2025-09-18@04:12:46 GMT
تلاش کی گنتی: 207
«سپانسرڈ دہشتگردوں»:
(نئی خبر)
احمد منصور:فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی، نور ولی کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی،خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشت گردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔ ...
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جانبحق ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی...
لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ مقامی شیعہ اور سنی حضرات نے مل کر اسے ناکام بنا دیا، پارا چنار کے شیعہ اور سنی مل کر رہنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پارا چنار کا مسئلہ کوئی شیعہ و سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک دشت گردی ہے، اگر امن معاہدے پر عملدرآمد ہو جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 64 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے پی ایس 64 کے کینٹ ایریا کے وارڈز8،7،6،5 میں تنظیم نو کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگز کی صدارت کی جس میں ان کے فرزند عبدالخالق صدیقی اور ان کے پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھراور اسد لغاری ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں پیپلزپارٹی صدر کینٹ 5 کا رہنما ندیم احمد کے علاوہ شہاب الدین قریشی، امان اللہ بروہی، عتیق دیسوالی، فتح بلوچ، ملک حنیف، وزیراحمد، سعید احمد، پپا، نثارتایا، پپو، معظم قریشی، یاسین خان، فاروق اور ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں عبدالمنان صدیقی نے بتایا کہ یہ وارڈزمیرے سیاسی گڑہ کہلاتے ہیں کیونکہ میری سیاسی کیریئرکا آغاز میرے ممتاز کالونی کے...
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہونا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقہ میں دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے...