پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
SRINAGAR:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہوگیا اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے گھر تباہ کیے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے ہیں اور ان مکانات کو دھماکا خیز مواد لگا کر اڑایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے اور یہ گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 دن میں 7 کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا ہے، بھارتی فوج کی ناپاک کارروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمین ہتھیانے کے لیے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے گھر کر رہا ہے۔
ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کشمیریوں کے گھر
پڑھیں:
مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار
جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے فیک انکاؤنٹر میں مار دیتا ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کررہی تھیں؟
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
صحافی نے لکھا کہ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔
دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثیر یتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی انکاؤنٹرز کا ڈرامہ رچاتی ہے، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کشمیری صحافی گرفتار مقبوضہ کشمیر نریندر مودی