2025-06-23@21:48:24 GMT
تلاش کی گنتی: 5119
«نے ایک بیان میں»:
(نئی خبر)
پاک چین انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستانی ٹیلنٹ اور چینی ٹیکنالوجی کو جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام کےلیے ایک ناقابلِ شکست دیوار قرار دیا ہے۔ مشاہد حسین سید نے یہ بات پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی اور مستقبل کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر اسلام آباد میں پاک-چین انسٹیٹیوٹ (PCI) کے زیرِ اہتمام اہم ڈائیلاگ کا انعقاد کے موقع پر کہی۔ ’فرینڈز آف سلک روڈ‘ کے بینر تلے ہونے والے اس اجلاس میں سیاسی قائدین، سفارتکاروں، اراکینِ پارلیمنٹ، طلبہ، ماہرین اور چینی وفد نے شرکت کی۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور ہمسایہ ممالک کے لیے مشترکہ مستقبل کی بنیاد رکھنا‘‘۔ اس موقع پر مقررین...
پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔ لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ...
معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔ حمزہ نے کہا، "میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔” https://www.instagram.com/reel/DLCqpVlNW6D/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد...
دنیا کی سیاست میں بعض لمحات ایسے ہوتے ہیں جو قوموں کی تقدیر کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ وہ لمحے جن میں صرف ملاقاتیں نہیں ہوتیں تاریخ لکھی جاتی ہے، بیانیے بنتے ہیں اور طاقت کا توازن ایک نئی ترتیب اختیار کرتا ہے۔ ایسا ہی ایک لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے خصوصی ملاقات کی۔ وہ ملاقات جس میں الفاظ سے زیادہ احترام، اعتماد، اور اعترافِ عظمت جھلک رہا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف جنرل عاصم منیر کو واشنگٹن میں مدعو کیا بلکہ کھلے دل سے پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کی بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے جملے آج...
اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
— فائل فوٹو شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے...
اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ...
عبدالجبار ابڑو : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ٹریک اپ اور ڈائون بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جعفر ایکسپریس کی 1 بوگی پٹری سے اترنے کا معاملہ، سکھر سے مددگار ٹیم مشینری کے ساتھ پھچنے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔ سکھر سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لایا گیا، متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف شکارپور آج منڈی پھاٹک کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکپریس کی...
سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹیلیویژن پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر 2024 کو ٹرمپ کے اقتدار میں واپس آنے کے فورا بعد 10-11 نومبر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہا کیا جائے، ن لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 20 یا 21 نومبر کو ان کی رہائی کی بات ہوگئی تھی، مگر ان کے نادان دستوں نے 26 نومبر کو دھرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی ان کے نادان دوستوں کی وجہ سے نہیں ہوسکی، ورنہ وہ نومبر میں...
اقلیتی تنظیموں اور سماجی حلقوں کیجانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے اقلیتوں کی فلاح کی سمت میں ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ایچ کے پاٹل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے شہری و دیہی دونوں...
جمعہ کا دن تھا، اگلے دن بقر عید تھی، اخبار پڑھتے پڑھتے پچھلے صفحے پر ایک چھوٹی سی خبر نے میری توجہ اپنی جانب کھینچ لی، شپ اونرزکالج کے قریب نارتھ ناظم آباد، ایک خاتون کی لاش ملی، جو ایک گرلز کالج کی سابقہ پروفیسر تھیں، ایدھی کے رضاکار اس خاتون پروفیسر کی میت کو ایدھی ہوم لے گئے، موصوفہ کے بیگ سے کوئی ایسی چیز نہ ملی جس سے ان کے لواحقین کو اطلاع دی جاتی، پتا نہیں انھیں یہ کیسے پتا چلا کہ وہ ایک پروفیسر تھیں۔ شاید جس جگہ ان کی لاش ملی ہو وہاں کسی نے انھیں شناخت کیا ہو۔ تھوڑی دیر بعد میری ایک اور دوست کا فون آیا اور انھوں نے بتایا کہ ہماری...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور متاثر کن ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ نے صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر متزلزل عزم، اور پاکستان کے عالمی وقار کے فروغ میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک...
کراچی: اسکردو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے نیاسنگ میل عبور کرلیا، جہاں ایک دن میں 7 طیاروں نے رن وے پر لینڈ کیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک دن میں 14 (دو طرفہ) پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اسکردو کے لیے پروازیں اڑی۔ جن میں سے پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں۔ اس کے علاوہ ایک فوجی جہاز کی بھی آمد و رفت ہوئی ہے۔ پی اے اے حکام کے مطابق اسکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔ اس سے پہلے کتنی پروازوں کا ریکارڈ تھا؟ پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا اس وقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی دنیا میں داخل ہو چکی ہے، جہاں انسانوں کے فیصلے، گفتگو اور حتیٰ کہ حکومتیں بھی اب ڈیجیٹل دماغوں کے رحم و کرم پر ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے اس انقلابی دور میں ایک حیران کن تجربہ منظر عام پر آیا ہے جہاں دنیا کی پہلی مکمل طور پر اے آئی پر مبنی حکومت قائم کی گئی ہے۔ یہ حکومت کسی خواب یا سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ ایک حقیقی جزیرے پر وجود میں آ چکی ہے، جس کا نام ہے ’’سنسے آئی لینڈ‘‘۔فلپائن کے قریب واقع اس چھوٹے مگر ٹیکنالوجی سے بھرپور جزیرے کو سنسے (Sensei) نامی کمپنی نے خرید کر ایک ایسا منصوبہ شروع کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔حالیہ تجربات کے مطابق چین نے ایک جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو خلائی رابطے اور عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے میدان میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس اب بھی 250 ایم بی فی سیکنڈ تک محدود ہے۔چین کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا یہ نیکسٹ جنریشن سیٹلائٹ عام سیٹلائٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ جدید ہے کیونکہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکہ کے صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں لنچ پر مدعو کیا اورتقریباً دو گھنٹے کی ملاقات کی۔ پاکستان میں مختلف حلقے اس واقعے کو مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ کچھ اسے ایک غیر معمولی واقعہ اور کامیابی قرار دے رہے ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کرے گا، جبکہ کچھ دیگر حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ بلاشبہ ایک غیر معمولی بات ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار کسی آرمی چیف کو انفرادی حیثیت میں وائٹ ہاؤس بلایا گیا لیکن یہ حقیقت میں ملک میں کمزور سیاسی حکومت اور اصل طاقت کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کی اعلیٰ مذہبی شخصیت آیت اللہ سیستانی نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی زبان نہ صرف مذہبی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی سراسر منافی ہے۔آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اعلیٰ قیادت کو قتل کی دھمکی دینا ایک سنگین مجرمانہ عمل ہے، جس کے نتائج پورے مشرقِ وسطیٰ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ رویہ پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔انہوں نے اسلامی دنیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ایک بار پھر نجکاری کے عمل میں داخل ہو چکی ہے اور اس بار حکومت کو پہلے سے کہیں زیادہ مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔نجکاری کمیشن کو قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے 8 مختلف اداروں اور کاروباری گروپس سے باضابطہ طور پر دلچسپی کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔ اس پیشرفت کو نجکاری کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو مالیاتی چیلنجز اور سرکاری اداروں کے خسارے کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 19 جون کو کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ تک...
حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025کا باضابطہ اجرا کر دیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئی الیکٹرک وہیکل (ای وی)پالیسی 30-2025 نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے، اس پالیسی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال امریکا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ فیچر دراصل گوگل کے جیمنائی لائیو کی طرز پر کام کرتا ہے۔اب صارفین گوگل ایپ کے اندر موجود ایک نئے لائیو آئیکون پر کلک کرکے اپنی آواز کے ذریعے سوال پوچھ سکتے ہیں، اور گوگل نہ صرف ان کا سوال سنے گا بلکہ AI کی مدد سے آڈیو میں جواب بھی دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک کے بعد ایک سوال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، اور چیٹ سیشن کسی دوسری...
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ پیانگ یانگ انتظامیہ نے ایران کے شہری، جوہری اور انرجی مقامات پر اسرائیلی فوجی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ جارحیت پہلے سے ہی غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔ شمالی کوریا خبر ایجنسی "کے سی این اے " کی شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ پیانگ یانگ انتظامیہ نے ایران کے شہری، جوہری اور انرجی مقامات پر اسرائیلی فوجی حملوں پر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابراعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرادیا۔ پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابراعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار ردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ 74 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دیا اور انکی پاور موومنٹ 761 رہی۔...
بیجنگ:نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ، جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین،...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کی سرمایہ کاری کی “کشش” میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ عالمی آزاد معیشتوں اور سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک...
بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ میں نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور انتیسویں چائنا کھن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا افتتاح ہوا۔ مختلف ممالک کے معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نمائش ایک اعلیٰ سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے-رواں سال اس نمائش میں 54 ممالک اور خطوں کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط...
—فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج اپنی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن گزارا، جب ملک کے مختلف شہروں سے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 7 پروازوں نے اس دلکش خطے کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اس روز اسکردو ایئرپورٹ نے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور قومی روابط کے نئے باب کا آغاز بھی کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ان پروازوں میں 4 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور 3 ایئر بلیو کی پروازیں شامل تھیں۔ پروازوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد سے 4، کراچی سے 2 اور لاہور سے ایک پرواز پر مشتمل تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
اسلام ٹائمز: ہمیں ایران کو مسائل کا شکار ملک نہیں بلکہ مزاحمت کا مرکز سمجھنا چاہیئے۔ امید نہ ٹرمپ سے ہے، نہ بائیڈن سے۔ امید صرف اللہ کی نصرت، عوام کی استقامت اور مزاحمتی قیادت سے ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت میں دیئے گئے بیانات نے امت مسلمہ کی مشترکہ وحدت کو سہارا دیا ہے اور یہ رویہ نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ باقی مسلم ممالک کیلئے بھی قابلِ تقلید ہے۔ پاکستان کو ایران کیساتھ عوامی، سفارتی، تعلیمی اور دفاعی میدانوں میں ربط بڑھانا ہوگا، امت مسلمہ کو ایران کیخلاف سازشوں کے سامنے اتحاد، شعور اور مزاحمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایران کی کامیابی صرف ایران کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ تحریر: آغا زمانی...
اسلام ٹائمز: ایران نے حیفہ کے سب سے بڑے بجلی گھر کو نیست و نابود کرکے اسے اندھیروں کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔ مذکورہ آئل ریفائنری اسرائیل کی ساٹھ (60) فیصد ضروریات پوری کر رہی تھی۔ اسرائیل تلملا اٹھاہے۔ اسی لیے وہ امریکہ کو براہ راست جنگ میں شریک ہونے کا کہہ رہا ہے اور یہودی عوام ایران سے حملے نہ کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ امریکی عوام بھی ہمیں کئی حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی لگائی گئی آگ میں ہمارا ملک جل کر بھسم نہ وہ جائے۔ نتائج جو بھی ہوں، لیکن یہ بات پوری دنیا کے سامنے کھل کر آگئی ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ایک بہادر...
معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔ حمزہ نے کہا، “میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم اور علم کے فروغ کا سفر اب ایک نئے، عملی اور نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کا نمایاں ثبوت گوادر میں “ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری” کا قیام ہے یہ صرف ایک لائبریری نہیں بلکہ فکری سوچ ، سائنسی شعور اور اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے...
چلاس کے سنگلاخ پہاڑوں اور شور مچاتے دریاؤں کے درمیان آباد ایک قبیلہ نسلوں سے ایک ہی خواب کی تعبیر پانے میں جُتا ہوا ہے، سونا۔ اس کا نام ہے ’سونا وال قبیلہ‘ اور اس کی زندگی دریا کی ریت میں چھپے سونے کے ذروں سے جُڑی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات پنجاب محمد آخمان، محمد رحمان اور مقصود عالم جیسے کئی نوجوان روزانہ صبح سویرے اٹھتے ہیں اور اپنے دیسی ساختہ اوزار اٹھا کر دریا کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔ وہ نرم ہاتھوں سے مٹی کھودتے ہیں پھر اس کو پانی سے دھوتے ہیں اور بڑے صبر کے ساتھ اس میں سے حسب...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ایکسپو 2030 ء کی میزبانی کی رجسٹریشن فائل کو حتمی منظوری مل گئی ۔ یہ منظوری بین الاقوامی نمائشوں کے دفتر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دی گئی، جو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ اس منظوری کے ساتھ ہی سعودی وفد کو ایکسپو کا پرچم بھی باقاعدہ طور پر حوالے کر دیا گیا۔ سعودی وفد کی قیادت ریاض رائل کمیشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو انجینئر ابراہیم بن محمد السلطان نے کی۔ اجلاس میں وفد نے رجسٹریشن فائل کے اہم نکات پیش کیے، جو کہ سعود ی عرب کے وژن کی عکاس ایک جامع دستاویز ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ 5 سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی...
ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے...
وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، یہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ سالہ طویل المدتی فنانسنگ سہولت پر دستخط کر دیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی مشترکہ ٹرم فنانس سہولت پر دستخط کیے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام’امپروڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم’ کے نظام کے تحت جزوی طور پر ضمانت شدہ ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں ’سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ’مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر‘ اور ’بُک رنر‘ کے طور پر شامل تھا۔اسی طرح...
وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان...
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی اور گیمنگ کے دیوانوں کی دنیا میں روزانہ نئی جدتیں سامنے آتی ہیں، مگر جب کسی عام چیز کو لگژری کا رنگ دے دیا جائے، تو وہ دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا جب معروف ہارڈویئر کمپنی Adata نے اپنی گیمنگ مصنوعات کی لائن XPG کے تحت ایک ایسا کی بورڈ متعارف کروایا جس کی قیمت عام گیمنگ کی بورڈز سے ہزاروں گنا زیادہ ہے۔ یہ کی بورڈ نہ صرف مہنگا ہے بلکہ نایاب بھی، کیونکہ اسے صرف چند افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہ بھی صرف وی آئی پی طبقے کے لیے۔اس خاص کی بورڈ کا نام ہے Adata Golden Summoner، جو دراصل XPG Summoner گیمنگ کی...
سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینٹہوک: جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا میں واقع نمیب صحرا دنیا کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا مانا جاتا ہے۔ ایسے سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ ایک بالکل درست اور صحیح حالت میں موجود گلابی رنگ کا فریج لوگوں کیلئے باعث حیرت ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ باربی انداز کا فریج نہ صرف حقیقی ہے بلکہ مکمل طور پر فعال ہے اور اسے مسلسل تازہ مشروبات سے بھرا جاتا ہے۔یہ منفرد فریج صحرائے نمیب میں ایک شمال سے جنوب کی کا جانب جانیوالی مرکزی سڑک سے 20 منٹ کی مسافت پر پے اور اسے نمیبیا کی حکومت کے سیاحتی بورڈ نے یہاں نصب کیا ہے۔ یہ اب افریقہ کے اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پہلگام واقعے پر جاری کردہ بیان میں پاکستان کو شامل نہ کر کے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو سخت دھچکا دیا اور نئی دہلی کا پاکستان مخالف بیانیہ خاک میں ملا دیا۔ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی مسلسل کوشش ناکام ایف اے ٹی ایف کے بیان میں پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا گیا، یہ نئی دہلی کی جھوٹ پر مبنی مہم پر زوردار طمانچہ ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی کا مظلوم یا متاثرہ تسلیم نہ کرنا مودی سرکار کے لیے سفارتی سطح پر ایک تلخ شکست ہے، جو خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر...
پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے،جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
لاہور: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر کے بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے زخمی رکن کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کےلیے مدد مانگی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی ای۔سم سٹور بین الاقوامی سفر کے لیے ایک نیا کنیکٹیویٹی حل ہے۔ اسے خاص طور پر سیاحت اور کاروباری مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آسانی سے آن لائن رہ سکیں۔ یہ صارفین کو 150 سے زائد ممالک اور خطوں میں انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں، بغیر کسی چھپی ہوئی شرائط یا رومنگ چارجز کے 2,000 سے زائد کم قیمت ڈیٹا پیکجز دستیاب ہیں۔ جی ایس ایم اے کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں ای۔سم سے مطابقت رکھنے والے ڈیوائسز کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2028 تک توقع ہے کہ دنیا بھر میں آدھی موبائل کنیکشنز ای۔سم ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گی۔...

بھائیوں کی طرح مل جل کر رہیں، شیعہ اور سنی کے اختلافات کی باتوں سے کیوں دشمن کو فائدہ پہنچاتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں، خصوصاً برطانیہ، ہمیشہ سے فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ایک حالیہ ویڈیو میں، آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ مسلمانوں کو بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہئے اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں دشمن کے فائدے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے پاس بہت کچھ مشترک ہے، لیکن انگریزوں نے ہمیشہ سے شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کو ہوا دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ عقائد...
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا ، امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا کہنا ہے یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، نیتن یاہو کے غیرقانونی حملے نے دنیا کو مزید غیرمحفوظ بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا ہوگا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ بس بہت ہوگیا، امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے۔ یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر جنگ کو روکنا ہوگا۔ فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا...
چین-وسطی ایشیا تعلقات کا نیا دور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تحریر: نعیم اختر آستانہ، قازقستان میں منعقدہ دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس نہ صرف سفارتی سطح پر ایک اہم سنگِ میل تھی بلکہ اس نے چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک—قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، اور ترکمانستان—کے مابین ابھرتی ہوئی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری کو ایک واضح سمت عطا کی۔یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہوئی جب دنیا تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے عالمی نظم کا مشاہدہ کر رہی ہے، اور وسطی ایشیا ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ چین نے اس موقع پر نہ صرف سفارتی رسوخ بڑھایا بلکہ اقتصادی، ثقافتی، سلامتی، اور تزویراتی تعاون کے...
بیجنگ :قازقستان کے آستانہ میں منعقد ہونے والی دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں تعاون کے متعدد اتفاق رائے کو عملی شکل دی گئی ہے۔ خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر میں پہلی مرتبہ “چین وسطی ایشیا روح” کی تجویز پیش کی، جو آنے والی نسلوں کے لئے دوستی اور تعاون کا ایک اہم رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے “چین کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور مخلص دوست کے طور پر سراہا جس پر وسطی ایشیائی ممالک ہمیشہ بھروسہ کرسکتے ہیں۔”رواں سال چین وسطی ایشیا میکانزم کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ ماضی اور مستقبل کو ملانے والے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہو کر صدر شی...

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا،...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔’جیو نیوز‘ کی خبر پر گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو 15 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جھیل میں ہوٹل کی گندگی اور فضلہ پھینکنے پر 24 گھنٹوں میں حکومتی کارروائی پر اس معاملے کو اٹھانے والے غیر ملکی سیاح نے فوری کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیر ملکی سیاح کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ایکشن اور ہوٹل سیل کرنے پر پاکستان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ میں واقع عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان اور عطا آباد جھیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور اس کی وجہ ایک غیر ملکی وی لاگر کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے گلگت بلتستان کی وادی ہنرہ میں عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ہوٹل پر الزام لگایا کہ وہاں سے مبینہ طور پر سیوریج کا پانی نکل کر جھیل میں جا رہا ہے. متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے 30 کمروں پر مشتمل ہوٹل کے ایک حصے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ فضیلہ قاضی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ ہی شادی شدہ نوجوان جوڑوں کو بھی رشتہ مضبوط بنانے اور شادی کا کامیاب بنانے کیلئے اہم مشورہ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دو لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور الگ الگ بیک گراؤنڈ سے ہوتے ہیں اس لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے اسپیس دینا ضروری ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) سول سوسائٹی سے متعلق ایک جرمن ادارے 'کلیم' نے جو رپورٹ منگل کے روز شائع کی ہے، اس کے مطابق جرمنی میں اسلامو فوبک واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ میں اسلاموفوبک کیسز میں اضافے کو جغرافیائی سیاسی واقعات سے جوڑا گیا ہے۔ "جرمنی میں اسلاموفوبیا سے متعلق سول سوسائٹی کی صورتحال" کی رپورٹ میں، "سن 2024 کے دوران ان پر حملوں اور امتیازی سلوک کے 3,080 واقعات کو درج کیا گیا ہے۔ سن 2023 میں ایسے واقعات کی تعداد 1,926 تھی اور اس حساب سے ایسے واقعات میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سن 2022 میں ایسے کیسز کی تعداد صرف 898 تھی۔ جرمنی:...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم وضبط پر معروض وجود میں آیا، پاکستان تحریک انصاف ایمان اتحاد، نظم و ضبط اور خوداری پر بنائی گئی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ عمران خان نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ان...
تحریر: اعتصام الحق یہ کہانی اُن راستوں کی ہے جو صدیوں سے ریشم، علم، ثقافت اور دوستی کامان رکھتے چلے آئے ہیں۔ یہ کہانی ہے چین اور وسطی ایشیا کی، دو عظیم خطوں کی، جنہوں نے وقت کے ہر امتحان میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما، اور آج ایک نئے مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔ دو ہزار سال قبل، چین کے ہان خاندان کے شہنشاہ وو دی نے مغرب کی طرف اپنے ایلچی ‘ژانگ چیان’ کو روانہ کیا۔ ژانگ چیان کا یہ تاریخی سفر نہ صرف سفارتی بنیادوں کا آغاز تھا، بلکہ اس نے ‘سلک روڈ’ کی بنیاد بھی رکھی ۔ ایک ایسا تجارتی راستہ جو چین کے شہر شیان سے نکل کر قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان، اور آگے...
گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا، 4 ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ٹانڈا اور جلالپورجٹاں کے درمیان قتل کی لرزہ واردات پیش آئی، ٹک ٹاکر مقدر عباس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ماموں کے بیٹوں نے بھائی کو مارا ہے ایک ملزم کا نام اویس اور ایک کا نام زاہد ہے، دیگر ملزمان میں خالد اور اُس کا بیٹا ہے، ہمیں انصاف دلایا...
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کیلئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار...
دنیا طاقت، سازشوں اور مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہی عوامل کی روشنی میں مئی اور جون 2025 ء کے مہینے دو بظاہر الگ لیکن حیرت انگیز طور پر مماثل تنازعات کی وجہ سے عالمی سیاسی تاریخ میں نقش ہو چکے ہیں۔ایک تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان، جبکہ دوسرا اسرائیل اور ایران کے مابین پیش آیا۔ اگرچہ ان دونوں محاذوں کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ تھا، لیکن ان کی نوعیت، طریقہ کار، اور پس پردہ کارفرما اتحاد ایک جیسے تھے۔ یہ محض اتفاقیہ جھڑپیں نہ تھیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دو مسلم ممالک کو نشانہ بنانے والی مربوط جارحیت تھی۔ ان دونوں میدانوں میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان ایک مشترکہ اسٹریٹیجک فریم ورک نمایاں نظر...
دنیا آج ایک نئی عالمی جنگ کے باضابطہ آغاز کی گواہ بن چکی ہے جس کا آغاز صیہونی اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر جارحانہ اور غیر قانونی حملوں سے کیا، جن میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈرز، ممتاز نیوکلیئر سائنسدانوں اور حتی کہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایسے اقدامات صرف عسکری حملے نہیں یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، جو پہلے ہی سے غیر مستحکم خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ جواباً ایران نے نہایت تیزی اور طاقت کے ساتھ ردعمل دیا ایسے اسٹریٹجک حملے کیے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام ہل کر رہ گئے اور اس کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں خوف، اضطراب اور افراتفری پھیل گئی۔ ادھر افسوسناک امر...
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے دیا۔جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ...
اسلام آباد میں دہلی طرز کا نیا نظام حکومت لانے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے، مجوزہ ماڈل کے تحت منتخب اسمبلی، کونسل اور مختلف محکموں کے انضمام کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد میں ایک نیا طرزِ حکمرانی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جس کے تحت صحت اور تعلیم سمیت تقریباً تمام محکموں کو آپس میں ضم کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے دہلی طرز کا ایک حکومتی نظام زیرِ غور ہے۔ منگل کو وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) ایران ،اسرائیل تنازعے پر بڑی طاقتوں میں تقسیم جنگ بندی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی میں مزیدبڑھنے کاخدشہ موجود ہے، امریکی صدرٹرمپ کی طرف سے ایران کے معاملے پر بارہاموقف تبدیل کیاجارہاہے ، چند روز قبل صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیاپر ایک حوصلہ افزاء بیان جاری کیا،جس میں انہو ںنے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے کرداراداکرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہیکہ وہ اسرائیل اور ایر ان کے درمیان بھی ویسے ہی ڈیل کراسکتے ہیں ،جیسے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرائی ،ان کے اس بیان سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جلدجنگ بندی کی امیدپیداہوگئی تھی ، تاہم اگلے ہی روز ایک انٹرویومیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طرح سے یوٹرن لیتے ہوئے...
برطانوی اخبار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو عرب ممالک کے لیے نیا تجربہ قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایران اور اسرائیل کی جنگ کو عرب ممالک اب ایک تماشائی کی طرح دیکھ رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں نے عرب دنیا میں اس کے حامیوں کو بھی ناقد بنا دیا ہے، خطے میں ایرانی مداخلت کے سبب عرب ممالک میں اس کیلئے ہمدردی بھی کم ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے سیکیورٹی نظام میں گھس کر اسے کمزور کیا جو عرب دنیا کیلئے حیران کن ہے، قطری ٹی وی ایران کے حق میں رپورٹنگ کر رہا ہے جبکہ سعودی میڈیا محتاط ہے۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ عرب سوشل...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فنچ نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی بلکہ خاص طور پر بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں بابر اعظم سب سے بڑا نام ہیں، اور وہ اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ فنچ کے مطابق بابر اعظم اس دہائی کے نمایاں ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ایرون فنچ نے کہا کہ آسٹریلوی شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک خوش آئند موقع ہوگا کہ وہ بابر...
نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں رکھا ہوا...
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ان دنوں سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں، جہاں بدھ کے روز ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر اہم ملاقات طے ہے۔ وائٹ ہاؤس کے شیڈول کے مطابق، اس ملاقات کا باقاعدہ اندراج صدر کی مصروفیات میں شامل ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے نازک عالمی مرحلے پر ہو رہی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکا کھل کر ایران کے خلاف جنگی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار پھینکنے کو کہا تھا اور دعویٰ کیا کہ امریکا ’ایران کی...
ہم نے چین۔وسطی ایشیا روح کی جستجو کی ہے اور اسے تشکیل دیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ : دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ آستانہ کے آزادی محل میں منعقد ہوئی۔ منگل کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ طویل مدتی عرصے میں، ہم نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے، باہمی تعاون اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدیت کو فروغ دینے” کی “چین۔وسطی ایشیا روح” کی جستجو کی ہے اور اسے تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور مساوی سلوک پر قائم رہیں، ممالک سے ان کے حجم سے قطع نظر یکساں سلوک کریں، بات چیت اور اتفاق...
خوبصورتی اور دلکشی کسے نہیں بھاتی۔ کہا جاتا ہے کہ خوبصوت چہروں سے کہیں زیادہ دلکش چہرے ذہن و دل پہ نقش ہو جاتے ہیں۔ شاید آپ نے بھی محسوس کیا ہو کہ اکثر لوگوں میں کچھ ایسی کشش ہوتی ہے جو آپ کو ناچاہتے ہوئے بھی ان کی جانب کھنچتی ہے۔ خوبصورتی کو لے کرلوگوں کی مختلف آراء ہو سکتی ہیں۔لیکن کیا کبھی آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ہمیں کچھ مخصوص لوگ ہی دلکش کیوں لگتے ہیں؟ اس کی بہت سی معاشرتی و روحانی توجیحات معاشرے میں رائج ہیں۔ لیکن آج ہم سائنسی طور پر اس کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کریں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر شخص کے ارد...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر معروض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔90 کی دہائی میں حماس کے سربراہ شیخ احمد یاسین نے پیش گوئی کی تھی کہ 2027 تک اسرائیل دنیا کے نقشے سے ختم ہوجائے گا۔ دوسری طرف اسرائیل نے اپنی پارلیمنٹ کی دیوار پر گریٹر اسرائیل کا نقشہ لگا رکھا۔ جس طرح بھارت نے اپنے یہاں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگایا ہوا ہے۔ گریٹر اسرائیل میں ملک شام اردن، لبنان، مصر اور سعودی عرب کا وہ حصہ جس میں مکہ مدینہ آتا ہے شامل ہیں۔ نو (no) اسرائیل پر بعد میں بات کریں گے ابھی فی الحال گریٹر اسرائیل کی جانب پیش رفت پر بات کرتے ہیں اسرائیل اپنے ناجائز قیام کے بعد ہی سے اس حدف کی طرف تدریجاً کام کررہا ہے۔ اپنے قیام کے شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ایسے دور میں جب دنیا بھر میں سیاسی تقسیم، نظریاتی اختلافات اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، مسلم دنیا کے مرکز سعودی عرب سے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو وژن 2030 کے معمار اور سعودی عرب کی عالمی حیثیت کو نئی شکل دینے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے مسلم دنیا کے کلیدی رہنماؤں کو ایک خصوصی دعوت دی ہے، جس کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور حکمت عملی کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس دعوت کے جواب میں جن معزز رہنماؤں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ان میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر...
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا، کیونکہ...
نائیجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا، کیونکہ...

چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے
چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کی دعوت پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آستانہ کا شمار دنیا کے نئے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے قصبہ سے بڑھتے ہوئے اب اثر و رسوخ کے حامل ایک جدید شہر میں تبدیل ہو گیا ہے، جو قازقستان کی تیز رفتار ترقی کا ایک نمائندہ شہر ہے۔ اس بار چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس پہلی...