جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکانٹ میں پڑے ہیں، وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں دیتی اور اپنے کارکنان کو بھی دھوکا دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی زکواۃ پر نعمت اللہ خان میئر بنے تھے، اب بھی زکواۃ میں ٹاؤن ملے، ایم کیو ایم صوبے کی دوسری بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اپنی میئر شپ کی مہم چلائی اور پورے کراچی میں بینر بھر دیئے، انہوں نے یوسی چیئرمین سے لیکر سندھ اسمبلی کی نشست بھی دبا رکھی ہے، اگراسمبلی اچھی نہیں تو جماعت اسلامی کا ایک ممبر یہاں کیا کر رہا ہے؟۔ علی خورشیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس سینٹرل کے نو ٹاون ہیں، تمام تر ٹاؤن کی صورتحال غزہ کی بمباری کے بعد کے مناظر سے بھی بدتر ہے، جماعت اسلامی رونا دھونا بھی کرتی ہے مزے بھی پورے لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، روڈ کٹنگ کی مدد میں نیو کراچی ٹاؤن کو 3 ارب سے زائد اور گلبرگ کو 2ارب سے زائد ملے، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ علی خورشیدی نے کہا کہ پورے صوبے خصوصاً کراچی میں شہری مشکلات کا شکار ہیں، سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، شہر بدترین بن گیا ہے، جماعت اسلامی نے ہمارے پریشر کو کم کیا، ہم نے شہری مسائل حل کرنے کی بنیاد رکھی لیکن جماعت اسلامی نے کراچی کا سودا کردیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ جماعت اسلامی جماعت اسلامی کے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی علی خورشیدی اربوں روپے
پڑھیں:
اجتماع عام فرسودہ نظام بدلنے کا نقطہ آغاز ہوگا، ڈاکٹر نورالحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں جاری فرسودہ نظام بدلنے کا نقطۂ آغاز ہوگا، عوام اسلامی و خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہر سطح کے ذمے داران، ارکان، کارکنان، ممبران، برادر تنظیمات، خواتین و نوجوانان اجتماع عام کی تیاریاں تیز کریں اور ہر فرد تک دعوت پہنچائیں اور اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ہر سطح کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم سفر نور النویز اور سیکرٹری ضلع راشد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر نورالحق نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ جس کیلیے جماعت اسلامی منظم جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام ہی اس ملک کا مقدر اور تمام مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی کا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو کہ انبیاء علیہم السلام کا مشن ہے۔ ہمارا یہ مشن قرآن و سنت کی بالادستی تک جاری گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 21، 22، 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کرکے اس عظیم جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔