2025-09-19@04:53:59 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«گھروں کو تباہ»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔ لیویز حکام کے مطابق نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کاریں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔
    ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلےگھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینےکی آفر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفےکے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد...
    میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتا ہوں، چند ماہ میں گھر دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غیر ملکی افراد...
    طویل عرصے سے جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شروع ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئےلاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں۔  اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنےگھروں کوجانے کی اجازت ہے جب کہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سےشمال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔  خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدےکے تحت بےگھرفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے...
    غزہ: جبری بے دخل کیےگئےفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی شروع ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئےلاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنےگھروں کوجانے کی اجازت ہے جب کہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سےشمال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدےکے تحت بےگھرفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر اس سے قبل ہفتے...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا کہ عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں، جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کیلئے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ...
    ویب ڈیسک : حکومت نے مقامی و گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی تمام بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینل تک نقل و حمل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001ء میں مزید ترامیم کا مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسٹیک ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے پر اپنی آراء و تجاویز تین دن کے اندر اندر ایف بی آر...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج سرحد کے مشرقی سیکٹر پر واقع گاؤں طیبہ میں گھروں کو جلا کر تباہ کر رہی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی پڑوسی کفار قلعہ میں ایک زبردست دھماکے کی اطلاع دی جس کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ 27 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں روزانہ...
    غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
    A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقے میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے نیز تباہ حال علاقوں سے 62 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق امدادی سامان...
    فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
    سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
    سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔     ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر  اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
    لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کھاریاں (گجرات) میں گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح اول بنائی جائے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیے غیرضروری درآمدات کا خاتمہ کیا جائے اور کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔ اس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت گھریلو صنعتوں کے لیے ہر طرح کی سرپرستی دے۔ نیز غیرترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی اور آئی پی پیز، شرح سود میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت کا عام آدمی کو ریلیف کا ثمر ملنا چاہیے۔ 17 جنوری کو ملک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001ءمیں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 ء تک اس کی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اجلاس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
    لاس اینجلس میں حالیہ جنگل کی آگ نے سینکڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جس میں اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور دس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ لیکن ساحلی علاقے مالیبو پر بنے پرتعیش گھروں کی قطار میں ایک گھر ہے جو تباہ شدہ گھروں کے درمیان ٹھیک حال میں کھڑا ہے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے بزنسمین، وکیل اور ویسٹ مینجمنٹ انکارپوریشن کے سابق سربراہ ڈیوڈ اسٹینر کا 90 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا مالیبو مینشن وہ واحد عمارت ہے جو لاس اینجلس میں آتشزدگی سے محفوظ رہی۔ مالیبو مینشن کے مالک ڈیوڈ اسٹینر کو جب پتہ چلا تو وہ انہیں یقین نہیں آیا جس آگ سے اس کے پڑوس کے تمام...
    بلوچستان کی باہمت خاتون گلشن بی بی کے شوہر نے اپنی ساری جمع پونجی گھر بنانے پر خرچ کر دی تھی، مگر اسے کیا پتا تھا کہ اُس کا گھر سیلاب میں بہہ جائے گا۔ گھر کی تباہی اس کے لیے شدید صدمے کا باعث بنی اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوگیا۔ ایسے میں اس کی باہمت بیوی گلشن بی بی آگے آئیں اور اب گلشن بی بی اپنا اور اپنے بچوں کا گزر بسر کرنے کے لیے کوئٹہ کی شدید ترین سردی میں  سبزی کی ریڑی لگاتی ہیں۔ گھر سے سبزی منڈی اور سبزی منڈی سے بازار تک کا یہ سفر کیسے طے ہوتا ہے ؟ جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...