2025-05-01@19:45:37 GMT
تلاش کی گنتی: 4742
«کشیدگی پر»:
(نئی خبر)
پاک فوج کی تیاریاں عروج پر, جوان قربانی دینے کو تیار,جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری شامل
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں ،جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں ۔پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم افراد کے حملہ کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کے فوراً ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی اور ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی اور گزشتہ شب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے مستند انٹیلیجنس اطلاعات بتادیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یمن کے خلاف موجودہ امریکی آپریشن کی کل لاگت پہلے ہی ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ حوثیوں کے خلاف امریکہ کی اس لڑائی کو سب سے مہنگا امریکی فوجی آپریشن بناتا ہے جب کہ اس کا جلد ختم ہونے کا بھی امکان نہیں نظر آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کیخلاف جنگ امریکیوں کو مہنگی بڑھ رہی ہے، امریکہ کے مسلسل حملوں کے باؤجود حوثی حوثی متنوع ہتھیاروں کے ساتھ جوابی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن بڑھتے ہوئے امریکی حملوں سے لگتا ہے کہ واشنگٹن اپنے مہنگے ترین فوجی آپریشن کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ،...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 4 ہزار 200 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، انڈیکس ٹریڈنگ بھی بڑی مندی کا شکار رہی۔ یہ بھی پھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے دوران ٹریڈنگ کیوں روک دی جاتی ہے، اور ایسا کب کب ہوا؟ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ بدترین مندی سے بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا تھا، 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار 2 سو پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 600 کی حد تک ٹریڈ ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 600 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچیبج میں 457 کمپنیوں میں سے صرف 60 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ،352کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ریکارڈ کی...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام کسی بھی بھارتی جارحیت کےجواب دینے اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے اٹل عزم کا واضح اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سکردو اور سوات ایئرپورٹس پر جدید لڑاکا طیارے تعینات کر دیئے گئے۔ یہ طیارےجدید PL-15 آہنی شکن میزائلوں سے لیس ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام کسی بھی بھارتی جارحیت کےجواب دینے اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے اٹل عزم کا واضح اظہار ہے۔ پاکستان فضائیہ فضائی جنگ کے میدان میں ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ابھری ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور کثیر الجہتی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ جو ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کے بعد 111192 پوائنٹس تک گر گیا بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور اس میں مسلسل کمی دیکھی گئی.(جاری ہے) مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباﺅ دیکھا گیا ہے جس میں ادارہ جاتی اور انفرادی دونوں سرمایہ کار شامل ہیں مارکیٹ تجزیہ کار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو حصص بازار میں مندی کی وجہ قرار...
پاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (راجہ ذیشان)ہالینڈ کے ہاکی لیجنڈ فلورس جان بویلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہاکی کی ترقی کیلے اقدامات کرنے ہونگے ، پاکستان ٹیم اسوقت بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس نہیں کھیل رہی، پاکستان اور ہالینڈ ہاکی سے جڑے ہوے ہیں۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں نوجوان بچوں کو ہاکی ٹریننگ کے بعد پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکیل، وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی، ڈاریکٹر سپورٹس ایج ای سی جاوید میمن،اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فلورس جان بویلینڈر نے کہا کہ...
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے کسی بھی علاقے کو ایل پی جی کی غیرقانونی دکانوں سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ راوی، سٹی، واہگہ، شالیمار، نشتر، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ جیسے علاقوں میں سینکڑوں غیرقانونی دکانیں کھلے عام ایل پی جی فروخت کر رہی ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ان گنجان آباد علاقوں میں موجود دکانوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ لاحق ہے جبکہ کئی حساس سرکاری دفاتر اور اداروں کے...
اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔ اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون...
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئر لائن کی سکردو اور گلگت کی آج تمام 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے...
لاہور: سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5کی حالت شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں 5افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے سلنڈر دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقے کی سوئپ چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس...
سرینگر(اوصاف نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک – بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لئے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیئے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانےکیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیئے۔ذرائع...
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آج سکردو اور گلگت کے لیے شیڈول تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول میں شامل کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے سکردو کے لیے روانہ ہونے والی 2 اور گلگت کے لیے شیڈول 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی سکردو جانے والی 2 پروازوں کی روانگی بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجہ فضائی سکیورٹی کے خدشات بتائی جا رہی ہے۔ بس سٹاپس پر...
تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ آئندہ چند روز میں ممکنہ حملے کی خبریں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے، کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ...

سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی پالیسیوں اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بھارت کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے خود پر جنگی جنون سوار کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے سرحدی علاقے خالی کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کیلئے میڈیا پروپیگنڈا کا سہارا لیا اور اس کے بعد اب مودی سرکار نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات...
نیو دہلی: بھارت کے شہر کولکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آگ کے نتیجے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کولکتہ کے رتو راج ہوٹل میں گزشتہ رات پیش آیا۔ افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے، سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارفوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ چند...
لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا...
محمد سلیم —جنگ فوٹو کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ سے متعلق اصل صورتِ حال سے آگاہ کردیا۔ ہائی کمشنر نے گلوبل افیئرز کینیڈا کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعہ کے حوالے سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور اپنے دوست ممالک سے بات کی اور پیشکش کی کہ پہلگام واقعے کی آزاد تحقیقات کروائی جائیں، پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم کے مطابق بھارت نے ہمیشہ بے بنیاد...
پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئرلائن کی اسکردو اور گلگت کی آج 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ انتظامی مسائل، قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکارقومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ ،1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو جانے والی 2 پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ...
حضرت مولانا جلال الدین رومی ؒفرماتے ہیں کہ ایک کانٹا روتے ہوئے اللہ سے کہہ رہا تھا ’’میں نے صلحا کی زبان سے سنا ہے کہ آپ کا نام ستار العیوب ہے یعنی عیبوں و چھپانے والا، لیکن آپ نے مجھے کانٹا بنایا ہے میرا عیب کون چھپائے گا؟‘‘ اس کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ اللہ نے اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی پیدا کردی، تاکہ وہ پھول کے دامن میں اپنا منہ چھپا لے۔ جن کانٹوں نے پھول کے دامن میں جگہ لی ہے اس کو باغباں نہیں نکالتا۔ اسی طرح جو اللہ والوں سے جڑ جاتا ہے ان کی برکت سے وہ بھی ایک دن اللہ والا بن جاتا ہے۔ اللہ والے ایسے پھول ہیں...
کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...
پہلگام حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے مورد الزام ٹھہرا کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کردی۔ بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی حماقت کرسکتا ہے۔ تاہم، پاکستانی مسلح افواج دشمن کی ہر مہم جوئی کا دندان شکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ مستند ذرائع کے مطابق، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں دیہات خالی کرانے کا عمل تیز تر ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوعہ، اور اکھنور سیکٹرز میں بڑے...
پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...
اسلام آباد:پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئرلائن کی اسکردو اور گلگت کی آج تمام 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو جانے والی 2 پروازوں کی صورتِ حال بھی غیر یقینی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں...
روس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعمیری بات چیت کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے۔ نائب روسی وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو اور ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی کے درمیان ملاقات کے بعد روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے دونوں فریقین سے تحمل اور تعمیری بات چیت کی اپیل کی ہے جس کا مقصد اختلافات کا پرامن حل ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش ملاقات کے دوران، فریقین نے روس پاکستان بات چیت کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے سرحدی علاقے خالی کروانا شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کے لیے میڈیا پروپیگنڈا کا سہارا لیا، اور اس کے بعد اب مودی سرکار نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات کو خالی کرانے کا عمل شروع کررکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گرودواروں سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کے فوراً بعد ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی اور ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی اور گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب...
بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ سرحدی علاقوں میں جنگی جنون پر مبنی اقدامات بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوعہ اور اکھنور سیکٹرز میں متعدد دیہات خالی کروا لیے ہیں اور مقامی آبادی کو نقل مکانی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی عوام کو فصلوں کی ہنگامی کٹائی کے احکامات دیے گئے تھے، جو جنگی تیاریوں کا واضح اشارہ ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اس وقت داخلی ناکامیوں سے...
گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے ہاتھوں انڈین سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین جنگ کے امکانات پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے میمز بھی بنیں۔ لیکن زیادہ کشیدگی شروع ہوتے ہی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے پاکستان کے حق میں مختلف بیانات دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد کارکن شایان علی نے کہا کہ ’دنیا کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) امریکہ اور یمن کی عملاﹰ حکومت، جس کا کنٹرول ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں میں ہے، کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ واشنگٹن نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اتوار کو صعدہ صوبے میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر امریکی حملے میں ایتھوپیا کے متعدد تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 70 کے قریب بتایا ہے۔ یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک امریکی سینٹرل کمانڈ، یا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں رکشہ مینوفیکچررز اور ڈیلرز پر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے ان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی رکشہ فروخت نہ کریں۔ فیصلے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کی روشنی میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کیے جس میں رکشہ مینوفیکچررز کو ہدایت کی گئی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے کوئی رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔ عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے مینوفیکچررز کو جون 2025...
پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لے بیٹھی، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو صبح 11 بجکر 19 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3191.14 پوائنٹس یا 2.78 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 681 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند...
پہلگام کا واقعہ ہوا تو میاں نواز شریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے، انہوں اپنا علاج مؤخر کیا اور واپس 24 اپریل کو پاکستان پہنچے۔ لندن میں صحافیوں نے نواز شریف سے پہلگام واقع کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف نے اس پر کوئی بات نہیں کی۔ لیگی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پاک بھارت گشیدگی کم کرنے کے حوالے سے سفارتی محاذ پر کافی سر گرم ہیں، اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف ،نواز شریف کے پاس جاتی عمرہ آئے اور انہوں پاک بھارت گشیدگی کے حوالے سے میاں نواز شریف کو مکمل بریف کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ انٹیلجنس رپورٹ کے...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی بارے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پرزور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ ،چین، سعودی عرب، ترکیہ ، ایران ،مصر،بحرین، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے الزامات اور اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔ پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا...
بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا...
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انکے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت...

بحران کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کی توقع کیساتھ امریکا کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کشیدگی نہ بڑھے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کو آج یا کل بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متعدد سطحوں پر مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر بھارت اور پاکستان دونوں تک پہنچنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک...
روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر روس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ روس نے پاکستان...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی اقدامات نے صورتحال کو بہت کشیدہ کردیا ہے اور کئی اہم قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔ تاہم اس مسئلے کی درست قانونی نوعیت کے فہم کے لیے ضروری ہے کہ بات پہلگام میں سیاحوں پر حملے تک محدود نہ رہے، بلکہ ابتدا سے اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے۔ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے کشمیر کا مسئلہ دراصل تقسیمِ ہند کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ انگریزوں نے برصغیر سے ’شرمناک فرار‘ (تقسیمِ ہند پر سٹینلے وولپرٹ کی کتاب کا عنوان ہے: Shameful Flight) اختیار کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ لاینحل چھوڑ دیا تھا اور یہاں مستقل خونریزی کے بیج بو دیے...
واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک کو پُرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک بھارت میں بڑھتے تناؤ پر گہری نظر ہے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کی...
MICHIGAN: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017 تا 2021) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی، اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ مشی گن، جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور ایک سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے، میں یہ...
اسلام آباد: سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں 2 ارب 77 کروڑ کی بے ضابطگی اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 27 ہزار266 کیسزمیں میاں بیوی دونوں کورقم دینے کا انکشاف ہوا۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرزکی شریک حیات کو 8کروڑ90 لاکھ رقم وصول کی،مستفید ہونے والوں میں گریڈ 18سے 20کے افسران بھی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنیداکبر خان کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن کے 33 پیراز میں 14 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پربحث کی گئی۔ مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف آڈٹ حکام نے بتایاکہ سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں2ارب77کروڑکی بے ضابطگی کی سیکرٹری تخفیف غربت نے بتایاکہ...
WASHINGTON: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے ہم منصبوں سے بات کریں گے کیونکہ دونوں جوہری طاقت کے حامل ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کو ایک ہزار یا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا خطرہ موجود ہے ، دونوں افواج آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، وجود کو براہ راست خطرے پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہراس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تناؤ میں کمی اور بات چیت دوبارہ شروع ہو۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا ہے۔ کواڈ کاپٹر کے ذریعے بھارت نے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔اسی دوران...
سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ن کو یقین ہے کہ پاکستان کے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہو گی۔ مریم نواز نے لاہور مین پبلک میں کھڑے ہو کر واشگاف اللفاظ مین بتا دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ مریم نواز نے پاکستانیوں کو اور پاکستان کے دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ مریم نواز کا جملہ تھا، " پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔" 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نوازنے کہا، پاک بھارت سرحد...
بھارتی بلے باز اور گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ بنانا ہضم نہ ہوا۔ راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز کی جارحانہ اننگز کو قسمت قرار دے دیا۔ براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل نے ویبھو سوریاونشی کے متعلق کہا کہ یہ اس کا اچھا دن تھا۔ اس کی ہٹنگ زبردست تھی اور اس نے اپنے اچھے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے شبھمن گل کی جانب سے کم عمر بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کو خوش قسمتی کہنا نا مناسب قرار دیا۔ اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ ایک 14 سالہ کھلاڑی کو خود پر اعتماد ہے لیکن...
امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی کشیدگی کا مل کر ذمے دارانہ حل تلاش کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کے نجی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سوال کے بذریعہ ای میل جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ کئی سطحوں پر رابطے ہیں اور صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا کہ اس کے ذمے دار انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔ مزید پڑھیے: دونوں ممالک حل...
لاہور: پاکستان اور بھارت کا لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے افراد بشمول دونوں ممالک میں شادیاں کرنے والوں کی سیکڑوں کی تعداد میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی کے بعد مختصر ویزا کے حامل افراد کی اپنے اپنے ملک واپسی کے بعد لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے بھارتی واپس پاکستان اور یہاں سے بھارت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے پاکستانی واپس چلے گئے ہیں۔ لانگ ٹرم ویزا کے حامل 107 بھارتی جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی اور ان کی یہاں پاکستان میں شادیاں ہوئی ہیں، وہ بھارت سے واپس پاکستان پہنچی ہیں جبکہ پاکستان سے 496 افراد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین بڑھتے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ المناک نتائج سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی لائیں۔انہوں ںے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کی ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر انصاف کی فراہمی اور قانونی ذرائع سے دہشت گردوں کا محاسبہ یقینی بنانا ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطے کی فزیبلٹی پر کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کا آغاز، کاروباری اداروں کا خیر مقدم منگل کو ملاقات کے لیے آنے والے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور وہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے منسلک کرے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد جلد ہی قازقستان کا دورہ کرے گا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری بات چیت سے ممکن ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ ہر اس اقدام کی حمایت کرےگا، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم اور بات چیت کو فروغ دے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے، سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ...
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام حملے کے جواب میں درکار آپریشنل آزادی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو کچل دینا ہمارا قومی عزم ہے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔ مزید پڑھیے: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی...

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
مظفرآباد/راولپنڈی:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے، جن میں سے ایک کو ستوال سیکٹر اور دوسرے کو مناور سیکٹر (بھمبر) میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹرز پاکستانی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ماڈل کا تھا، جو جدید جاسوسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔صبح کے وقت بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر نشانہ بنایا تھا، جو مناور سیکٹر میں سرگرم تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہی...
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر ایوان بالا میں بحث کی گئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقدام میں پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت اجلاس سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے تمام سینیٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کروں گا کہ ایک اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جس طرح نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں سول اور ملٹری قیادت نے ایک دفعہ پھر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے پہلگام کے قریب سیاحوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے بعد حکام نے ہمالیہ کے اس دلکش علاقے میں 87 میں سے 48 سرکاری طور پر منظور شدہ سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ دو پولیس افسران اور تین انتظامی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق حکام نے واضح نہیں کیا کہ یہ سیاحتی مقامات کب تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد سامنے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا، 6 ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے خلاف...
ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی افزائش بننے والے دو ڈیری فارمز کو بھی سیل کر دیا گیا،لاروا ملنے پر سیکٹر آئی نائن میں نجی فیکٹری سائٹ ایریا بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے، شہریوں سے التماس ہے کہ ڈینگی لاروا افزائش روکنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی اننگز نے راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔ سوریہ ونشی نے صرف 35 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی نے راشد خان کو چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ان کی اننگز میں 7...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، دشمن حملہ کرنے سے قبل 10 بار سوچے گا، افواج پاکستان ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام اور فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل احمد شریف چوہدری شام ساڑھے 6 بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایس پی آر پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف وی نیوز
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کا جنگی جنون عروج پر ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی اور بھارتی فوج کے ظلم و جبر کا شکار اور خوف و ہرس میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جنگ کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ان کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کرفیو کا سماں ہے۔ بھارتی فوج کی جانب کشمیری رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیروں کو ان کے گھروں تک محدود کردیا ہے۔ مزید پڑھیے: عینی شاہد نے پہلگام واقعے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے.(جاری ہے) بھارتی ایئر لائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی آمدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گئی مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس...
چینی صدر کی شمالی چین کے لیاؤیانگ شہر میں آتشزدگی کے حادثے پر اہم ہدایات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر لیاؤیانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا دی...
پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔ بھارتی ائیرلائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پیر 28 اپریل کو ڈی ڈبلیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پاکستان پر موسمیاتی دباؤ اور بھارت کے ساتھ واٹر ٹریٹی کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ''یہ تاثر کیسا ہے کہ ایک ایسا ملک جو ہم سے سات گنا بڑا ہے، ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک جس کے ساتھ ہم پہلے ہی ماضی میں جنگیں لڑ چکے ہیں، ملین لوگوں کی لائف لائن کاٹنے کی دھمکی دے رہا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی 'موسمیاتی دباؤ‘ کا...
پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔ بھارتی ایئر لائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی۔ مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ۔۔۔۔ حالات کے پیش نظر ائیر ٹریفک کنٹرولر جہاز کے کپتان سے ۔پریی ڈہپاچرز...
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔ بھارتی ائیرلائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی۔ مشکوک جہازوں...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، سرحدی صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں حکومت کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا انہوں نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے...
—فائل فوٹو کراچی میں ڈینگی کی 38 سامنے آگئے، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 12 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈینگی سے بچاؤ اور فوری علاج کیسے ممکن بنایا جائے؟پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں ڈینگی کے 198 کیس سامنے آئے جبکہ اپریل میں کیسز کی تعدا 38 ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع شرقی 12 مریض ریکارڈ کا...
پاک بھارت کشیدگی کے حل کے بارے میں امریکی سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے فلمیں پہلے بھی دیکھیں ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور دونوں ممالک کے عوام اپنی اپنی لیڈرشپ سے کہیں کہ بس بہت ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں نجی ٹی وی کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملے کی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکا کی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے...
’’دانشور ڈاکٹر سلامت اللہ فرماتے ہیں‘ یہ ناممکن ہے کہ کسی قوم کی معیشت خراب ہو اور اس قوم کا اخلاق و کردار ا چھا ہو‘‘ اسی لئے تو میرے پیارے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ’’میں اخلاق سنوارنے کے مبعوث کیا گیا ہوں‘‘ہمارے روشن خیال اور لبرل دانشور کو یہ بات کبھی سمجھ نہیں آئی نہ آنی ہے ،اس کی عقل پر دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر سلامت اللہ کی بات آب زر سے لکھنے والی ہے مگر کیا کیجئے کہ میرے دانشور کی آنکھیں روشنی سے چندھیا جاتی ہیں ۔وہ زندگی کے ہر تاریک پہلو پر نظر رکھتے ہیں اور کہلوانا روشن خیال پسند کرتے ہیں ۔معیشت...
پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ فضائی جنگ میں ایک طاقتور قوت کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور دفاع کے کئی شعبوں میں مہارتوں سے لیس ہے۔ جدید ترین جنگی طیاروں جیسے J-10C اور JF-17 Block-III کی شمولیت، جو PL-15 میزائلوں سے لیس ہیں، نے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید ترین دفاعی اثاثے پاکستان کی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے وطن کی فضاؤں کا...
پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا سینیٹر اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کا جواب دینا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہیکرز پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں سائبر حملوں کی صورت میں ڈیٹا چوری اور مالی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے، نیشنل سرٹ نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی ہے ، جس میں خبردار...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 1 کروڑ 83 لاکھ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی تھری میں نظر آتیں۔ تاہم اب بھارت کی مقامی انڈسٹری نے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ہانیہ عامر کی جگہ کسی اور اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ A post common by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اس فلم میں ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور نیرو باوجوہ کو بھی ہونا تھا۔ فلم کی شوٹنگ حال...
ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ سائبر حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں اسٹرٹیجک انفرااسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنوبی...
پاک بھارت کشیدگی موجود ہے۔ بھارت کی طرف جنگ کا ماحول زیادہ ہے لیکن پاکستان میں بھی جنگ کی تیاری کی بات ہو رہی ہے۔ جنگ کوئی آپشن نہیں۔ لیکن پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ موقف یہی نظر آرہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ بھارت کے ہر قدم کا اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ پہلے بھی بھارت نے جو اقدامات کیے ہیں ہم نے ان سے زیادہ سخت اقدامات سے جواب دیا ہے۔ جہاں تک بھارت کی جانب سے انڈس واٹر معاہدہ کو معطل کرنے کا سوال ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین کی یہی رائے سامنے...
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بیان سامنے آگیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور...
فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہونے والے بلیک آؤٹ کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ سے ہائی ویز پر سگنل بند ہونے سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، اور گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں، جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے “REN” نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا، سپلائی بحال کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین کے گرڈ آپریٹر...
پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے...
بیجنگ: چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ’ تحمل کا مظاہرہ ’ کریں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ چین امید کرتا ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے متعلقہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، کسی سمجھوتے پر پہنچیں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھیں گے۔’ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ’ چین ان تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو کشیدگی کم کرنے...
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ماضی کے تعلقات سوشل میڈیا پر اکثر موضوع بحث بنتے ہیں، حالانکہ دونوں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے عاصم نے میرب علی سے منگنی کر لی ہے۔ پھر بھی، ان کے ماضی کے بارے میں باتیں ختم نہیں ہوتیں۔ہانیہ اور میرب علی کی پرانی دوستی بھی انٹرنیٹ پر بے شمار ٹرولنگ کا سبب بنتی ہے، جو کبھی کبھار اس نوجوان جوڑے کو پریشانی کا سامنا کراتی ہے۔ حال ہی میں، علی سفینہ نے میرب علی کے سامنے ہانیہ اور عاصم کے ماضی پر مذاق کیا، جب انہوں نے سوال کیا کہ کیا عاصم کبھی میرب کے لیے ”ہانیا او دلجانیا“ گاتے ہیں؟ میرب نے بڑی شائستگی سے صورتحال کو سنبھالا، لیکن یہ...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ عطاء اللہ تارڑنے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین کیا۔ عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ،پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا جس پر وہ...
چوتھی طورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ پاکستان ائیر فورس کے محمد عماد نے جیت لی۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر مینز ایونٹ کے فائنل میں محمد عماد نے سیڈ 3 واپڈا کے عبداللہ نواز کو1-3 سے شکست دی۔ نمرہ بتول نے سمیرا شاہد کو 0-3 سے ہرا کر ویمن ایونٹ اپنے نام کیا۔ انڈر 14 بوائز کے فائنل میں فضل رحمن نے طہور طاہر کو 0-3 سے مات دی۔ آخر میں مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے انعامات تقسیم کیے۔
خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے، حملہ آور ہیکرز اداروں کی رازداری اور معلومات چوری...