کراچی (Karachi) کے جناح اسپتال میں ایک خاتون مریضہ کی مبینہ طور پر واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعے نے تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس پر مریضہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق خاتون کو گائنی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں تقریباً چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا، جس دوران گھر کی خواتین نے ان کی مدد کی۔

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں خاتون اپنا مؤقف بیان کر رہی ہیں، جبکہ ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر واش روم کی حالت بھی دکھائی گئی ہے۔

دوسری جانب جناح اسپتال کی انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون کی ڈلیوری واش روم میں نہیں بلکہ لیبر روم کے اندر ہوئی۔

مزید پڑھیں؛سمبڑیال: معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلانے کا واقعہ

ترجمان کے مطابق مریضہ نادیہ زوجہ اکرم کو ایمرجنسی میں فوری طبی معائنہ اور کلینیکل اسیسمنٹ کے بعد نارمل ڈیلیوری کے لیے لیبر روم منتقل کیا گیا، جہاں رات 2 بج کر 50 منٹ پر ایک صحت مند بچے کی ولادت ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ واش روم میں بچے کی پیدائش کے دعوے درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق مریضہ میں کچھ پیچیدہ طبی مسائل بھی پائے گئے تھے، جن کی وجہ سے انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا، تاہم بعد ازاں لواحقین انہیں طبی مشورے کے برعکس اسپتال سے لے گئے۔

ادھر اسپتال انتظامیہ کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: واش روم میں بچے بچے کی

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے