2025-10-08@01:40:55 GMT
تلاش کی گنتی: 4635
«کے قریب ہے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) دنیا بھر میں صارفین اور چھوٹے مچھیروں کو سمندری غذا میں دھوکہ دہی کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے لیکن اب جوہری ٹیکنالوجی نے اس دھوکے کا تدارک آسان بنا دیا ہے۔یہ دھوکہ مچھلیوں کی شناخت چھپانے سے لے کر سمندری غذا میں ملاوٹ اور ایسے کئی طریقوں سے ہوتا ہے جو روزگار، غذائی تحفظ اور صارفین کے اعتماد کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک نیا بین الاقوامی اقدام شروع کیا گیا ہے جس میں جدید جوہری سائنس کے ذریعے لوگوں کو دھوکے سے تحفظ دے کر یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ وہ جس سمندری غذا پر انحصار کر رہے ہیں...
مریم نواز—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں طلباء کی جانب سے ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر سال اسی جوش و جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں، اس بار 14 اگست کا جوش و جذبہ ہی کچھ اور ہے، آج کا دن خصوصی طور پر شہداء کے نام ہے، پاکستان کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے اپنی جانوں...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہو گا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہو گی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔بیرسٹر...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق...
پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہو گی اور ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہو گا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر انڈور میں ایک ریٹائرڈ جج کے گھر چوری کی بڑی واردات پیش آئی، جس میں 3 چور صرف 4 منٹ 10 سیکنڈز میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چور رمیش گارگ نامی ریٹائرڈ جج کے گھر رات ساڑھے 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے، دورانِ واردات ریٹائرڈ جج رمیش گارگ اپنے بستر پر سو رہے تھے اور ایک چور ان کے سامنے لوہے کی راڈ لیے کھڑا نگرانی کر رہا تھا جبکہ باقی دو چور الماری سے کیش اور زیورات نکالنے میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق واردات کی فوٹیج کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اس وقت گھر...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام...

14 اگست اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ، بھاری بجلی بلوں کیخلاف کل احتجاج کا اعلان بدترین لوڈ شیڈنگ کے دوران لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ بم آرہے ہیں: حافظ نعیم حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء)ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سال کو "معرکۂ حق کی عظیم فتح" کے طور پر منسوب کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا نعرۂ تکبیر "اللہ اکبر" کے نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے شہروں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتیں، شاہراہیں اور مختلف مقامات برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب میں کہا کہ بھائی واپس آرہے ہیں، وہ سب ٹھیک کر دیں گے۔ اس بیان کے بعد سب کو لگا کہ شاید یہ اشارہ الطاف حسین کی جانب ہے، لیکن ان کے حوالے سے بھی خبر گردش میں ہے کہ انہوں نے تو ایم کیو ایم ختم کر دی ہے، اور وہ اپنی خراب صحت کے ساتھ اور پاکستان کی عدالتوں میں اشتہاری ہونے کے بعد پاکستان کیسے آئیں گے؟ یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل اس حوالے سے وی نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کچھ ذرائع سے رابطہ کیا تو ان کے اندازے کچھ اور ہیں۔ ایم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، کنسرٹ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جو لائیو میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف اور مقبول گلوکاروں نے ملی نغمے اور دیگر گیت پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد سمیٹی۔کنسرٹ میں شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کنسرٹ میں شہریوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا فخر ہے اور جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں کا جذبہ اس...
ویب ڈیسک:داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا. عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے. پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے...
ویب ڈیسک:چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔ ملک بھرمیں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پر جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، رات کو بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں پیدا ہوگیا تھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے...
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی ہے۔ 40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو جورجینا نے قبول کر لیا۔ جارجینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔ A post common by Georgina Rodríguez (@georginagio) پوسٹ کے کیپشن میں جارجینا نے لکھا، "میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔” یاد رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 برس...
لاہور: داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا. عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ،ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے. پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر 11واک تھر وگیٹ اور 11میٹل...
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب اب ایک معمول بنتے جا رہے ہیں۔ شروع تو اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے ہوئے پھر امریکا میں وہ دو بار اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کر چکے ہیں۔ اب انھوں نے برسلز میں بھی اوور سیز پاکستانیوں کے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ اس طرح اب تک وہ چند ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے چار اجتماعات سے خطاب کر چکے ہیں۔ یہ درست ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بارے میں ایک رائے اور تاثر یہی تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور فوج کے مخالف ہیں۔ لیکن فیلڈ مارشل کے خطابات اس تاثر کو ختم کر رہے ہیں۔ وہ اوور سیز پاکستانیوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب صوبے میں امن چاہتے ہیں، دیگر صوبوں کے ساتھ ملکر ملک میں قیام امن و ترقی میں کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن ازادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور...
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بالآخر غزہ پر قبضے کے منصوبے کے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی جس پر انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ منظوری جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی۔ بیان میں کہا گا ہے کہ اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں اب تک کی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن میں گزشتہ روز سے جاری زیتون کے علاقے پر حملے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ہی حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا تاکہ مصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر...
غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج صبح سے اب تک 55 اور 24 گھنٹوں میں 123 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اس دوران بھوک سے تین بچوں سمیت مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 123 فلسطینی شہید اور 437 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 22 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔اسی مدت کے دوران تین بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد بھوک کی وجہ سے شہید ہوگئے، جس کے بعد بھوک...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں موجود مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا...
پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو زمینی فضائی اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )پاکستان میں کان کنی کی سرگرمیوں نے ماحولیاتی نظام کو تنزلی، زرعی پیداوار میں کمی اور ماحولیاتی خطرات میں اضافہ کیا ہے، طویل مدتی ماحولیاتی اور اقتصادی لچک کو یقینی بنانے کے لیے کان کنی کے بعد زمین کے استعمال میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کی ضرورت ہے.(جاری ہے) یہ بات مائننگ انجینئر اور وائی ایس ایف منرل انٹرپرائزز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یوسف نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کان کنی کے بعد زمین کے استعمال میں مصنوعی ذہانت کو مربوط کرنے کے لیے ایک قومی فریم ورک ضروری ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی ذہانت کو ماحولیاتی بحالی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،...
اسلام ٹائمز: برادر مکرم سبوخ سید جو رحمۃ اللعالمین اتھارٹی پاکستان کے وفد کے ساتھ عراق گئے تھے کے پاس حاضر ہوئے، انہوں نے اپنے سفر عراق کے ایسے عالی شان واقعات سنائے کہ بار بار آنکھیں نم ہو رہی تھیں۔ کہنے لگے ہم نجف میں تھے ایک خاتون ہماری طرف آئی، ہم سمجھے کوئی مانگنے والی ہے۔ ذرا گریز کرنے لگے، پھر سوچا کہ اتنی وجیہ خاتون مانگنے والی تو نہیں ہو سکتی۔ وہ ہمارے پاس آئی اور کہا آپ دور سے آئے ہیں میرا گھر آپ کے لیے حاضر ہے، میرے گھر میں نہانے کے لیے حمام اور آرام دہ کمرے موجود ہیں۔ آپ کو چلنا بھی نہیں پڑے گا میں سواری کا بندو بست بھی کرکے آئی...
لندن/اسٹراسبرگ: عالمی رہنماؤں کے گروپ دی ایلڈرز نے پہلی بار واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ میں "نسل کشی" جاری ہے اور اسرائیل کی جانب سے انسانی ہمدردی کی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے "انسانی ساختہ قحط" پیدا ہو چکا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وفد نے مصر کی سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔ یہ گروپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے قائم کیا تھا۔ وفد میں نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلارک اور آئرلینڈ کی سابق صدر و اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق کمشنر مریم رابنسن شامل تھیں۔ ہیلن کلارک نے کہا کہ رفح سرحدی گزرگاہ کو فوری کھولا جائے تاکہ امداد پہنچائی جا سکے، کیونکہ غزہ...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے...
لندن: برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلارکاوٹ اور محفوظ امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر جاری مشترکہ بیان میں یورپی ممالک نے کہا کہ بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ "ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے"۔ یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے، اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو محفوظ رسائی فراہم کرے، اور امدادی مراکز پر مہلک حملے بند کرے تاکہ شہریوں اور امدادی کارکنوں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔ امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔ بھارت کے دہشتگردانہ عزائم ناصرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہ راست روابط قائم رکھے۔ کلبھوشن...

20 روپے میں ای بس پر شاندار، آرام دہ سفر ہو گا، نوجوانوں کے خوابوں کیلئے وسائل نچھاور کرینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خواب کو تعبیر دینے کے لئے سب وسائل نچھاور کر دیں گے۔ نوجوان پنجاب، پاکستان کا روشن مستقبل اور قابل قدر سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان ملت کے مقدر کا ستارہ ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔ پنجاب کا منفرد ہونہار سکالرشپ پروگرام نوجوان طلبہ کے خواب پورے کر رہا ہے۔ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے ہزاروں نوجوان جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب سے ہر ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت، ہمت، مثبت سرگرمیوں اور سپورٹس میں چمکنے کا پلیٹ فارم دے رہے ہیں۔ ای-بائیکس سکیم پنجاب...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مقدمات اور نااہلیوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جملہ کہا تھا بولیے بھی اور سُنیے بھی لیکن انہوں نے بولا تو سہی مگر سُنا نہیں تاہم ہماری کولیگ نے حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا فریال تالپور کو اسپتال سے نہیں اُٹھایا؟ مریم نواز کے ساتھ آپ نے کیا کیا، مجھ پر کرائےداری تک کا کیس...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جبر کا ماحول ہے، تحریک انصاف کے پرامن سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔ پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر اور ڈگریاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 800 میگا واٹ کی نئی ٹرانسمیشن لائن 2028ء تک مکمل کر لیں گے،...

پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، حماد اظہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، جس کے باعث وہ پاکستانی حکومت کو سہارا دے رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اس نئے سفارتی اثر و رسوخ کو اندرونِ ملک مقبول قیادت پر کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر رہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکا میں ٹرمپ کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی تعریف بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز جیسے عالمی جریدوں نے بھی کی ہے۔ صدر ٹرمپ بھی پاکستان کی کئی...

پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب
پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مرکزی مسلم لیگ کے اقلیتی ونگ کے زیرِ اہتمام ایف سیون4اسلام آباد کے مقامی کمیونٹی چرچ میں جشنِ آزادی و یومِ اقلیت کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقلیتی برادری کے مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمن کمبوہ تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سردار سلیم الیاس، زون کے ذمہ دار...

آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں سائبر سکیورٹی اور سیفٹی ناگزیر ہے، نوجوانوں اور میڈیا کو سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلیئنس ورکشاپ اور ٹیلی کام سائبر سکیورٹی ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے...

بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات‘ امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز اور کوکا کولا سے لے کر ایمازون اور ایپل تک امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری شخصیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی امریکی محصولات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں.(جاری ہے) دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت امریکی برانڈز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جو تیزی سے اپنے کاروبار...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )پہاڑی سیاحت کے اپنے وسیع امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے زور دیاکہ انفراسٹرکچر کی ترقی، بہتر رسائی اور اہم پہاڑی مقامات کی مارکیٹنگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کثیر الجہتی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے دنیا میں سب سے خوبصورت، پھر بھی بہت کم دریافت کیے گئے ہیں انہیں راک کوہ پیماوں، ایڈونچر کے متلاشیوں، ٹریکروں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے اولین عالمی مقامات کے طور پر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک، افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انہیں غیر قانونی قرار دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے،...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انھیں غیر قانونی قرار دیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ میں آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دیدی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انھیں...
اور جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا اے (میری قوم) بنی اسرائیل! میں تم سب کی طرف اﷲ کا رسول ہوں مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی میں تصدیق کرنے والا ہوں اور اپنے بعد آنے والے ایک رسول کی میں تمہیں خوشخبری سنانے والا ہوں جنکا نام احمد ہے۔ پھر جب وہ ان کے پاس کھلی دلیلیں لائے تو یہ کہنے لگے‘ یہ تو کھلا جادو ہے۔ o سورۃ الصف (آیت: 6 )
اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے اگلے ہی دن ان کے شوہر سعود نے انہیں دیکھ کر کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہو گیا ہے‘۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جب اداکارہ ڈائس کے سامنے آئیں تو وہ ان سے کافی اونچا تھا، جس پر وہ ساتھ رکھے ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئیں۔ اسٹول پر کھڑے ہونے کے بعد اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے قد پر تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں کافی سالوں سے اس کا تجربہ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha) اداکارہ نے بتایا کہ...
لاہور( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ یہ ٹریفک مینجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ‘ زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے‘ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ دستیابی اور سٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے، ضروری اشیاء کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے اور ملک بھر کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیراعظم کے...
آپ نے جعلی پولیس اہلکاریوں کی کارگزاریوں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن پورا کا پورا تھانہ ہی جعلی نکلے یہ غالباً آپ کے لیے بھی ایک نئی خبر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے یوں تو بھارت میں اس سے پہلے جعلی سفارتخانہ، جعلی ٹول پلازہ اور جعلی عدالت تک قائم کی گئی جو بعد میں پولیس کی نظروں میں آئی۔ تاہم اب ایک جعلی تھانہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں پولیس نے ایک حیران کن دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔ وہ ایک ایسا جعلی تھانہ تھا جو واقعی پولیس کی اصلیت کا گمان دلاتا تھا...
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو اسلام اباد نے بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے اور ان کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خلاف متعدد الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور تین مقدمات میں ملک ریاض کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں نیب نے بحریہ ٹاﺅن کی ملکیتی اربوں روپے مالیت کی چند جائیدادوں کی نیلامی کا انعقاد بھی کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص عناصر کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے،اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اوریہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں،قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو بینک بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیل کے اعلان کی بنیاد پر ہوگی۔ اس روز بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری یوم آزادی پاکستان کا قومی تیوہار ہے جو ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وفاقی اور صوبائی ادارے سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی بندش کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہاہے کہ بین الاقوامی معیار کے سرٹیفیکیشن اور پیکیجنگ کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے معیاری شہد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مانگ نہیں ہے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں اپنے اعلی ذائقے اور مسابقتی قیمت کے باوجود، پاکستان کا شہد 20-25 امریکی ڈالر فی کلو گرام تک کم فروخت ہوتا ہے حالانکہ اس کا ایک کلو بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیس ہونے پر اسے 100 امریکی ڈالر فی کلو مل سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے ملک بھر میں بین الاقوامی سطح پر...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے عمل کیلئے جو رفتار درکار ہے اس کے مطابق پیشرفت نہیں کی جارہی ، ایف بی آر کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے اس کے ڈھانچے کو نئی بنیاد دینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین سے اسٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پالیسی بنانے والے مستقل مزاجی کی بجائے ایڈ ہاک ازم کو ترجیح دیتے ہیں...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جونیئر تھیں، مگر فلموں میں انہوں نے شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شیبا چڈھا نے اپنی پہلی فلم 'دل سے' کا ذکر کیا، جس میں ان کا کردار چھوٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ کسی مصروفیت کی وجہ سے سین نہیں کر سکیں، جس پر انہیں منیشا کے کپڑے پہن کر سین کرنے کا موقع ملا۔ شیبا چڈھا نے مزید بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم 'رئیس' اور 2018 کی فلم 'زیرو' میں...
ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر اپنی موجودگی سے لوگوں کے دل جیتتے آئے ہیں، بلکہ ہر کردار کو اس انداز میں نبھایا کہ وہ ناظرین کے دلوں پر نقش ہوگیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ عروسہ سے ہوا، جہاں ’شہریار‘ نامی نوجوان کردار کے لیے انہوں نے اسکرپٹ ایسے یاد کیا جیسے وہ زندگی کا پہلا امتحان ہو۔ اس وقت انہیں ایسا لگا کہ اگر یہی جذبہ تعلیم میں ہوتا تو پڑھائی بھی کمال کی ہوتی۔ زیب النسا میں سارہ کاظمی کے کمنٹ نے انہیں جھنجوڑا، مگر وہی لمحہ ان کی اداکاری کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے ڈراموں میں انہوں نے...
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کے حوالے سے ’ایک نیا ڈرامہ‘ شروع ہو گیا ہے. اس معاملے میں ہم وکلا برادری سے رابطہ کریں گے اور رواں ماہ اسلام آباد بار سے ملاقات کرکے اس سلسلے...
عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے 95 روز بعد بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، یہ دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ مزید جھوٹ کو جنم دیتا ہے، بھارتی سرکار کا دعویٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ خواجہ آصف کی نواز شریف سے معمول کی سیاسی ملاقات تھی، فی الحال 27 ویں ترمیم پر کوئی مشاورت نہیں ہو رہی، آئینی ترمیم کی ضرورت پڑی تو اتفاقِ...
سٹی 42: 4 دن کے لیے کوئٹہ ریلوے سروس معطل کردی گئی ریلوے حکام کے مطابق 11 اگست اور14 اگست کو کوٹئہ سے ٹرین آپریشن بند رہے گا ، 10 اور 13اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین معطل رہے گی۔ بولان میل 10 اگست کو کراچی سے روانہ ہونی تھی وہ اب 16 اگست کو کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔ ۔
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ کے بحران پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء میں اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہوئی جس میں طے ہوا کہ فلسطینی آزاد ریاست کا قیام عمل لایا جائے لیکن اس پر آج تک اقوام متحدہ عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پورا فلسطین، فلسطینی عوام ہے، نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی آپریشن شروع کرکے غزہ پر فوجی قبضہ کرنے کی منظوری کا فیصلہ قابل...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دفتر...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
جموں و کشمیر کی 25 کتابوں پر پابندی کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے تھے، وہ اسے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح کا خیال تھا کہ کشمیر ایک مسلم ریاست ہے، یہ ان کے ساتھ چلے گا، جناح کا خیال تھا کہ کشمیر کہیں اور نہیں جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت انگریزوں نے یہی کیا تھا، اگر کوئی ہندو بادشاہ ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر مسلمان ہیں تو عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا...
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے...
کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی...

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ، وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہفتے کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے...
صدر ٹرمپ کا انتخابی نعرہ تھا ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ یعنی کہ امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانا ہے۔ اس نعرے میں واقعی سچائی تھی کیوں کہ امریکا میں بعض ایسے صدور بھی برسر اقتدار آئے جن کے ادوار میں امریکا اندرونی طور پر کمزور ہوا اور عالمی سطح پر اس کی قدر و منزلت میں کمی آئی۔ اب صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ اس نعرے کی تکمیل کے لیے بڑی تندہی سے ایسے فیصلے اور اقدامات کر رہے ہیں جن سے امریکی معیشت اور قومی عظمت میں اضافہ ہو۔ اسی منصوبے کے تحت انھوں نے امریکی درآمدات پر مختلف ممالک پر پہلے سے عائد ٹیرف پر نظر...
معروف فلمی جوڑی ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ اسٹار جوڑی کے نووارد اداکار احسن ان دنوں ڈراما لاڈلی میں نظر آ رہے ہیں۔ اُن کے والدین بیٹے کی اداکاری سے مطمئن نظر آتے ہیں لیکن مداحوں کا ردعمل کچھ الگ ہے۔ ناظرین نے احسن افضل کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ، کمزور مکالمہ ادائیگی اور صاف جھلکتے مصنوعی جذبات پر سوالات اٹھا دیئے۔ تاہم اکثر صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ احسن میں اچھے اداکار کے جوہر موجود ہیں۔ وہ کم عمر ہیں انھیں سیکھنے، سمجھنے کا موقع دینا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ احسن کی جین میں اداکاری ہے اور وہ جلد اپنا مقام حاصل...
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022ء میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیئے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے...
چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔ یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنےٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ اسرائیل کے اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اُس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کُشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کیے جاچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہر فورم...
ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات بدترین حالت میں ہیں جہاں حکومت اور اپوزیشن تحریک انصاف کی اندرونی سیاسی لڑائیاں عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا ہے فیصلے جو آ رہے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں، صبح ایک بندہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ آج ہم احتجاج کریں گے پھر ساری قیادت اڈیالہ جیل پہنچ جاتی...
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )بھارت اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تعلقات میں تناﺅ بڑھ رہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی مسلسل دباﺅ بڑھانے کی پالیسی سے دہلی چین کے قریب جاسکتا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے نے بیجنگ میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہوانگ ہوا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف حملہ دور اندیشی نہیں ہے اس سے صرف انڈیا کو ہی نقصان نہیں ہو گا بلکہ امریکہ کو زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی انڈیا کی تیئں غلط سمت میں جا رہی ہے.(جاری ہے) پروفیسرہوانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انڈیا چین کے قریب آسکتا ہے ہوانگ ایک ایسا مستقبل...

پاکستان کو آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )پاکستان کو اپنے سکڑتے ہوئے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد عاطف مجید نے کہاکہ صحت مند جنگلات نہ صرف سطح کے بہاو کو کنٹرول کرتے ہیں، آلودگی کو روکتے ہیں، مٹی کو مستحکم کرتے ہیں، صاف پانی کے بہا وکو یقینی بناتے ہیںبلکہ قدرتی پانی کے فلٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک اچھی طرح سے منظم جنگل زیادہ سے زیادہ بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے جس سے ندیوں کا بہت کم بہا وہوتا ہے جذب شدہ...
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے...
اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022 میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے2026 دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ سے کے الیکٹرک کے سی ای او کو مزید ریلیف مل گیا۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب اعلیٰ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے، جہاں صوبائی محتسب اور فریق خاتون نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ نمائندہ صوبائی محتسب اعلی نے کہا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔ صوبائی محتسب کا دائر اختیار سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں...
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ہم بدقسمتی سے ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اپنا ظلم کم نہیں کر رہے اور یہ اپنی نالائقیاں، پورا نظام انصاف شرمسار ہے۔ جو فیصلے آ رہے ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، عدالتی نظام کو بہت نقصان پہنچا اور اب عام آدمی کو اس پر اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح ایک بندہ اٹھ کر کہہ دیتا ہے آج ہم...
کینیڈین شہر سرے میں کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعرات کی صبح سرے میں کیپس کیفے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔ پولیس کو تقریباً چار بج کرچالیس منٹ پر اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےپچیس خول ملے ہیں جبکہ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کیفے کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا...