2025-05-11@12:05:41 GMT
تلاش کی گنتی: 145
«بھارتی فلموں»:
(نئی خبر)
بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔ اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم چھاوا...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر "RRR" جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رام چرن کی تقریباً 13 ارب روپے میں بننے والی فلم گیم چینجر صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی۔ باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی۔ رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔ گیم چینجر اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔ دہلی اور ممبئی میں بڑے...
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔ بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔ اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔ ’زوم انٹرٹینمنٹ‘...
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔ انہوں...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
9 سال بعد ری ریلیز ہونے پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل میں اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کے مطابق ’صنم تیری قسم 2‘ کے لیے تاحال مرکزی کاسٹ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ہدایت کار جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک انٹرویو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ صنم تیری قسم کے سیکوئل میں عوام کے مطالبے پر اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کی جانب سے لیے گئے انٹرویو میں فلم کے سیکوئل کی ریلیز سے لے کر کاسٹ...
بھارتی فلم پشپا کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکار و پروڈیوسر نے اپنی شادی کی تقریبات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر سے شادی کی ہے۔ اداکار نے روایتی آف وائٹ اور سُنہری ویشتی (veshti) اور کُرتا پہنا جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی خوبصورت سنہری ساڑھی زیب تن کی۔شادی کی مختصر تقریب کی ویڈیو اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد کا...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑنا پڑگیا۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کی تین بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اس پر ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani...
MUMBAI: فرسٹ لیڈی آف انڈین اسکرین نے انگریزی فلموں میں بھی کام کیا تھا، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کیلئے نشر کئے جانے والے بی بی سی ریڈیو پروگرام کا افتتاح بھی انہی سے کرایا گیا تھا۔ یہ خوش نصیب اداکارہ دیویکا رانی تھیں جن کا جنم 30 مارچ 1908ء کو بنگال کے ایک مہذب خاندان میں ہوا، بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا ایک نمایاں چہرہ تھیں۔ وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بہن سوکماری دیوی کی نواسی اور بھارت کے پہلے سرجن جنرل کرنل ایم این چودھری کی بیٹی تھیں۔ دیویکا نے فیشن ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی اور لندن میں فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1928ء میں...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔ ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم” نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا راؤ...
’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، فلم نے اوپننگ پر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) 2016 میں پہلی بار ریلیز ہونے والی اس فلم نے کُل 8 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم اب 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف 2 دنوں میں 9 کروڑ سے...
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔ پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا تقریباً 10-12 افراد جن...
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔ پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا تقریباً 10-12 افراد...
بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ میں شدید جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان...
بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے ایک عالمی سطح کی ایڈونچر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے، جس سے وہ راجامولی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے سامنے آنے والی اس خبر کی فلم سے منسلک کسی بھی ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹس...
حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔ ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ...
بھارت کے مہا کمبھ میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، مونالیزا ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اب بالی ووڈ کی فلم آفر قبول کر کے فلم سائن کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے میں لی گئی ایک تصویر اور ویڈیو کے باعث مشہور ہونے والی یہ لڑکی، جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں اسے گھاٹ پر مالا فروخت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 16 سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں...
بھارتی کامیڈین ارچنا پورن سنگھ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں اور ان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ۔ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے ایک ویلاگ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر گر کر زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی چیخیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔ کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Karan Johar (@karanjohar) بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پر اداکارہ بپاشا باسو اور دیگر...
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز شفیع 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔ فلمساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلمساز صدیقی کے بھتیجے تھے۔ شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور...
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، جو سابق وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے 1975 کے ایمرجنسی دور پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں چند برطانوی سکھ گروپس اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دے کر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے فلم کی نمائش میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس صورتحال پر برطانیہ حکومت سے رابطے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اظہارِ رائے کی آزادی منتخب طور پر لاگو نہیں کی جا سکتی۔ جو لوگ فلم کی نمائش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، انہیں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق، شمال مغربی لندن میں ماسک پہنے ہوئے افراد...
بھارتی اداکار رندیپ ہودا ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز سیم ہارگریو کے ساتھ ایکشن فلم ’میچ باکس‘ میں دوبارہ کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم جان سینا، تیونا پیریس، جیسیکا بیل اور سیم رچرڈسن جیسے مشہور ستاروں پر مشتمل ہوگی۔ اس سے قبل رندیپ نے ہارگریو کی 2020 کی کامیاب فلم ’ایکسٹریکشن‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔ فلم ’میچ باکس‘ کو ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی کہانی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بچپن کے دوست مل کر دنیا کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ یہ فلم مشہور کھلونے ’میچ باکس کارز‘ پر مبنی ہے، جسے 1953 میں جیک اوڈیل نے ڈیزائن کیا تھا۔ فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر رندیپ...
مشہور بھارتی فلم ساز مدھر بھنڈارکر جو ’فیشن‘ اور ’پیج 3‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کی بیویوں کی زندگیوں اور اسکینڈلز پر مبنی ہوگی۔ قومی فلم ایوارڈ اور پدما شری جیسے اعزازات حاصل کرنے والے، معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر، جو اپنی فلموں میں حساس موضوعات کو ہدایت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جیسے کہ چاندنی بار، ٹریفک سگنل، پیج 3، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئین وغیرہ، اب اپنی اگلی فیچر فلم کا موضوع ’بالی ووڈ ستاروں کی بیگمات‘ کو منتخب کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈارکر نے کہا کہ میں...
جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔ ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔ مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے،...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی...
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
MUMBI: بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار وکرانت میسی کی کہانی کسی فلمی پلاٹ سے کم نہیں، جنہوں نے2007 میں ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بالیکا ودھو جیسے مشہور شوز کے ذریعے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ وکرانت میسی12-2011 تک ٹی وی کی دنیا میں ایک مقبول نام بن چکے تھے اور ماہانہ 35 لاکھ روپے کمانے لگے تھے۔ تاہم، وکرانت نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے ٹی وی کو خیرآباد کہا۔ ان کا کہنا تھا، "میرے والدین حیران رہ گئے جب میں نے انہیں بتایا کہ میں فلموں میں اپنی نئی شروعات کرنے جا رہا ہوں"۔...
بھارتی سینما میں فلم باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رام چرن کی نئی فلم ’گیم چینجر‘، جو 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، کی پہلے دن کی کمائی کے دعوے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ فلم پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔ تاہم، ماہرین اور جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے مطابق یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ٹریڈ ٹریکر سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں صرف 51 کروڑ نیٹ کمائے، جبکہ دنیا بھر میں یہ رقم 80 کروڑ سے زیادہ نہیں...
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...