2025-05-04@23:43:59 GMT
تلاش کی گنتی: 4858
«پیشہ ورانہ تربیت»:
(نئی خبر)
جیکب آباد میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین و غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو کر ظالموں کیخلاف میدان عمل میں آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین و غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو کر ظالموں کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے...
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2025ء) وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا، ماہ ذیقعد کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کویت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں عید الاضحٰی کی تاریخ سمیت تعطیلات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر اسلامی ممالک میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی ہے۔ ان تاریخوں کے مطابق پاکستانی 7 جون ہفتے سے 9 جون پیر تک عید الاضحیٰ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2025ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے جھوٹے مقدمات کو ختم کرے، موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی یگانگت اور اتحاد کیلئے بانی کی رہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر...
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کے جنگلات میں لگی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے "وائی نیٹ" کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ان 18 مشتبہ افراد میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ان کی وابستگی بتائی ہے۔ قبل ازیں آگ لگنے میں تخرینی عنصر کے امکان کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مغربی یروشلم کی جنگلات سے بھری پہاڑیوں میں آگ نے 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔...
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پشاور میں قونصل خانہ کھولے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ کاروباری سیکشن باہمی سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرے گا، بزنس دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگا۔ یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔ جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار...
پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخی لائبریری کو ختم کر کے اہم شخصیت کے مشیر کا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں لائبریری کتابیں اور فرینچرر بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ اس ساری صورتحال پر پی ٹی وی پشاور کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس جگہ ہے اور یہاں پر پی ٹی وی ملازمین اور افسران کے علاوہ کسی کا دفتر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پشاور کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازم اس اقدام کے خلاف قرار داد پیش کریں گے ۔
1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پرائز بانڈز کو وسیع پیمانے پر ایک محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ کراچی میں نیشنل سیونگز سینٹر مئی 2025 میں 1,500 روپے کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی کرنے جارہا ہے اور لوگ اس بار جیک پاٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔شیڈول کے مطابق سال 2025 کے...
لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔ ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6...
نئی دہلی:بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔ جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے۔ بھارتی را کے سابق سربراہ نے پہلگام واقعہ کو سیکیورٹی ناکامی قراردے دیا، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔ امر جیت سندھ دولت نے اعترافی بیان میں کہا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی، جنگ کا مطلب نیو کلیئر جنگ ہے، جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔ سابق سربراہ را امرجیت سنگھ کہا کہنا ہے کہ پہلگام کے ثبوت دینے سے معاملہ عالمی...
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت...
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔یہ بات انہوں نے ملاقات کےلیے آنے والے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے گفتگو کے دوران کہی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔ امریکی سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگوپاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔ مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت کا زہریلہ پروپیگنڈا زائل ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے مضبوط دلائل سے بھارتی عوام کی آنکھیں بھی کھل گئیں اور دفاعی ماپرین سمیت عام شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصا بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور...
اپنے بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر بھارت انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں انسانیت کا فرض نبھاں گا اور اس معصوم کا علاج کرا کر دم لوں گا، پاکستانی ایک غیور قوم ہیں، جو اپنے دکھ درد کے ساتھ دوسروں کا بھی غم بانٹنا جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔...
لاہور: بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے...
رپورٹ کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تقریباََ 19 میل کے فاصلے پر رہائش پذیر لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسرائیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "چینل 12" کو شہر سے تقریباََ 10 میل دور موجود اپنے اسٹوڈیو سے جاری نشریات بھی روکنا پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان موجود شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں ہیں، ہوتے تو پیش کردیتے۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے۔دورانِ سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی لگادی، فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کردی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے آر ایس ایس نظریے کےلیے پورے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، فالس فلیگ ڈرامہ کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ پہلگام واقعہ ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت، را کے دستاویزات لیکپہلگام فالس فلیگ آپریشن پھر سے فالس...
علی ساہی: پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ، ایکسائزحکام کا کہنا تھا سولر کمپنیز،فارن ٹریول ایجنٹس،فارن فرنچائز سمیت دیگرکیٹگریزشامل ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں یہ کیٹگریز پروفیشنل ٹیکس ادا نہیں کررہی ہیں،10کیٹگریز میں ٹیکس سلیبس میں اضافہ کیا جائے،نئی کیٹگریزکےایڈیشن و سلیبس میں اضافےسے70کروڑاضافی حاصل ہونگے، اضافی ٹیکس سے 2ارب 35 کروڑ روپے وصولی متوقع ہے۔ فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے اس سے پہلے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں سالانہ 1ارب 65 کروڑ اضافی وصول کئے جارہے تھے، اگلی مالی سال میں اضافے وایڈیشن کیلئےمحکمہ ایکسائز کیجانب سےسفارشات حکومت کوبھجوادی گئیں۔
بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام: دین و دنیا مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم ہمدانی میزبان: محمد سبطین علوی موضوع: شہید مطہریؒ کی فکر — نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ شہید مطہری کی شخصیت کے پہلو الحاد، سیکولرازم اور مغربی نظریات کے مقابلے میں فکرِ مطہریؒ کی استقامت اردو زبان معاشرے میں شہید کے آثار سے استفادہ کا طریقہ کار خلاصہ گفتگو شہید مرتضیٰ مطہریؒ کی شخصیت...
لاہور: بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنئو، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارتی ایئر لائن پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہوئی...
ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کیجانب سے شروع کئے جانیوالے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینیر شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرف سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء سردار مہتاب خان اور ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت سینیٹر شاہ زیب خان درانی اور...
لاہور: اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق لڑکی شادی شدہ ہے، جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی۔ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے۔ لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ...
حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
وادی نیلم میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عوامی جذبات اپنے عروج پر ہیں۔ بزرگ ہوں یا جوان، طلبا ہوں یا عام شہری، سب افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے میدان عمل میں آ چکے ہیں۔ لوئر نیلم کے سینکڑوں افراد نے سرحدی علاقوں میں پہنچ کر افواج پاکستان سے ابتدائی عسکری تربیت لی۔ عوام نے واضح پیغام دیا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو اُسے ہر گاؤں، ہر بستی، اور ہر فرد کی جانب سے لوہے کا جواب ملے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی: گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال...
لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اپنا جارحانہ رویہ ترک کرکے ملک کے مفاد اور جمہوریت کے فروغ کے لیے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کریں اور پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کی کوئی شرط رکھنے کی بجائے عدالتوں سے رجوع کرے۔ بانی کی رہائی کا مطالبہ حکومت سے کیا جا رہا ہے جب کہ رہائی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہے، حکومت کا رہائی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عدالتوں کا اختیار ہے وہی یہ مسئلہ دیکھ سکتی ہیں، اس لیے بانی پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کریں اور چارٹر آف ڈیموکریسی کریں تاکہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو سکے۔ یاد رہے بانی پی ٹی...
حج، ارکانِ اسلام کا ایک عظیم الشان رکن ہے جو اپنی اہمیت و افادیت اور فضائل و برکات کی بناء پر ہر سال بڑے جوش و جذبے اور انتہائی محبت و عقیدت سے ادا کیا جاتا ہے اور ان شاء اﷲ تاقیامت ادا کیا جاتا رہے گا۔ چناں چہ ماہِ ذی الحجہ کے شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمان مختلف ملکوں، مختلف علاقوں اور مختلف خطوں سے اکٹھے ہوکر دیوانہ وار: ’’اﷲ اکبر، اﷲ اکبر، لاالٰہ الا اﷲ واﷲ اکبر، اﷲ اکبر وﷲ الحمد۔‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں، اپنی جبین نیاز اپنے خالق حقیقی کے سامنے رکھتے ہیں اور حج جیسی عظیم الشان عبادت ادا کر تے ہیں۔ یقیناً بندۂ مؤمن کے لیے اپنی...
فائل فوتو لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔لاہور میں کئی دن سے جاری گرمی کی لہر کے بعد رات کو تیز آندھی چلی اور ہر طرف گردوغبار چھا گیا۔ اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں کمیمظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاوں کا راج ہے، اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ پہلے ہلکی پھر گرج...
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔ اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی...
ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلگام واقعے کے بعد علاج اور ماں کے بغیر پاکستان آنے والے 17 سالہ معذور نوجوان آیان کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی جانب سے بیمار پاکستانی شہریوں، خصوصاً بچوں، کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضے ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ کسی معصوم اور معذور بچے کا علاج صرف اس لیے روک دیا جائے کہ وہ پاکستانی ہے۔گورنر سندھ نے بھارت سے ادھورا علاج چھوڑ کر وطن واپس آنے والے معذور بچے کے علاج کا مکمل خرچ خود ادا کرنے کا...
ویب ڈیسک : اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا بنیادی مقصد ہمارے اسیروں کو واپس لانا نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کو شکست دینا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے لواحقین بھڑک اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح نیتن یاہو کو فارغ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی 59 اسیروں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جنگ کا حتمی مقصد ہمارے دشمنوں پر فتح ہے۔ ان کے تبصروں پر کچھ باقی ماندہ اسیروں...
اسلام ٹائمز: یہ انتخاب واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ ایک غیر ملکی رہنماء کس طرح کسی ملک کی قومی شناخت اور ملکی پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں کارنی کو امریکہ پر انحصار کم کرنے کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھنے والے اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان انتخابات کے نتائج کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ کی نافہمی اور سیاسی تکبر نے کینیڈا کو امریکی حلیف سے امریکی حریف بنا دیا ہے۔ ٹرمپ کے سو دنوں کا پہلا نتیجہ کینیڈا میں ٹرامپ مخالف موقف رکھنے والوں کی انتخابی جیت ہے۔ تحریر: مرتضیٰ مکی کینیڈا کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج نے ٹرمپ کو...

انفرا ضامن پاکستان کے زیراہتمام کیپٹل مارکیٹس کے ذریعے گرین فنانسنگ کی اہمیت پر خصوصی سیمینار کا انعقاد
انفرا ضامن پاکستان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد اور پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (پی آئی ڈی جی) کے اشتراک سے ”گرین فنانسنگ بذریعہ ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس” کے عنوان سے بڑے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، مالیاتی اداروں، اور ریگولیٹری شعبے سے وابستہ سینئر افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس کو فعال بنانے میں کریڈٹ بڑھانے کے اہم کردار پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے دوران ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر جو موئر، انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان، انفرا...
پاکستان میں اپریل 2025 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ سٹڈیز (پکس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 73 فیصد عسکریت پسند تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی اموات جون 2024 کے بعد سب سے کم رہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوئی جبکہ فاٹا میں شدت پسندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی، مارچ میں یہ تعداد 61 تھی۔‘ خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے معمولی...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت ایسے عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے جسکی وجہ سے وہ مذہب اور ذات پات کے نام پر غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں اور کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نفرت پھیلانے والے سرکاری حمایت یافتہ لوگ دہشت گردوں جیسی ذہنیت رکھتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے کی رہائشگاہ پر ایک نجی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے افضال انصاری نے کہا کہ پہلگام واقعہ نریندر مودی کی قیادت والی مودی حکومت کی ناکامی ہے۔ افضال انصاری نے...
فائل فوٹو۔ مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46 اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بھارت کی آبی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور اس دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان سے یک جہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس قرار دیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان...
اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بزرگوں کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور ایسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام قائم کردہ "کمیار اولڈ ایج ہوم" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور رضا سمیت دیگر معزز شہری، سماجی کارکنان اور بزرگ افراد موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد صدر پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم...

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار
وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل اور شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 21 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد
پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
اپنے ٹویٹ میں پی پی رہنما نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری نہ دیکر چولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہ سی سی آئی کا فیصلہ سندھ کے عوام کی تاریخی کامیابی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا،بڑے نقصان کا خدشہ ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار۔ مزید :
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کی سربراہی میں وفد نے ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ (بندر عباس) میں دھماکہ انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اور ضلع کوئٹہ...
پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھےکراسکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجودتھے۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔انہوں...
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔

پہلگام حملے میں ایف آئی آر درج ہونے اور پولیس کی موقع پر موجودگی میں وقت کا بڑا تضاد، اہم سوال اٹھ گئے
22 اپریل 2025 کو پہلگام کے معروف سیاحتی مقام بیسرن میں پیش آئے ایک خونی دہشتگرد حملے کے بعد جو معلومات سامنے آ رہی ہیں، وہ سرکاری بیانیے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سرکاری طور پر تھانہ پہلگام کی طرف سے درج پہلی معلوماتی رپورٹ (FIR) کے مطابق، حملے کی اطلاع دوپہر 1:50 بجے موصول ہوئی، جبکہ ایف آئی آر کا اندراج دوپہر 2:30 بجے (14:30) ہوا۔ رپورٹ میں حملے کی نوعیت، مقام، اسلحے کی نوعیت، زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد سمیت کئی دیگر تفصیلات واضح طور پر درج ہیں۔ تاہم، بی بی سی نیوز کی گراؤنڈ رپورٹنگ اس سرکاری بیان سے سنگین تضاد سامنے لاتی ہے۔بی بی سی کے رپورٹر ماجد جہانگیر کے مطابق،...
سٹی 42 : پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوئر کوہستان حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے، کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانوں جانوں کے ضیاع کا مجھے بہت دکھ ہے ۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیراعلیٰ سندھ نے...
بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
راولپنڈی: ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔ الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اَپ گاڑی پکڑی، پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے اس دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ پولیس نے دو اہلکاروں سمیت محمد طلحہٰ علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آڈر 2002 کے تحت مقدمہ...
ویب ڈیسک: دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا یاد رہے کہ 29 اپریل کو لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے جو بھارت کو...
—فائل فوٹو ماہر آبی امور ڈاکٹر منور صابر نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سربراہ و آبی امور کے ماہر ڈاکٹر منور صابر نے بتایا ہے کہ ہمارا پانی روکنے اور نئے ڈیمز بنانے کے لیے بھارت کو 10سال چاہئیں۔ سندھ طاس معاہدے سے نکلنا لاحاصل مشق ہے، بھارتی ماہرآبی وسائل اسلام آباد بھارت کے ایک ممتاز ماہرِ آبی وسائل نے... انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبوں کی سیاست کے بجائے قومی سوچ کا دھارا بلند کرنا ہوگا۔ڈاکٹر منور صابر نے بتایا ہے کہ ہم دنیا میں پانی ضائع کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔
تمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جہاں ایک ناخوشگوار پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا تھا۔ اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے۔ اداکار اجیت کمار کے پیر میں معمولی چوٹ آئی اور انھیں چلنے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اجیت کمار اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج شام تک ڈسچارج ہو جائیں گے۔ بھارت کا تیسرا سب سے بڑا...
ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ اپنے بیان میںر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا،دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر...
اسلام ٹائمز: پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی ایک گہرے بحران کی علامت ہے، جو بھارتی عسکری اداروں اور مودی سرکار کے درمیان پنپ رہا ہے۔ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے فوجی اداروں کو استعمال کرنے کی کوششوں نے بھارت کی عسکری خودمختاری اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو شاید بھارت کو اپنے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کے اثرات سرحدوں سے باہر نہیں، اندر ہی دیکھنے پڑیں۔ خصوصی رپورٹ: بھارت میں عسکری قیادت کے ڈھانچے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد اب ایک اور ہنگامہ خیز تبدیلی نے بھارتی فوجی اداروں کی اندرونی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے۔ مودی حکومت کو ایک...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا کردار کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا اور پاکستان کی ترقی بھی محنت کشوں کی لگن و جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔(جاری ہے) حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق پر بار بار زور دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے" جو...
بدھ کو ایک بڑے ریت کے طوفان نے جنوبی اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے پورے علاقہ نہ صرف گھنے کہرے میں ڈوب گیا بلکہ آسمان کو نارنجی رنگ کا گہرے سایہ سائے میں تبدیل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان نے صحرائے نیگیو اور بیر شیبہ شہر کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جہاں حد نگاہ تقریباً صفر تک گر گئی، ریت کا طوفان نیگیو میں اسرائیلی فوجی اڈے تک پہنچ گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل آگ کے گھیرے میں، بڑے شہروں کا رابطہ منقطع، بین الاقوامی مدد طلب آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو اڈے کے دروازے بند کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ہوائیں انہیں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔ آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سےکوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔ ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں...
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں پک اپ وین سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے، مذکورہ ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ اس واقعہ میں راولپنڈی پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں سمیت محمد طلحہ اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اورطارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات تھے، دونوں گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اپ گاڑی پکڑی۔ مذکورہ پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ اسی دوران سول لائن...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ایک نئی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پیدائش و اموات کا اندارج آسان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’ میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے اپنے اپنی ازدواجی حیثیت، پیاروں کی پیدائش اور اموات کا اندارج آسان بنا دیا گیا ہے۔ شہری نادرا ریکارڈ میں درج اپنی ازدواجی حیثیت یا خاندان میں پیدائش و موت سے متعلق معلومات حسب موقع اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ نادرا کی نئی موبائل ایپ سے متعلق اعلان نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک امپلیمنٹیشن...
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان عورت پر سرعام اجتماعی ظلم کے تازہ واقعے نے انسانیت کو شرما دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے مظالم انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ بھارتی انتہا پسندہندوؤں نے بی جے پی کی مودی سرکار کی کھلی چھوٹ کے باعث ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا جہاں نہتی مسلمان خاتون بیچ راستے پر کتے کے حملوں سے اکیلے مقابلہ کرتی رہی اور انتہا پسند ہندو تماشا دیکھتے رہے، کوئی بھی شخص...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان عورت پر سرعام اجتماعی ظلم کے تازہ واقعے نے انسانیت کو شرما دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے مظالم انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ بھارتی انتہا پسندہندوؤں نے بی جے پی کی مودی سرکار کی کھلی چھوٹ کے باعث ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا جہاں نہتی مسلمان خاتون بیچ راستے پر کتے کے حملوں سے اکیلے مقابلہ کرتی رہی اور انتہا پسند ہندو تماشا دیکھتے رہے، کوئی بھی...
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا...
عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم مزدور اس عزم کیساتھ منایا جا رہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی، دیکھنا تو یہ بھی ہوگا کہ ہمارے جیسے ممالک میں مزدور کے حالات میں کوئی...
تل ابیب:اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا،صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسرائیل کے...
بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین آج مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔مرحوم کے والد کے مطابق آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے اور تدفین آج 10 بجے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکیبھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔ آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔ کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔ وہ دل...
چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) چھمب سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ مناور سیکٹر کے عوام کے حوصلے افواج کی پاکستان کے جوانوں کی طرح آج بھی بلند ہیں۔ اس سیکٹر کے عوام نے وی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ چھمب مناور سیکٹر کے عوام نے مودی سرکار کو کھلا پیغام دیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر تمہاری دہشت گردی کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
کراچی: بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز، نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے۔ جن اداکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک ہوئے ان میں اداکارہ ماہرہ خان اداکارہ ہانیہ عامر اداکارہ سجل علی گلوکار و اداکار علی ظفر سمیت دیگر شامل ہیں۔ بھارتی صارفین جب ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو اُن کے پاس...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جماعت ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی برادری بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند، فاشسٹ اور جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیتے...
اراکین اسمبلی نے ملک کیخلاف بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی حفاظت کیلئے یکجا ہیں۔ اگر بھارت کوئی جارحیت کرتا ہے تو پاکستان بھرپور جواب دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کر لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی زرین مگسی نے صوبائی اسمبلی میں مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ اسمبلی بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے۔ اگر بھارت کوئی جارحیت کرتا ہے تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے...
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں، پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، پاک فوج کی مختلف علاقوں میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں، پاک فوج کے جوان دفاع...

بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے...
بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے اس کو معطل کیا گیا ہے، بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی۔اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے معاملات میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ فی الحال بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ہم کل کو یہ نہیں کہہ...
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات...
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد کا متن تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے، وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم سب یکجا ہیں۔ انہوں نے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن...
کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا میت بھارتی شہر چنائی سے کولمبو کے راستے آج دوپہر کراچی لائی گئی جس کے بعد میت کو کوئٹہ لایا جائے گا۔ 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے بھارت کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھے۔ اریان شاہ کی والدہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ روپے دیے جو کم پڑگئے اس کے بعد آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے اپیل کی تھی کہ اسپتال کے...
پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا جب کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔اسحق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان بھی موجود ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کوئی...
اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کے استحکام کیلئے ہماری سرزمین سے صیہونی فوج کا انخلاء ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ جنرل "جیسپر جیفرز" اور بیروت میں تعینات اس نگران کمیٹی کے سربراہ جنرل "مائیکل لینی" سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے جنوبی لبنان کی زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اور صیہونی رژیم کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات سے خبردار کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ لبنان، بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6...