تفصیلات کے مطابق سکردو میں اہلسنت نوجوان طارق غازی کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ اور سنی دونوں شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں آج اس وقت تاریخ رقم ہو گئی جب ایک اہلسنت نوجوان کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ سنی دونوں مسالک کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سکردو میں اہلسنت نوجوان طارق غازی جو آج وفات پا گیا تھا کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد علی مظفری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیعہ اور سنی دونوں شریک ہوئے۔ بین المسالک ہم آہنگی اور محبت و رواداری کی یہ اعلیٰ مثال پورے ملک کیلئے نمونہ عمل بن گئی۔ عوامی و سیاسی حلقوں، سوشل میڈیا پر اس تاریخ ساز لمحے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کے مطابق بلتستان میں شیعہ سنی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ، درد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ دیگر علاقوں کو بلتستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی نماز جنازہ شیعہ عالم دین اہلسنت نوجوان نے پڑھائی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق