لوئر کرم میں فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں، سہولت کاروں سمیت 85 گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

کرم(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز نے گرینڈ آپریشن کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ پاراچنار جانے والی کانوائے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، پانچ ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی کا علاقہ محصور ہے۔دوسری جانب سماجی رہنماوں نے بتایا کہ رمضان کے لیے لائے جانے والاسامان بگن مندوری میں لوٹا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے لیے خوراک و علاج کا بندوبست کیا جائے، کانوائے کی لوٹ مار سے متاثر ہونے والے تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فِتنہُ الہندستان گروہ کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھ دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کا مقصد بھارتی پراکسی تنظیم فِتنہُ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرنا تھا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بارہ بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید چھپے عناصر کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔” نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ ویژن “عزمِ استحکام” کے مطابق انسداد دہشتگردی آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے را سے منسلک 12 دہشتگرد گرفتار
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12دہشتگرد جہنم واصل
  • ڈیرہ بگٹی، پاک فوج کی کارروائی، پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • بھارت کے ایجنٹ پانچ دہشتگرد جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین