خاتون کی معجزاتی زچگی، بچے کے پیٹ میں دوسرے بچے کے پرورش پانے کا حیران کن واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران کن تھا۔ خاتون کے پیٹ میں ایک بچہ تھا اور اسی بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ برورش پا رہا تھا۔
طبی اصطلاح میں ’’جنین میں جنین‘‘ کے طور پر جانے جانے والے اس واقعہ میں ایک بچے کے رحم میں دوسرا بچہ نشوونما پاتا ہے، جو کہ پیدائش کے وقت کئی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم، خاتون کی زچگی بلڈھانہ کے سرکاری اسپتال میں ہوئی، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے انتہائی احتیاط سے آپریشن کیا اور خاتون کے پیٹ سے بچے کو بحفاظت نکالا۔ آپریشن کے بعد بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے امراوتی منتقل کیا گیا۔
بالی ووڈ اداکار سونوسود کے وارنٹ گرفتاری جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے پیٹ میں میں ایک بچے کے
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔
حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔