2025-08-15@10:12:02 GMT
تلاش کی گنتی: 235

«کے نوٹیفکیشن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سےجاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔
      کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق، کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کی قیمت میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، 10 سے 15 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی کی جائے گی، اور 15 سے 20 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ اسی طرح، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹس کی قیمت 10 فیصد کم ہوگی، جبکہ 10...
    پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی کاوشوں کے تناظر میں پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ایک بڑے فیصلے میںملازمین کو غیر ضروری مقدمات سے بچانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریلوے ملازمین، بالخصوص کمرشل اسٹاف کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی ریلوے ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ مجاز افسر کی اجازت لازمی ہوگی۔یہ اہم فیصلہ پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی مسلسل جدوجہد اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو عرصہ دراز سے ریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں پریم یونین کا مؤقف ہے کہ کمرشل...
    ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم...
    لاہور ہائیکورٹ : فوٹو فائل وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم کے دستخط سے جاری ہوا۔
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ 14 فروری شب برأت کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا۔ پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا۔ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہو گا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔ بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
    پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری (بدھ) سے ہوگاْ۔۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس پر بھی ہوگا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت...
    سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
    سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
    اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات ، چوہدری انصر فاروق صدر منتخب،سید ضیاء اللہ شاہ اعزازی سیکرٹری جنرل ہوں گے،نوٹیفیکشن جاری ۔پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق 2022سے 2026تک کی 4سالہ مدت کیلئے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات 26دسمبر2024 کو منعقد ہوئے۔انتخابات نصیر بندھ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میںچوہدری انصر فاروق کو صدر ،قاضی عطاء الرحمان ،سہیل اکرم جنجوعہ،محبوب رامے،اعجاز حسین اور رانا رضوان کو اتفاق رائے سے نائب صدور منتخب کیا گیا۔جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ کو اعزاز ی...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا جبکہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔  وفاق ضم اضلاع کے پورے پیسے نہیں دے رہا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کےپورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔ اس خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا، آئین کے مطابق ضم...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کے نام خط میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔خط میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی...
    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمان بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں اراکین کو تین سال کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔
    اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری،وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمان بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی...
    بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاورسلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔ہائی پاورسلیکشن بورڈ گریڈ اکیس اور بائیس میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔خواجہ آصف اور بلاول زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    سی ڈی اے کے افسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے گریڈ19کے آفیسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل سروسز سی ڈی اے میں کردیا گیا ہے،انہیں ایچ آرڈی ڈائریکٹوریٹ سے فوری رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اصغر کی تعیناتی سی ڈی اے قواعد وضوابط کے مطابق کردی گئی ہے ۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے نذر عباس کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews او ایس ڈی ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نوٹیفکیشن جاری وی نیوز
    جامعہ کراچی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری کردی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے کپڑے نہ پہنیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے، چھوٹی آستینوں والے کپڑے نا پہنیں۔ٹائٹ کپڑے، قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنیں اور طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔
    قومی اسمبلی کے 6 اور  صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔ پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
    کرم (آن لائن)لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز(عارضی بے گھر افراد کیلئے) کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اورعدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
    عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت فوڈ سکیورٹی نے تاحال ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، زرائع کے مطابق وزارت کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے،ڈاکٹر غلام علی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے تک اپنے اپ کو عہدے پر بچانے کیلئے سرگرم ہیں ۔وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ڈاکٹر غلام علی کی حمایت کرنے والے افسران انہیں...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔
    قیصر کھوکھر : وفاق نے دو افسران کی خدمات پنجاب کے حوالے کردیں،وفاقی حکومت نےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پی اے ایس افسر رانا محمد سلیم افضل کا گلگت سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ رانا محمد سلیم افضل اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت پنجاب میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ایس ایس پی محمد افضل کابھی وفاق سے پنجاب تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کو پنجاب حکومت نئی تعیناتی دے گی۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان Ansa Awais Content Writer
    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل فنانس بورڈ 13 ممبران پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سمیت 13 ممبران موجود ہیں۔ سنٹرل فنانس بورڈ کے ٹی آو آرز بھی تفصیلاً جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق بورڈ پارٹی کے اکاؤنٹس مینیج کرے گا، جبکہ قانون کے تحت اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری بھی بورڈ پر عائد ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بورڈ پارٹی کے لیے فنڈنگ اکٹھا کرے گا اور اس کا حساب بھی رکھے گا، سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد 15 جون کو بورڈ پارٹی کا بجٹ بھی بنائے گا۔...
    کراچی: سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کردیئے گئے۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی  ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ، سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائیجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جب کہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی...
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے ڈپٹی کمشنر نے شرپسندوں کے خلاف مزاحمت نہ کرنے اور ہتھیار ڈالنے پرلیویزکے 15 اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز خضدار کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8  جنوری کو خضدارکی تحصیل زہری میں دہشتگردوں کی جانب سے لیویزتھانے، میونسپل کمیٹی، نادرا دفاتراورنجی بینک پرحملے کیا گیا، حملہ کے دوران لیویزاہلکاروں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اوردہشتگردوں کے سامنے سرنڈرکردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزدلی دیکھانے پرلیویزفورس کے 15 اہلکاروں کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، حکومت بلوچستان نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوری ردعمل نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا...
    وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے الزامات بے بنیاد، پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی، الیکشن کمیشن گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلیے، الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے گئے،  اس میں کہا گیا کہ درخواست گذار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گذار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگھوٹوں کے نشانات واضح ہیں، درخواست گذار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن...
    افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے محمد صادق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ واضح رہے کہ محمد صادق نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے خصوصی بریفنگ بھی دی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغانستان دورہ شہباز شریف محمد صادق معاون خصوصی مقرر نوٹیفکیشن جاری...
      اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں متعین کر دیں اور اوگرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ سوئی سدرن کے...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...