2025-09-18@14:43:14 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«پرچہ وائرل کرنے»:
(نئی خبر)
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامدالرحمن نے یوٹیوبر رجب بٹ کو قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں مجرم گردانتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک کمیونٹی سروس کرنے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران وہ ہر مہینے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیا کریں گے، اگر مجرم اس پر عمل کرنے میں ناکام رہا تو اسے قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں مؤقف اپنایا...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منا کر بھارت کے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے اصول کے خاتمے کے لیے 20 فروری کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن نے بچوں کی ولادت کے لیے آپریشن کا آپشن استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکا بھر میں بھارتی جوڑے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکا اب پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیا کرے گا۔ اس فیصلے کو شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی...
علامتی فوٹو انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے گزشتہ برس کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے والی تحقیقات اور سزائیں دینے پر آئی بی سی سی کو نظرانداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات، نتائج اور رپورٹ کی بنیاد پر کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فوری طلب کرلی ہیں۔آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر عمار حسین گیلانی کی جانب سے کیمبرج انٹرنیشنل کی ملکی ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ سے ریاضی کے 9709 پیپر کے مبینہ لیک ہونے کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کےلیے کیے گئے کسی بھی اصلاحی اقدامات سمیت نتائج...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے...
لاہور : امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل والوں کی شامت آگئی، اب 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف قواعد و ضوابط تبدیل کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے کی سزا 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص کسی بھی امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل نہیں ہوگا، غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل ہونے پرمقدمہ درج ہوگا۔ تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحان میں موبائل فون یا دیگر ممنوع آلات لانےپر...
پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔ ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔ ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے 20...
کراچی: پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا، بچے کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے پولیو ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ای او سی کے مطابق حالیہ کیس کی علامات 21 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، 2024 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 ہوگئی۔ ای او سی کے مطابق یہ پولیو کیس 2024 میں ہی رپورٹ کیا گیا۔ ادارے کے مطابق کراچی شرقی میں 2024 کے دوران دو پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو وائرس کے کیسز میں شدت دیکھنے میں آئی۔ ای او سی کے مطابق 2024 میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 21، سندھ سے...