فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ کرک میں ایف سی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں حملہ اور بلوچستان میں مزدوروں کا اغواء قابل مذمت ہے، دہشت گردی کا آغاز اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سے شروع ہوا، اب یہ ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے، فرقہ پرست دہشت گرد کالعدم جماعت کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں وقت کی ضرورت اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کرک میں ایف سی کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں فوج کے کانوائے پر فتنہ الخوارج کا حملہ اور بلوچستان میں مزدوروں کا اغواء قابل مذمت ہیں، پاک فوج کی پاکستان کی قومی سلامتی کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، جسے ہر صورت بھرپور انداز سے اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا افسوس کی بات ہے کہ فوجی کانوائی پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک لیفٹینٹ جنرل اور ایک سپاہی شہید ہوئے۔ کرک میں ایمبولینس پر فائرنگ بزدلانہ کارروائی اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

قاسم علی قاسمی نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے ملک کو محفوظ بنایا ہے، ان شاءاللہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو افغانستان اور بھارت کی طرف سے خطرات ہیں، اس کے مقابلے کے قوم کو متحدہ ہونا ہوگا۔ قاسم علی قاسمی نے کہا دہشت گردی کا آغاز اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سے پاکستان میں شروع ہوا، مگر توجہ نہ دی گئی، اب پورے ملک میں دہشت گردی کا ناسور پھیل چکا ہے، اس پر اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آج بھی فرقہ پرست دہشت گرد کالعدم جماعتیں اجتماعات کرتی اور ان کے رہنما اپنی تکفیری غلاظت بکتی ہیں، مگر سرکاری مشینری انہیں روکنے سے قاصر ہے، یہ سب خلا میں تو نہیں ہو رہا، اس سے لگتا ہے کہ کہیں سے ان کی سرپرستی ہور ہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قاسم علی قاسمی نے کہا

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار