کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سید یوسف رضا گیلانی — فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کا دن ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابلِ مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن ہے، کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے، یوم یکجہتی کشمیر عزم، حوصلے اور قربانیوں کی داستان ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کی کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور جھوٹے دعوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا اور کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!
ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوان نے ‘گوڈی میڈیا ہائے ہائے’ کے نعرے بلند کرتے رہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india Kashmir pahalgam attack انڈیا پہلگام حملہ کشمیر