2025-08-09@20:27:27 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«بھارتی فلموں»:

(نئی خبر)
    جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔  ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔  مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
    تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔  اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے،...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
    مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔  سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی...
    معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
    MUMBI: بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار وکرانت میسی کی کہانی کسی فلمی پلاٹ سے کم نہیں، جنہوں نے2007 میں ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بالیکا ودھو جیسے مشہور شوز کے ذریعے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔  وکرانت میسی12-2011 تک ٹی وی کی دنیا میں ایک مقبول نام بن چکے تھے اور ماہانہ 35 لاکھ روپے کمانے لگے تھے۔ تاہم، وکرانت نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے ٹی وی کو خیرآباد کہا۔ ان کا کہنا تھا، "میرے والدین حیران رہ گئے جب میں نے انہیں بتایا کہ میں فلموں میں اپنی نئی شروعات کرنے جا رہا ہوں"۔...
    بھارتی سینما میں فلم باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رام چرن کی نئی فلم ’گیم چینجر‘، جو 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، کی پہلے دن کی کمائی کے دعوے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ فلم پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔ تاہم، ماہرین اور جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے مطابق یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ٹریڈ ٹریکر سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں صرف 51 کروڑ نیٹ کمائے، جبکہ دنیا بھر میں یہ رقم 80 کروڑ سے زیادہ نہیں...
    بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...