیلی لائے گی، جس سے ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلند آمدنی والے ممالک میں خواتین کی 9.6 فیصد ملازمتیں خودکار نظاموں سے متاثر ہو سکتی ہیں، جو مردوں کے مقابلے میں قریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر خواتین کی 4.7 فیصد اور مردوں کی 2.4 فیصد نوکریاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ’اے آئی‘ خاص طور پر ڈیٹا انٹری، ڈاکیومنٹ فارمیٹنگ اور...
    احتشام علی نے معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا، بلکہ حوصلے اور محنت سے اپنی پہچان بنائی۔ بازوؤں کے زور پر سائیکلنگ کے کٹھن سفر طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔ احتشام علی پیرا اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے خواب کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ احتشام علی جیسا باہمت نوجوان معاشرے کے لیے امید اور حوصلے کی مثال ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احتشام علی پیرا اولمپکس سائیکلنگ
    غزہ: اسرائیلی افواج کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک صحافی اور ریسکیو سروس کا سینیئر اہلکار بھی شامل ہے۔ شہادتیں خان یونس، جبالیا اور نصیرات میں مختلف حملوں کے دوران ہوئیں۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق، جبالیا میں فلسطینی صحافی حسن مجدی ابو وردہ اپنے خاندان کے کئی افراد سمیت شہید ہو گئے جب ان کے گھر پر اسرائیلی میزائل حملہ ہوا۔ اسی طرح نصیرات میں ایک اور حملے میں ریسکیو حکام کے سینیئر اہلکار اشرف ابو نار اور ان کی اہلیہ بھی اپنے گھر میں شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ابو وردہ...
    MALTA: یورپی ملک مالٹا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے عالمی و مقامی معاملات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ انصاف اور انسانی وقار کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالٹا فلسطینی ریاست کو...