2025-09-18@06:35:23 GMT
تلاش کی گنتی: 225

«کہ نواب یوسف»:

(نئی خبر)
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا ان کی نسل کشی کے مترادف ہوگا۔ میڈیاذرائع کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، فلسطینیوں کو نکالنےکی کوشش سے دوریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔
    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو بھرپور یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر بھارت مخالف جلسے جلوس اور مظاہرے کیے گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس دن کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی تھی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے ناتے بھارت متنازع علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا اخلاقی اور قانونی جواز...
    صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔ریڈ کراس کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر اس یک طرفہ رہائی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ یمن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ کرسٹین سیپولا کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے اس اقدام نے ان خاندانوں کو خوشی دی ہے، جو اپنے پیاروں کی واپسی کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے...
    بھارت میں نکسل باڑی کہلانے والے باغیوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔ جھاڑ کھنڈ اور دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ میں بھی باغیوں نے زور پکڑا ہے۔ فورسز کے لیے مشترکہ کارروائیاں ناگزیر ہوچکی ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کئی ریاستوں کی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں 16 باغیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شروع کی جانے والا آپریشن 19 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں تین ریاستوں کے نیم فوجی دستوں اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے نتیجے میں چھتیس گڑھ کے اندرونی جنگلات کے دشوار گزار علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں فورسز کو بھی جانی نقصان سے...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹیسرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو چوری...
    کرم کے علاقے بگن میں پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 ڈرائیورز شہید ہوئے اور 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد نے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔دوسری طرف لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو تشدد کے...
    القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دونگی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پانڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی پھر بھی چور چور کہا گیا، آج عدالت میں دوسروں کو چور کہنے والے وزیراعظم پر رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،...
    وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی۔ وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جھوٹ، سچ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بہت بدنام ہوں مزید نہیں ہونا چاہتا، مذاکراتی ٹیم میں سے کوئی بتا دے اگر میں نے مذاکرات سے روکا ہو، میں تو چاہتا ہوں مذاکرات کا پھیلاؤ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں تو یہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اسوقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لیکر جائیں گے، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بحث کے بعد ان کو...
    فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
    کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں، مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لےکر جائیں گے،...
     صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے، کینو 280 سے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2انڈین گٹکا سپلائرز گرفتار، بھاری مقدار میں انڈیا گٹکا برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے چھاپامار کارروائیاں کرتے ہوئےانڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی ۔مارکیٹ پولیس نے جانوروں کے اسپتال ہیرآباد کے قریب سے انڈین گٹکا سپلائر بنام جاوید کو گرفتار کرلیا،دوسری کارروائی کے نتیجے میں انڈین گٹکا سپلائر ارباب کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا گرفتار سپلائرز کے قبضے سے برآمد 30,000 انڈین گٹکے پولیس تحویل میں لیے گئے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں انڈین گٹکا و مین...
    بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں،بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں: سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے...
    راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
    اسلام آباد (صباح نیوز) قومی ائر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار تھے،وزیراعظم کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے،آئندہ دنوں میں برطانیہ اور یو ایس اے کے لیے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، ہم چاہیں گے کہ قومی ائر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائر لائن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائیر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لئے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، یورپ کے لئے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کی جائے۔ان کا کہنا تھا قومی ایئر لائن...