انجینیئرز اور آلات پہنچانے کیلئے دبئی سے کراچی کی پرواز کی کوئٹہ میں لینڈنگ، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2026 GMT
فائل فوٹو۔
انجینیئرز اور الات پہنچانے کے لیے ایئرلائن نے دبئی سے کراچی کی پرواز کو کوئٹہ میں اتار لیا، کئی گھنٹے تاخیر پر مسافر اور اہل خانہ پریشان ہوگئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زی 345 منگل کی صبح کوئٹہ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
طیارے کی مرمت کیلئے انجینیئرز اور ضروری آلات دبئی سے کراچی کی پرواز ای زیڈ 335 میں روانہ کیے گئے جس کے باعث درمیان راستے سے پرواز کا رُخ کوئٹہ موڑ دیا گیا۔
یہ طیارہ موغادیشو سے شمالی شہر گالکایو کے لیے روانہ ہوا تھا
انجینیئرز اور الات اتارنے کے لیے کراچی آنے والا طیارہ لگ بھگ ایک گھنٹے تک کوئٹہ ایئرپورٹ پر کھڑا رہا اور مسافر طیارے میں ہی موجود رہے۔
پرواز نے سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا جو ری روٹنگ کی وجہ سے 6 بجکر 37 منٹ پر کراچی پہنچا۔
مسافر کئی گھنٹے پرواز میں مشکل کا شکار رہے جبکہ انہیں لینے کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے اہل خانہ بھی پریشان ہوگئے۔
ادھر کوئٹہ سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 346 کے مسافر 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہوئے، تاہم فنی خرابی ٹھیک کرنے کے بعد کوئٹہ سے پرواز ایف زیڈ 346 دبئی روانہ ہوگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انجینیئرز اور کی پرواز کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔