فلم استری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں فلم استری کے پروڈیوسر امر کوشک کا کہنا ہے کہ شردھا کپور بالکل چڑیل کی طرح ہنستی ہیں۔

فلم استری کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فلم کے ڈائریکڑ امر کوشک نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شردھا کپور کو فلم ‘استری’ میں کاسٹ کرنے کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان کا اعتراف

انٹرویو میں شردھا کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امر کوشک کا کہنا تھا کہ ‘استری فلم میں شردھا کی کاسٹنگ کاکریڈٹ دینیش وجن کو جاتا ہے کیونکہ وہ شردھا کے ساتھ کسی فلائٹ میں آرہے تھے اور فلائٹ میں اداکارہ ان سے ملی تھیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’شردھا سے ملنے کے بعد دینیش وجن نے مجھ سے کہا کہ شردھا جب ہنستی ہے تو ایک دم استری یعنی چڑیل کی طرح ہنستی ہے‘ اس کے بعد انہوں نے اداکارسے معذرت کرتے ہوئے سوری شردھا بھی کہا۔

Amar Kaushik , Rajkumar Rao , Aparshakti Khurana , Abhishek Bannerjee,YRF , Dharma, Mohit Suri, everyone is bitter with her so who's the problem here ? You can't be wronged by every1, the one who let the PR say she's mightiest than Khans #ShraddhaKapoor pic.

twitter.com/RBxrdb7IRK

— the dead cat (@aatankkwadi) April 5, 2025

امر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جب میں شردھا سے ملا تو سب سے پہلے میں نے ان سے کہا کہ ہنسو اور پھر اداکارہ کو اپنی فلم میں کاسٹ کیا‘۔

شردھا کپور کے مداحوں کو ڈائیریکٹر کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا، انہوں نے امر کوشک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں ایسے الفاظ  کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ شردھا کو ان کے ساتھ کام کرنا بند کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟

واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار راج کمار راؤ، اداکارہ شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل تھے۔

ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔ بالی ووڈ فلم استری 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 600 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا اور بھارت میں نمبر ون ہندی فلم بن گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استری استری 2 بالی ووڈ شردھا کپور

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ شردھا کپور کے بارے میں شردھا کپور فلم استری بالی ووڈ امر کوشک انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا