جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں؛ سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اُٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔
بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔
سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔
جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی۔ جنگ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر خوشی منائی جائے۔
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے واضح کیا کہ یہ مکمل جنگ بندی نہیں بلکہ صرف فوجی کارروائیوں کا عارضی خاتمہ ہیں۔
جنرل منوج نروانے نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات کیسے بدلتے ہیں۔
انھوں نے جنگ کے ہولناک نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی لاگت اور اس کے ہولناک نتائج پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ دانشمند انسان وہی ہوتا ہے جو وقت پر فیصلہ کرے تاکہ نقصان ناقابل تلافی نہ ہو جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں افواج پاکستان کے گرویدہ
سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستان کی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق آپریشن ’بُنْيَانٌ مرصوص‘ میں پاک فوج نے چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال کیا۔ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود بھی نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔
بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پی آر شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن ’بُنْيَانٌ مرصوص‘ کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی جارحیت پاکستان کا جواب چینی جنگی سازو سامان سابق بھارتی جنرل گرویدہ مسلح افواج پاکستان وی نیوز