2025-12-04@15:13:04 GMT
تلاش کی گنتی: 232
«جعلی نوٹیفکیشن»:
(نئی خبر)
لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف کو سول جج مقرر کر دیا گیا۔ سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد، اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس سول جج مقرر ہو گئے۔ شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین،...
رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سےجمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔
—فائل فوٹو محکمۂ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔ محکمۂ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہو گی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی، نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہو گا۔
سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں...
عامر علی اعوان پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد مقرر، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر عامر علی اعوان کو جنرل سیکرٹری اسلام آباد مقرر کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی ہے۔ 8 بجلی کمپنیوں کی سیکیورٹی ڈپازٹ 200 فیصد بڑھانے کے معاملے کی نیپرا میں سماعت بجلی کمپنیوں کا صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھانے کے معاملہ پر اسلام آباد میں 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4زونز میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم کردیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر نامزد، سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔صدر آئی پی اور وفاقی...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ مریم نواز نےطالبعلموں کوبڑی خوشخبری دید ی
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برأت کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پرنس کریم آغا خان انتقال کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہو گی اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں سیاسی مخالفت کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے معاملے پر غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، 12 اضافی ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں اور تعیناتی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم سلطانہ، خالد حسین شاہانی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کے نام خط میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔خط میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی...
وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سینیٹیشن معشوق علی شیخ کو ڈائریکٹر ورکس تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر سول طاہر محمود کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے آفیسر وقاص علی خان کوڈائریکٹر سینی ٹیشن تعینات کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں،احکامات پر فوری عمل درآمدی کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو 3سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میںبطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمن بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں اراکین کو تین سال کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔ پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
سٹی 42 : ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیٹا گورننس آفس کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، تھرڈ پارٹیز سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا، مطلوبہ فیلڈڈیٹا کی نشاندہی کی جائے گی،ڈیٹا کومربوط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایف بی آر سسٹم میں ڈیٹا کے فلو کو مانیٹرکیاجائے گا، ڈیٹا کیلئے ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ آفسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا، ڈیٹا گورننس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالےسے چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، اس کے علاوہ چیف ڈیٹا...
لاہور : امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل والوں کی شامت آگئی، اب 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف قواعد و ضوابط تبدیل کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے کی سزا 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص کسی بھی امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل نہیں ہوگا، غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل ہونے پرمقدمہ درج ہوگا۔ تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحان میں موبائل فون یا دیگر ممنوع آلات لانےپر...
عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر
عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت فوڈ سکیورٹی نے تاحال ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، زرائع کے مطابق وزارت کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے،ڈاکٹر غلام علی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے تک اپنے اپ کو عہدے پر بچانے کیلئے سرگرم ہیں ۔وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ڈاکٹر غلام علی کی حمایت کرنے والے افسران انہیں...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔
قیصر کھوکھر : وفاق نے دو افسران کی خدمات پنجاب کے حوالے کردیں،وفاقی حکومت نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پی اے ایس افسر رانا محمد سلیم افضل کا گلگت سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ رانا محمد سلیم افضل اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت پنجاب میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ایس ایس پی محمد افضل کابھی وفاق سے پنجاب تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو پنجاب حکومت نئی تعیناتی دے گی۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان Ansa Awais Content Writer
کراچی (نیوز ڈیسک )حکومت سندھ نے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاونین کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقرریاں سندھ اسپیشل اسسٹنٹ (تقرری، اختیارات، کام کی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات) ایکٹ 2003 کے سیکشن 4(1) کے تحت کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد درج ذیل 12 افراد کو فوری طور پر ان کے عہدوں پر مقرر کر دیا گیا ہے: 1. پیر سید افضل شاہ 2. لیاقت علی آسکانی 3. تنزیلہ ام حبیبہ 4. امیر حمزہ رئیس 5. محمد رضا ہارون 6. خیر محمد شیخ 7. امان اللہ خان محسود 8. کلثوم چانڈیو 9. محمد علی راشد 10. محمد علی بھٹو 11. حسین اسلم 12. ویرجی...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے الزامات بے بنیاد، پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی، الیکشن کمیشن گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
شاہد سپرا : پاسپورٹ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر سمیت سینٹرل پنجاب زون کے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ڈلیوری سیکشن چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق ڈلیوری سیکشن ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،واضح رہے کہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ ہونے سے ڈلیوری سیکشنز پر سائلین کی قطاریں لگنے لگیں ہیں ، اس لئےسائلین کی سہولت کیلئے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،معمول، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے،وزیر داخلہ محسن...
فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔