بیرسٹر گوہر کی بات میر لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کن اسمبلی شیر افضل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھ کہ یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔
علیمہ خان نے مستعفی ہونیکا پیغام بھیجا نہ خود چیئرپرسن بننے کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے کا گوشت کھا لیا ، محض دوستی اور احترام کے طور پر۔ اسی طرح میں بھی آپ، شاندانہ اور شہریار آفریدی کے احترام میں اپنے ردِعمل کو قربان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج مقدس رمضان المبارک کے مہینے میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ علیمہ خان کے متعلق نہ کوئی اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا۔ آپ کو اس معاملے میں مجھ سے آئندہ کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ میرا وعدہ ہے اور میرا وعدہ میرا قرض ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔