2025-09-18@17:50:01 GMT
تلاش کی گنتی: 410
«سولر پارکس»:
(نئی خبر)
کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں فضاؤں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی، شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی...
ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں، بلکہ کچرے میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس، چیچز، انجن، ٹائر، رقم، سیٹیں وغیرہ پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار تھانے کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری جانا چاہتے ہیں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نا روکا جائے، سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی عدالت...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...