2026-07-24@12:26:08 GMT
تلاش کی گنتی: 134031
«کی نماز جنازہ»:
(نئی خبر)
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB — Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026 پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر گینگ ریپ اور بعد ازاں غیر قانونی طبی طریقہ کار کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہے، متوفیہ نے ہسپتال میں دم توڑنے سے قبل اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا حمل ضائع کرنے کے لیے اسے پہلے رائے ونڈ کے ایک نجی کلینک لے جایا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر اسے سروسز...
—فائل فوٹو پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیارپنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں...
سپریم کورٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کے کیس میں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور کی رہائشی خاتون کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی، عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔ کراچی: پنکی کے بعد مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں گرفتارپولیس کے مطابق ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔ ملزمہ کے وکیل احسن بھون نے کہا ہے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این...
—فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیاقومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی...
بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
سیکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حبیبہ پیرجان کی رہائش گاہ سے ڈائریاں، کالعدم بی ایل اے کے ہلاک دہشتگردوں سے متعلق ریکارڈ، ریاست مخالف مواد اور بھارتی فنڈنگ کے شواہد برآمد ہوئے۔ تحقیقات سے حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، کے ساتھ روابط سامنے آئے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے بی ایل اے اور 3 سینیئر رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات کے...
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
ایران امریکا مذاکرات میں دُنیا پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کی زبردست تعریف کی۔ اس سے قبل پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ واشنگٹن کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تو انہوں نے بھی پاکستان کے کردار کی کھل کر تعریف کی۔ لیکن اِس سب کے باوجود امریکا ایران تنازعے کا پائیدار حل نظر نہیں آ رہا جس کی بُنیادی وجہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اب لبنان میں نہ رُکنے والی جنگی جارحیت ہے، حالاں...
فائل فوٹو سندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔ اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔ حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے...
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا...
فائل فوٹو۔ جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ...
کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم...
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی...
اسلام آباد: چیزیئس ٹیکس ریکوری کا معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ساہیوال نے ایک کارروائی کے دوران معروف فوڈ چین سے 40 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 175 سی کے تحت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نگرانی کے دوران کمپنی کی جانب سے ظاہر کردہ فروخت اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آر ٹی او ساہیوال کی خصوصی ٹیم نے کاروباری مقام پر فروخت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران حاصل ہونے والے...
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔ Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ???????? Globally, maple samaras inspired much of the research...
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔ پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید...
یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک کاغذ سازی کے کارخانے میں کیمیائی ٹینک پھٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک صنعتی تنصیب پر کیمیائی ٹینک پھٹنے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ لاپتا قرار دیے گئے تمام نو افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کے فوراً بعد دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ...
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل...
مریم اورنگزیب : فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر شاندار کارکردگی دکھائی، عید پر صفائی آپریشن مثالی رہا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صفائی کی مانیٹرنگ کے لیے پہلی بار ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سرجری کے باوجود صفائی آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں، وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے 10، 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
فائل فوٹو اوکاڑہ میں سیٹھ کالونی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 3 افراد کی جانب سے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 مارچ 2026 کو ایک ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر ان کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ درخواست کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خوف و ہراس کے باعث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی، تاہم بعد ازاں بار بار منع کرنے کے...
کراچی (Karachi) کے جناح اسپتال میں ایک خاتون مریضہ کی مبینہ طور پر واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعے نے تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس پر مریضہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کو گائنی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں تقریباً چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا، جس دوران گھر کی خواتین نے ان کی مدد کی۔ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں خاتون اپنا مؤقف بیان کر رہی ہیں، جبکہ ایک ویڈیو میں...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب بحری حادثے کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ یہ حادثہ کراچی بندرگاہ کی حدود کے باہر رونما ہوا، جس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر بر وقت ردِعمل اور مؤثر انتظامات پر عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، 2 غیر ملکی بحری جہازوں کے درمیان حادثے میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ان کا کہنا ہے کہ حادثہ 28 مئی کی شب کراچی پورٹ کے قریب دونوں جہازوں کے ماسٹرز کی غفلت کے باعث پیش آیا، متاثرہ کیبل بچھانے والے جہاز کو کے پی ٹی ٹگس کی مدد سے بحفاظت...
پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین(Catherine Whitman) عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئیں۔ پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے ان کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزیدپڑھیں:یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت برقرار A warm gesture ahead of the ODI series ???????? Australia team manager visited the Pakistan dressing room and exchanged Eid-ul-Azha greetings ➡️ Download #PCBLIVE app now ???? Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh Watch Live:… pic.twitter.com/GbpsiRpSG0 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026 کیتھرین وائٹ مین نے اس موقع...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو پنجاب میں ترقیاتی میں شراکت داری کی پیشکش کردی۔مریم نواز نے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ افسر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر حصے میں الیکٹرک بس اور ای بائیک پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ پانی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ایم او یو کو سراہتے ہیں۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب نئے شہری طرزِ حکمرانی کے ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈیٹا پلاننگ اور ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدہ درحقیقت سرنڈر کی دستاویز ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غاصبانہ فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر مسلم ممالک کے بازو مروڑ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل دینے کا غاصبانہ فیصلہ تسلیم نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر ٹرمپ کے ناجائز مطالبے کو مسترد کرنے کا اعلان کریں۔
فائل فوٹو۔ انجینیئرز اور الات پہنچانے کے لیے ایئرلائن نے دبئی سے کراچی کی پرواز کو کوئٹہ میں اتار لیا، کئی گھنٹے تاخیر پر مسافر اور اہل خانہ پریشان ہوگئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زی 345 منگل کی صبح کوئٹہ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔طیارے کی مرمت کیلئے انجینیئرز اور ضروری آلات دبئی سے کراچی کی پرواز ای زیڈ 335 میں روانہ کیے گئے جس کے باعث درمیان راستے سے پرواز کا رُخ کوئٹہ موڑ دیا گیا۔ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ کی بروقت حکمت عملی سے مسافر محفوظیہ طیارہ موغادیشو سے شمالی شہر گالکایو کے لیے روانہ ہوا تھا انجینیئرز اور الات اتارنے کے لیے کراچی آنے والا...
نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کے مطابق متعلقہ تمام ڈسکو کو دیے گئے اضافی یونٹس کے بدلے صارفین کو اتنے یونٹ دیے جائیں۔ یونٹ کے بدلے یونٹ لینے کے بعد اگر صارف کا بیلنس رہ جائے تو 27.5 روپے کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی اور اگر صارف نے ایکسپورٹ کیے گئے یونٹ سے زیادہ یونٹ استعمال کیے تو صارف 37 سے 55 روپے فی یونٹ ادا کریگا۔ چند دن پہلے بجلی اور توانائی کے وفاقی وزیر اویس احمد لغاری نے 4 لاکھ 60 ہزار صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، ماں اپنے بچوں سے کیے وعدے کبھی نہیں توڑتی، مگر ماں جیسی ریاست نے اپنے کیے گئے معاہدوں کو یک جنبش قلم منسوخ کر دیا، اور اعلان کیا...
بھارتی حکومت کی دفاعی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ تیجس کے تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی تاہم شواہد پیش کرنے میں ناکام نظر آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری دفاعی کمپنی نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیجس طیارے کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ یہ محض زمین پر پیش آنے والا ایک ’معمولی تکنیکی مسئلہ تھا۔ تاہم اس وضاحت سے قبل بھارتی میڈیا میں خبریں سامنے آچکی تھیں کہ فروری کے اوائل میں ایک فرنٹ لائن ایئر بیس پر تیجس طیارے کو رن وے سے پھسلنے کے باعث شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ کو ایجیکٹ کرنا پڑا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعہ اتنا ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : موجودہ حکومت کے دور میں بیرونی قرضے 138 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 3 سالوں میں بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں 84 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6ارب ڈالر کا نیا قرضہ لیا۔وفاق نے 8.6اور صوبوں نے 1.9ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔ ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے 5.06ارب ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2ارب ڈالر کا قرض دیا۔ عالمی بینک نے 1.9ارب ڈالر کا قرض دیا، ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔ جبکہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کو دریائے نیل سے دریائے فرات تک کی سرزمین پر بائبلی حق حاصل ہے، اس کا مؤقف بین الاقوامی قانون اور دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی ہے۔جرمن وزارتِ خارجہ کی ترجمان کاترین ڈیشاؤر نے برلن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت نے خطے کے متعدد ممالک کے ردِعمل کا نوٹس لیا ہے اور جرمنی کا مؤقف ایک بار پھر واضح ہے کہ مغربی کنارہ، غزہ اور مشرقی یروشلم مستقبل کی فلسطینی ریاست کی بنیاد ہیں،یہی وہ فریم ورک ہے جس کی بنیاد پر جرمنی اپنی سفارتی پالیسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے تواڈو، نوح میں ایک انوکھی اور یادگار شادی دیکھی گئی، ایک بیٹی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے سسرال کے لیے روانہ ہوئی، شادی کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا ہجوم اکٹھا ہوا۔ پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یہ واقعہ علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے۔گروگرام کے کدر پور کے رہنے والے دولہا روہت ڈگر کی شادی کی بارات تواڈو کے جاٹواڑا محلے میں پہنچی۔ روہت ڈگر نے دیویندر کی بیٹی سواتی سے شادی کی۔دلہن گزشتہ صبح تقریباً 11 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے سسرال کے لیے روانہ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر تواڈو اناج منڈی کمپلیکس میں اترا، جہاں پولیس کی مکمل موجودگی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی تعینات تھی۔دولہا روہت...
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ہو گئی۔سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں جب دہلی اسمبلی کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا اور اسمبلی ہال کی مکمل تلاشی لی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کو موصول ہوئی، جسے انہوں نے فوراً سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شیئر کیا۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو خالصتان نیشنل آرمی سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے بعض مطالبات بھی پیش کیے، حکام نے ان مطالبات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔اسمبلی انتظامیہ کے مطابق...
سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف گوشواروں اور اثاثوں میں تضاد کا کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف نوٹس کی سماعت ڈی لسٹ کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف نوٹس کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری کو مقرر کر رکھی تھی۔
دشمن کے آگے سرینڈر! ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے: ایرانی وزارت خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دشمن کے آگے سرینڈر ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں پریس بریفنگ میں اسمعایل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی پر ن لیگ کے مقامی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انجم اقبال مغل کو صبح 7 بجے حالت بگڑنے پر ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا،غریب کارکن کے لواحقین وینٹی لیٹر کے لئے دہائیاں دیتے رہے۔24نیوز کے مطابق مقامی کارکنان نے راولپنڈی کہ سیاسی قیادت سے فون کئی بار رابطہ کیا مگر کسی رہنماء نے فون ریسیو نہ کیا،انجم اقبال ایڑیاں رگڑتا رگڑتا جان کی بازی ہار گیا ۔انجم اقبال مغل20 سال سے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے جلسے منعقد کرواتا رہا تھا۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی ، معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا...
اسلام ٹائمز: پسِ پردہ ایک نئی تجویز پر بھی دونوں جانب غور ہو رہا ہے، جو فوجی تصادم سے بچنے کا راستہ فراہم کرسکتی ہے: ایران کو محدود پیمانے پر صرف طبی تحقیق اور علاج کے لیے یورینیم افزودگی کی اجازت دی جائے۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں میں سے کوئی فریق اس تجویز سے اتفاق کرے گا یا نہیں۔ ترتیب و تدوین: ایل اے انجم تمام تر دباؤ اور دھمکیاں بے سود ہونے پر امریکی صدر کے حیرت زدہ ہونے کی خبر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سٹیو ویٹکوف نے دی، جنہوں ںے گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر...
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔ اکثر نے اسے ’’پلانٹڈ‘‘ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا اور اب تک یہی موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا ہے۔ https://www.facebook.com/share/r/185o2kePHb/ اداکارہ اور میزبان مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے دوحہ پہنچے جہاں کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت، وزارت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورۂ قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی...
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی ، معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، شیر افضل مروت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الزامات کی سیاست مناسب نہیں۔ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ علیمہ خان کوکسی بھی بیان کا جواب نہیں دیں گے اوران کے لیے اب “اوپن فیلڈ” ہے کہ وہ جو چاہیں الزامات عائد کریں۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جو ریلیف ملا ہے اس پرپارٹی کو شکرگزار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے اوراس حساس مسئلے کو سیاسی...
اقوام متحدہ کا ادارہ یوناما افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے لگا، مختلف حلقوں کو شدید تحفظات
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) سے متعلق مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ بعض غیر مصدقہ دعوؤں کو نمایاں کرتے ہوئے افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کے معاملے کو نظر انداز کررہا ہے۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی متعدد نگرانی رپورٹس میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ قریباً 20 کے قریب دہشتگرد گروہ افغان سرزمین پر سرگرم ہیں، جو سرحد پار حملوں اور علاقائی عدم استحکام کے لیے افغانستان کو اڈے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہائی سیکیورٹی علاقے میں واقع اسمبلی ہال بھی محفوظ نہیں رہی جس سے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سیکیورٹی خدشات اس وقت بڑھ گئے جب دہلی اسمبلی کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی اسپیکر کو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اس دھمکی آمیز ای میل کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شیئر کیا۔ ای میل میں دھمکی دینے والے نے اپنا تعلق خالصتان نیشنل آرمی سے بتایا اور اپنے مطالبات بھی سامنے رکھے۔ جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا اور اسمبلی ہال کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے برطرف کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، جبکہ تحریری فیصلہ جسٹس محمد اعظم خان نے قلم بند کیا، جو 116 صفحات پر مشتمل ہے۔ مزید پڑھیں: ’حلف اٹھاتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے‘، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ڈوگر پر اعتراض کردیا عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ احتساب کا عمل اداروں کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط بناتا ہے اور ایک آزاد، اہل اور قابلِ اعتماد عدلیہ کے بغیر انصاف تک رسائی ممکن نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتیں ججوں کی سہولت کے لیے...
لاہور:(نیوزڈیسک) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ہو گئی۔ سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سیکرٹ سروس نے ریاست فلوریڈا میں واقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔ حکام کے مطابق واقعہ پیش آنے پر سیکرٹ سروس کے دو اہلکاروں اور پام بیچ کاؤنٹی کے ایک ڈپٹی شیرف نے اسے روک کر ہتھیار اور فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا۔پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص نے پیٹرول کا کین تو زمین پر رکھ دیا، تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےلارجربینچ نے وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم واپس لے لیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اکیس جولائی 2025 کاحکم اُس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا، لہٰذا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔قواعد کےتحت ہائیکورٹ کےچیف جسٹس ہی ماسٹرآف دی روسٹر ہیں اور بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں۔ سماعت کاعدالتی اختیارصرف اُس وقت ہوگاجب چیف جسٹس کےاختیارسےبینچ تشکیل دیاجائے۔ روسٹریابینچ کی تشکیل چیلنج کرنےکا معاملہ اندرونی انتظامی طریقۂ کارکےذریعےاٹھایاجائےگا۔ یہ معاملہ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈی جی ایکسائز نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے واضح ڈیڈ لائن کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: ایم ٹیگ سروس یا آزمائش، موٹرسائیکل سوار پریشان موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے۔ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی ہوگی، اور ایسے موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق یکم مارچ سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسرے مرحلے کے دوران اب تک 2 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ڈی جی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کن اسمبلی شیر افضل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھ کہ یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔ علیمہ خان نے مستعفی ہونیکا پیغام بھیجا نہ خود چیئرپرسن بننے کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے کا گوشت کھا لیا ، محض دوستی اور احترام کے طور پر۔ اسی طرح...
عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے، عدالتی فیصلے میہں جسٹس فیلکس فرینکفرٹر کا اقوال بھی شامل ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے تحریری آرڈر جاری کیا ہے، کیس میں 21 جولائی کا آرڈر ایسے بینچ نے جاری کیا جو روسٹر کے تحت قانونی طور پر وجود میں نہیں آیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا...
بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر تعینات 9 اعلیٰ افسران کی تقرریوں کی باقی مدت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ عوامی انتظامیہ بنگلہ دیش کی جانب سے پیر کی رات باضابطہ طور پر 9 الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا آغاز، فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کی کنٹریکٹ مدت کا بقیہ حصہ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی شرائط کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ جن افسران کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت،وزارت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے...
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک مسلح فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ پنجگور سے قریباً 60 کلومیٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردی ہیں اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 2 کی شناخت داؤد اور سالم کے نام سے ہوئی ہے، جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے، پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
تفصیلات کے مطابق سکردو میں اہلسنت نوجوان طارق غازی کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ اور سنی دونوں شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں آج اس وقت تاریخ رقم ہو گئی جب ایک اہلسنت نوجوان کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ سنی دونوں مسالک کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سکردو میں اہلسنت نوجوان طارق غازی جو آج وفات پا گیا تھا کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ اور سنی دونوں شریک ہوئے۔ بین المسالک ہم آہنگی اور محبت و رواداری کی یہ اعلیٰ مثال پورے ملک کیلئے نمونہ...
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورہء قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری،...
ٹی20 ورلڈ کپ کے دفاعی چیمپیئن بھارت کرکٹ ٹیم کو سپر ایٹس مرحلے میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 76 رنز کی بڑی شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 80 ہزار شائقین نے اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھی اور مایوسی کا اظہار کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز بنا کر 18.5 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی بیٹنگ لائن مضبوط بولنگ کے سامنے مکمل...
بیرسٹر گوہر کی بات میرے لئے حکم ، آئندہ علیمہ خان کے متعلق اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا ، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رکن اسمبلی شیر افضل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھ کہ یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا، ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات جلد مقرر کیے جائیں اور انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی سہولت دی جائے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق احتجاج میں شریک شرکا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عمران خان کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین سے کیا جائے تاکہ ان کی صحت کی درست صورتحال سامنے آئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ممکن نہیں ہوئی اور رجسٹرار کا نمبر بند ہے، اس لیے پارلیمنٹیرینز عدالت کے باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں، احتجاج کا مقصد...
اہلیت اور قابلیت میں نقص یا دھوکا دہی پر جج منصب پر رہنے کا حقدار نہیں، طارق جہانگیری جج برطرفی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جہانگیری جج برطرفی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 116 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس اعظم خان نے تحریر کیا جس میں کہا گیاہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب احتساب سے بالاتر اور مقدس ہونا نہیں، اہلیت اور قابلیت میں نقص یا دھوکا دہی پر جج منصب پر رہنے کا حقدار نہیں ہے۔فیصلے کے مطابق ایسے شخص کو قانوناً فوری طور پر عہدے سے الگ کیا جانا چاہیے، ایسی برطرفی عدلیہ کی آزادی برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے، احتساب اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتا ہے، آزاد،اہل اور قابل اعتماد عدلیہ کے بغیر انصاف تک رسائی کا حق محض سراب ہے، عدالتیں ججز کی سہولت کیلیے نہیں،معاشرے کے فائدے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے قرار دیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے پہلے آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا۔ نئی آئینی اسکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح آئینی عدالت کا اختیار ہے۔ جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے وفاقی آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے ۔ آئین اسے شریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ فیصلے کے مطابق ستائیسویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے آئین کی تشریح اور قانون سازی کے جائزہ کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں ۔ جسٹس عامر فاروق نے یہ اہم فیصلہ سیلز ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں کے لیے فروری تا اپریل موسمی پیش گوئی میں گلگت بلتستان میں گلیشیئر جھیل کے اچانک پھٹنے (گلیف) کے خطرے کی شدید احتمال کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ مسلسل غیر معمولی درجہ حرارت ہے جو برف اور گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ پی ایم ڈی کے مطابق گلگت، بُنْجی، چلاس، ہنزہ، غذر اور استور جیسے علاقوں میں دن کے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت ایک سے 3.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔ خاص...
اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال مزید مؤثر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر سات ہزار چھ سو اہلکار فورس میں شامل کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بڑھتی آبادی، سیکیورٹی چیلنجز اور جدید تقاضوں کے مطابق پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس میں اضافی نفری کی ضرورت کے پیش نظر بھرتیوں کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرِ غور تھا اور منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔ حکومتی سطح پر جائزے کے بعد بھرتیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے...
قومی کرکٹر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کو طلاق کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر اداکارہ زارا نور عباس کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوائنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں وائرل ہیں۔ یاد رہے کہ عماد وسیم اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے سے قبل نائلہ راجہ سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرز کیں۔ بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط...
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے متنازع فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری 2‘‘ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم بنانے والوں نے سنجیدہ موضوع اور مضبوط کہانی کے بجائے منافع کو ترجیح دی ہے۔ کیرالہ اسٹوری 2، پہلی فلم کے تقریباً تین سال بعد ریلیز کی جا رہی ہے، ایک بار پھر بحث و تنازع کا باعث بن گئی ہے۔ اس منصوبے کو ویپول امرت لال شاہ نے پروڈیوس جبکہ ہدایت کاری کماکھیا نارائن سنگھ نے کی ہے۔ کوچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشیپ نے کہا کہ فلم کا مقصد ناظرین کو تقسیم کرنا ہے اور اس میں کوئی بامعنی...
سوشل میڈیا پر اس وقت راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی شادی کی ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے جوان لڑکی کے ساتھ شادی کردی۔ یہ ایکس پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کروائی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔ کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکیم صاحب کہتے ہیں کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اس رشتے پر بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔...
برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس کاسمیٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث محض 27 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد بیانکا ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے گھر پر آرام اور صحت یابی کے مرحلے میں تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں شدید دشواری محسوس ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ پلمونری ایمبولزم تھی، جس میں...
آج کی تیز رفتار زندگی میں جہاں فٹنس ایپس، اسمارٹ واچز اور اسٹیپ کاؤنٹرز عام ہو چکے ہیں، وہیں اسلام نے صدیوں پہلے ایک سادہ مگر مکمل نظام دے دیا تھا۔ مسجد تک چل کر جانا، یہ صرف عبادت نہیں بلکہ دل، دماغ اور جسم کی صحت کا متوازن حل ہے۔ باقاعدہ چلنا دل کو مضبوط کرتا ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے، جبکہ نیت کے ساتھ اٹھایا گیا ہر قدم روحانی سکون بھی دیتا ہے۔ خاص طور پر رمضان میں افطار یا تراویح کے لیے مسجد تک مختصر واک نہ صرف ہاضمہ بہتر کرتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ بھی کم کرتی ہے۔ یوں مسجد کی طرف ہر قدم صرف زمین پر نہیں بلکہ انسان کے...
وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو(فائل فوٹو)۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہولی اور ایسٹر کے دوران امتحانات منعقد نہ کریں۔ ایسٹر پر تمام تعلیمی بورڈز 2 تا 6 اپریل تک امتحانات شیڈول نہ کریں۔ ایک بیان میں وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پرنسپل سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی کی درخواست پر فیصلہ کیا، وزیر اعلیٰ نے مسیحی برادری کے مذہبی احترام میں امتحانات کی تاریخیں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ جمعرات 2 تا 6 اپریل 2026 تک کوئی پرچہ نہیں لیا جائے گا، تمام ملتوی شدہ یا نئے امتحانات اب 7 اپریل منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ جن تعلیمی بورڈز نے پہلے سے ٹائم ٹیبل جاری کر رکھا ہے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے طارق جہانگیری جج برطرفی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 116 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس اعظم خان نے تحریر کیا جس میں کہا گیاہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب احتساب سے بالاتر اور مقدس ہونا نہیں، اہلیت اور قابلیت میں نقص یا دھوکا دہی پر جج منصب پر رہنے کا حقدار نہیں ہے۔ فیصلے کے مطابق ایسے شخص کو قانوناً فوری طور پر عہدے سے الگ کیا جانا چاہیے، ایسی برطرفی عدلیہ کی آزادی برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے، احتساب اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتا ہے، آزاد،اہل اور قابل اعتماد عدلیہ کے بغیر انصاف تک رسائی کا حق محض سراب ہے، عدالتیں ججز کی سہولت کیلیے نہیں،معاشرے کے فائدے کیلئے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں صوابی اور مردان میں ایف بی آر کے گوداموں سے ضبط شدہ 2,828 کارٹن سگریٹ کی چوری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود اور سینیٹر عمر فاروق نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: آر ٹی او پشاور کی کارروائی، سب سے بڑی غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سیل کردی کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اہم عوامی نوعیت کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ اجلاس میں ان کی حاضری لازمی ہوگی۔ کمیٹی...
آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، اِن پر جعلی پرچے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے،...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈاکڑعافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےلارجربینچ نے وزیراعظم اوروفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم واپس لے لیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اکیس جولائی 2025 کاحکم اُس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا، لہٰذا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔ قواعد کےتحت ہائیکورٹ کےچیف جسٹس ہی ماسٹرآف دی روسٹر ہیں اور بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں۔ سماعت کاعدالتی اختیارصرف اُس وقت ہوگاجب چیف جسٹس کےاختیارسےبینچ تشکیل دیاجائے۔ روسٹریابینچ کی تشکیل چیلنج کرنےکا معاملہ اندرونی انتظامی طریقۂ کارکےذریعےاٹھایاجائےگا۔ یہ معاملہ خود ساختہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے سوال کیا تھا کہ آخر اتنے دباؤ کے باوجود ایران لچک کیوں نہیں دکھا رہا ہے جس پر ایران کا جواب سامنے آگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہر گزرتے لمحے کے ساتھ امریکا جوہری معاہدے پر راضی کرنے کے لیے ایران پر مختلف ہربوں سے دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود تاحال ایران نے ہتھیار نہ ڈالے اور اب تک اپنے اصولی مؤقف پر کھڑا ہے جس پر خود امریکی صدر نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بقول صدر ٹرمپ نے پوچھا کہ اتنے دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی میڈیکل سہولیات فراہمی کی استدعا منظور کرلی گئی ۔ عدالت نے یہ احکامات ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کے دوران جاری کئے۔ ملزم کا پشاور کارڈیالوجی اسپتال میں علاج کروانے کی ہدایت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا میرا موکل دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔ جیل میں تو ڈسپرین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا ۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں ۔ دل کا علاج کیا کریں گے۔ جسٹس ملک شہزاد نے کہا ملزم مردان جیل میں ہے تو مردان میں ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیتے ہیں ۔ وکیل نے بتایا مردان میں کارڈیالوجی...
قومی سلامتی کی حفاظت پاک فوج کی ذمہ داری، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں قابل تعریف ہیں، قاسم علی قاسمی
فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ کرک میں ایف سی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں حملہ اور بلوچستان میں مزدوروں کا اغواء قابل مذمت ہے، دہشت گردی کا آغاز اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سے شروع ہوا، اب یہ ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے، فرقہ پرست دہشت گرد کالعدم جماعت کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں وقت کی ضرورت اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کرک میں ایف سی کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں فوج کے کانوائے پر فتنہ...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 255 رنز کا بھاری ہدف دے دیا۔ مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے مڈل اور لوئر آرڈر بلے بازوں سے اہم مطالبہ کردیا وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انہیں مہنگا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے آؤٹ ہونے کی فکر کیے بغیر چھکے اور چوکوں کی بارش کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔ یہ ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے بڑا ہدف بنانے کے ریکارڈ...
انٹرنیٹ کا وہ تاریک گوشہ جہاں خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے رسائی حاصل کی جاتی ہے اور مجرم اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں۔ اسی تاریکی میں ایک 12 سالہ بچی کی زندگی برسوں تک قید رہی۔ یہ بھی پڑھیں: پوری قوم کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہے، افسران کے بغیر چوری ممکن نہیں، افنان اللہ خان بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ماہر آن لائن تحقیق کار گریگ اسکوائر اور ان کی ٹیم ایک ایسی بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے انہوں نے فرضی نام ’لوسی‘ دیا تھا۔ اس کی دل دہلا دینے والی تصاویر ڈارک ویب پر شیئر ہو رہی تھیں۔ مجرم انتہائی محتاط تھا اور تصاویر...
مرکزی صدر امین شیرازی نے کہا کہ عالمی یوم القدس ریلی 23 رمضان المبارک بمطابق 13 مارچ 2026 کو نکالی جائے گی، ریلی اسلام پورہ مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، خواتین، بچے اور مختلف جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم القدس کے حوالے سے اجلاس لاہور، عالمی یوم...
سوگواران اور عمائدین ڈغونی سے گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کے ماننے والوں کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ان کی شہادتیں مسجد میں حالتِ نماز، امام بارگاہ میں مجلس کے دوران یا جلوسِ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام میں نصیب ہوتی ہیں۔ شہید ساجد حسین بھی انہی سعادت مند جوانوں میں شامل ہیں جنہوں نے جامع مسجد میں سجدے کی حالت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے حق و صداقت کی گواہی دی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاغونی گانچھے میں آج شہید ساجد حسین کے غمزدہ اہلِ خانہ اور عزیزان سے تعزیت کے لیے صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی مرکزی وفد کے ہمراہ ڈغونی پہنچے۔ اس موقع...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی ایس یو وی 'Hyundai Palisade' کی آفیشل قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو دو مختلف ورینٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ درج ذیل ہے Palisade Smart: اس ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔Palisade Calligraphy: اس ٹاپ لائن ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اس لگژری گاڑی کو 30لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ بک کروایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں۔ یہ ٹیکسز...
ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، رانا ثناءاللہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جن کے کیسز بنے تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مدعی مقدمہ نے الزام واپس لے لیا۔سرگودھا کی سیشن کورٹ میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران مدعی نےعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔ سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتیمتاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ملازمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ غلط فہمی کی بیناد پر درج کروایا تھا، بیٹی کے ساتھ کوئی زیادتی...
محمود اچکزئی : فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت میں محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔اکبر ایس بابر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسپیکر کو پہلے جانچنا چاہیے تھا، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ طور پر ہوئی یا نہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ سنکلئر نے بڑھاپے کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپا ناگزیر نہیں بلکہ ایک قابل علاج طبی حالت ہے۔ 2026 کے دبئی سمٹ میں ڈاکٹر سنکلئر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے جزوی ایپی جینیٹک پروگرامنگ کے ذریعے جانوروں میں بڑھاپے کے نشان 75 فیصد تک پلٹنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے لیے ترمیم شدہ یاماناکا جینز استعمال کیے گئے، جس سے نابینا جانوروں کی بینائی بھی بحال ہوئی۔ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے خلیوں کو دوبارہ نوجوان حالت میں لایا جا سکتا ہے، جس سے جسمانی افعال کی کارکردگی اور طاقت بحال ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا...
شہر قائد کے علاقے لیاری کے 75 سالہ بزرگ میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں۔ جناح اسپتال کے ڈپٹی انچارج ای آر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ لیاری کے رہائشی 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں، مریض کو تین ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ فرد میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ کی علامات ظاہر ہورہی ہیں، مریض جناح اسپتال میں داخل ہے۔ مزید پڑھیں کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا ڈاکٹر عرفان کے مطابق متاثرہ فرد نے سگ گزیدگی کے واقعے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ حالیہ کیس کے بعد رواں سال...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پنجگور شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض جان اور سلیم ولد حاجی فیض محمد کے نام سے ہوئی جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے بقیہ چار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں طبی عملے نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے پنجگورکے علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چیدگی میں پیش آنے والے واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس میں سوار 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آوروں نے جاتے ہوئے دنوں گاڑیاں بھی نذرِ آتش کردیا جب کہ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔حملے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ لی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں تقریباً ایک گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کےخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے وارنٹ گرفتاری سرنڈر کرنے پر منسوخ کر دیئے ۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر...
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری 2026ء کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سیاسی پروگرام (وفاقی وزیر امیر مقام سمیت دیگر کی موجودگی میں) حافظ حفیظ الرحمان نے دانستہ طور پر بے بنیاد اور انتہائی بدنام کن بیانات دیئے۔ ان بیانات میں ہنزہ، غذر اور نگر کے لوگوں پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف عناصر کی پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف کہنے پر ہنزہ، غذر اور نگر کے رہائشیوں کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ایم این زیڈ لاء ایسوسی ایٹس کے ذریعے جاری قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی مسلم شہری کو جنونی ہندو غنڈوں سے بچانے والے دیپک کمار سے ملاقات۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی نے دہلی میں دیپک کمار کشیپ عرف محمد دیپک سے ملاقات کی، جو اتراکھنڈ کوٹ دوار ‘بابا’ دکان تنازع میں سرخیوں میں آئے تھے۔راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر دیپک کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ان کی تعریف بھی کی۔ یہ میٹنگ راہل کی دہلی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔دیپک کمار کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا کہ ہر انسان، برابر، یہ ہندوستانیت ہے، یہ محبت کی دکان ہے۔ اتراکھنڈ سے بھائی محمد دیپک سے ملاقات، اتحاد اور ہمت کا یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔اکبر ایس بابر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسپیکر کو پہلے جانچنا چاہیے تھا، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ طور پر ہوئی یا نہیں۔ ٹرمپ ایک محدود حملے پر غور کررہے ہیں لیکن اگر ایران جوہری پروگرام سے دستبرداری نہ ہوا تو بڑا حملہ بھی کیا جا سکتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ...
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو پولیس کی کارروائیوں میں غیر قانونی مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: لیفٹیننٹ جنرل مشفیق الرحمان نے بطور پرنسپل اسٹاف آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزارتِ داخلہ کے ماتحت محکموں اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں کوئی سیاسی دباؤ یا مداخلت نہیں ہونی چاہیے تاہم فورس کے اندر شفافیت اور جوابدہی کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ہراسانی سے بچایا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے کہا...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کی زندہ مثال ہے اور یہ وہی چیز ہے جو حکمران اور سنگھی پریوار کو سب سے زیادہ دکھ پہنچاتی ہے جو معاشی اور سماجی پارٹیوں کو پھیلا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور ممبر آف پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی میں دیپک کمار کشیپ عرف "محمد دیپک" سے ملاقات کی، جو اتراکھنڈ کوٹ دوار "بابا" دکان تنازعہ میں سرخیوں میں آئے تھے۔ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیپک کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ان کی تعریف بھی کی۔ یہ میٹنگ آج راہل کی دہلی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ دیپک کمار کی تعریف کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکا کی ایران سے متعلق پالیسی پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مبینہ متبادل حکمت عملی یعنی پلان بی پر غور شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد موجودہ ایرانی حکومت کو تبدیل کرنا بتایا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر محدود حملوں پر مشتمل ابتدائی حکمت عملی مطلوبہ نتائج نہ دے سکی تو واشنگٹن انتظامیہ ایک وسیع فوجی مہم شروع کر سکتی ہے، اس ممکنہ کارروائی کا ہدف ایران کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کا کردار اور موجودہ...