2025-07-27@07:04:51 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«چیمپین شپ جیت»:
(نئی خبر)
کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور ہم اسے جیت پر ختم کرنا چاہیں گے۔ کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سیریز جیت کر مہم کا اختتام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک منفرد انداز لاتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا سخت مقابلہ کریں گے۔ شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل چیلنجز...
کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔مقدمے میں نامزدڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ آج صبح ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا،17جنوری کی نئی تاریخ آ گئی ،جج ناصر جاوید رانا نو بجے سے ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کا انتظار کرتے رہے،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...