بیرسٹر گوہر کی بات میرے لئے حکم ، آئندہ علیمہ خان کے متعلق اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا ، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
بیرسٹر گوہر کی بات میرے لئے حکم ، آئندہ علیمہ خان کے متعلق اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا ، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رکن اسمبلی شیر افضل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ محترم بیرسٹر گوہر صاحب، آپ کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھ کہ یقین کیجیے، جھوٹے الزامات سہہ لینا آسان نہیں ہوتا، ایک شخص کے لیے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے، اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ ایک ہندو نے اپنے مسلمان دوست کی خاطر گائے کا گوشت کھا لیا ، محض دوستی اور احترام کے طور پر۔ اسی طرح میں بھی آپ، شاندانہ اور شہریار آفریدی کے احترام میں اپنے ردِعمل کو قربان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج مقدس رمضان المبارک کے مہینے میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ علیمہ خان کے متعلق نہ کوئی اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا۔ آپ کو اس معاملے میں مجھ سے آئندہ کوئی شکایت نہیں ہو گی۔ میرا وعدہ ہے اور میرا وعدہ میرا قرض ہوتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4خارجی ہلاک امریکی حملے کا خدشہ، بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت وزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئےCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیر افضل
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔