2025-08-02@10:10:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2671

«بنانا ہوگا»:

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔ پاکستان چیمپئنز کی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں فائنل سے قبل لکھا گیا: ’آخری پڑاؤ: فائنل‘ دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    کراچی: شہر قائد میں آج علی الصبح سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ آئندہ 3 دن شہر پر بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بدستور چلتی رہیں گی اور درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے موسم مرطوب اور قدرے خوشگوار رہ سکتا ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز لیگ فائنل کے ممکنہ بائیکاٹ کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کی پالیسی پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا سے ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا واحد ایجنڈا لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ سے متعلق تھا۔ بعض اراکین نے لیگ کے فائنل میچ کے بائیکاٹ کی تجویز دی تھی، اس بنیاد پر کہ ایونٹ کے مالکان اور اسپانسرز بھارتی ہیں اور بھارت، میدانِ جنگ اور...
    آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان پولیس اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر  مزید چوکس اور تیار رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں...
    2024-25 کے مالیاتی سال کا سورج غروب ہوئے، ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا۔ اسلام آباد میں نئے مالی سال کی صبحیں اس وقت زیادہ خوشگوار محسوس ہوتی ہیں جب وزرا عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اس بار ترقی کی شرح 4.2 فی صد رہے گی۔ شاید یہ سنتے سنتے آئی ایم ایف کے اہلکاروں کے کان پک گئے ہوں گے۔ ان کی بے رحم نگاہیں دیکھ رہی تھیں کہ صرف 32 ارب ڈالرز کی برآمدات اور 26 ارب ڈالر سے زائد کے خسارے پر کھڑی معیشت، کپاس کی فصل میں دنیا میں نام تھا اور اب ایک ارب ڈالر سے زائد کی کپاس بھی درآمد کر لی۔ گنا پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک پہلے کبھی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) عمران خان کے صاحبزادوں کا پاکستان آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ "عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں، شدید گرمی میں، بغیر پنکھے کے قید کیا ہوا ہے۔ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور 73 سال کے ایک شخص کے لیے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے پاس کسی بھی قسم کے قتل کی سازش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، کیونکہ ان کا مکمل کنٹرول ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے والد روزانہ 22 گھنٹے ایک بہت...
    عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے منعقدہ جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اور مقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے، عمائدین کے مطابق  شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک ہوئے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جرگہ عمائدین کے مطابق باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا۔ دوسری جانب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ...
    سکھر: یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ...
    واقعہ کے بعد متاثرہ فرد سیشن جج کے پاس استغاثہ دائر کرے گا۔ سیشن جج تفتیش ایف آئی اے کو بھجوائے گا اور ایف آئی اے کا تفتیشی افسر چودہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اور پہلے روز سے ساٹھ روز کے اندر فیصلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ نے پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش پولیس سے لیکر ایف آئی اے کے سپرد کر دی۔ پارلیمنٹ کی طرف سے جاری ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ  پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ استغاثہ دائر ہونے کے بعد سیشن جج کیس ایف آئی اے کو بھجوائے گا۔ پارلیمنٹ نے پولیس کی حراست میں تشدد اور کسی کی ہلاکت کے کیس کی...
    فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، او جی ڈی سی نےاس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔ تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، نئی دریافت سامنے آگئی، او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چکر ون نامی کنویں کی کھدائی 2 جون سے شروع ہوئی تھی، 1926 میٹر گہرائی پر تیل دریافت ہوا، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنوئیں میں او جی ڈی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم گھریلو و تجارتی صارفین کو اب ڈالر سے منسلک اور بین الاقوامی مارکیٹ سے وابستہ درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، جس پر نہ سبسڈی دی جائے گی اور نہ ہی کوئی قیمت کا تحفظ حاصل ہو گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے، جس کے بعد 2019 کے بعد پہلی بار عوام کو نئے گیس کنکشنز مل سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینیئر سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت خام تیل سے منسلک اور ڈالر کی بنیاد پر ہوگی، جبکہ ادائیگی روپے میں...
    چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ  دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور کا ڈرامائی موڑ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے پہلے گیند پر چھکا کھانے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے باقی گیندوں پر سخت گیند بازی کی اور ٹیم...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت  کا فروغ ، منڈی  تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی  امریکی سیکرٹری کامرس  (وزیر تجارت)  ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر)  جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ...
    جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
    قطر حالیہ برسوں میں پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول منزل بنتا جا رہا ہے، جہاں پر بھرپور ثقافتی ورثہ، جدید فنِ تعمیر اور دلچسپ روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ 2025 میں قطر کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے: پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بھی “ویزا آن ارائیول” کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، جس کے لیے پیشگی ویزا درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ یہ سہولت سیاحت، خاندانی ملاقاتوں، اور مختصر کاروباری دوروں کے لیے قطر آنے والے پاکستانیوں کے لیے سفر کو آسان اور پرکشش بناتی ہے۔ تاہم، قطری حکام نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔ ویزا آن ارائیول ایک ایسی سہولت...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو عدالت سے سزائیں سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ اسد قیصر ، جنید اکبر خان ، علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا اور انصاف کے دروازے بند کیے گئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لیکن ظلم، ناانصافی اور غیر مساوی سلوک کی انتہا ختم ہونے کا نام...
    --فائل فوٹو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، لاوا پھٹنے کو ہے، جتنا زیادہ لاوا دبائیں گے وہ اتنا پھٹے گا اور جب وہ سامنے آئے گا تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ ن نے کھل کر جلسے اور کانفرنسیں کیں، اسی شاہراہِ دستور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جب پی ڈی ایم جلسے، احتجاج اور پریس کانفرنس کرتی تھی تو میں سب سے آگے ہوتا تھا ہم نے کسی ایک بھی پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی ہمیں پولیس نے کبھی تنگ کیا تھا۔ 8، 9...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا اور خدمات پر یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل آمدنی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن SRO 1366(I)/2025 کے مطابق، ایف بی آر نے ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 15 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے کسی بھی شخص کی جانب سے ڈیجیٹل طور پر فراہم کی جانے والی اشیا یا خدمات پر مذکورہ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں: تاجروں کا دباؤ یا...
    پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے امریکا نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے  کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس ڈیل کے بعد نہ صرف پاکستان مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ بقول امریکی صدر، مستقبل میں بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا؟...
    پاکستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکا نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ آج واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم معاہدے کا اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔...
    اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج( جمعرات)کوچین سے لانچ ہوگا،سیٹلائٹ چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جبکہ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے۔خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔زراعت، شہری منصوبہ بندی ، ماحولیاتی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں قومی سطح پر معاون ہوگا اور سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت بنیادی ڈھانچے...
    پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔مشال یوسف زئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔تحریک انصاف نے مشال یوسف زئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دے گی۔
    سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلائی پروگرام نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لانچ ہوگا۔سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس سے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ فصلوں...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اندھا دھند فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز ماضی کے آپریشنوں سے سبق سیکھیں۔پشاور میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہے کہ حکمران مرضی کی قانون سازی کرکے قبائلی علاقوں میں موجود معدنیات پر قبضہ کرنے کے لئے غیور قبائل کوتختہ مشق نہ بنائیں، آئین پاکستان میں واضح طور پر درج ہے کہ جو وسائل جہاں پیداہوتے ہیں اس پر پہلا حق اسی علاقے کے عوام کا ہے۔امن جرگہ کا انعقاد صوبہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور مختلف اضلاع میں کرفیواور ملٹری آپریشن سے پیداشدہ صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی...
    اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے، حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو...
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہ سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 4 اگست سے شروع ہوگی اور انتخاب سعودی ہدایات کے مطابق ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: وی ایکسکلوسیو: روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام کو حج مہنگا لگ رہا ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے جن میں ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم اور 60 ہزار نجی حج آپریٹرز کے لیے مختص ہیں۔ سرکاری اسکیم میں 38...
    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ 40 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کابینہ نے ایجنڈے پر موجود بہت سے دوسرے امور کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی 2025ء کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا۔ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے: وزیراعظم شہباز شریفوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزارت کی کارکردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2026ء میں سرکاری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری کی زیر صدارت داتا دربار عرس انتظامات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے عرس کی تقریبات اور انتظامات کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 15،14،13 اگست کو منعقد ہوگا عرس کا افتتاح 13اگست کو ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عرس میں دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سیکیورٹی ،لنگر،ہیلتھ،صفائی سمیت دیگر سہولیات کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اسی تاریخ سے ایک اور غیر متعین ‘سزا’ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تاہم انہوں نے اس سزا کی نوعیت یا مقدار کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں ان سے بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ اُن کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور اُن کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا  اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں  منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں علامہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ...
    ہمیں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے  کی بنیاد  پر عمل کرنا ہوگا ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ   میں غیر جماعتی شخصیات کا ایک سمپوزیم منعقد کیا جس میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی افراد کے نمائندوں کی جانب سے موجودہ معاشی صورتحال اور سال کی دوسری ششماہی میں معاشی کاموں پر رائے اور تجاویز سنی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ  نے سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سال کی...
    ( عثمان خان)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست کا انتخاب  میں پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کی دستبردار کی صورت میں مشال یوسفزئی مضبوط امیدوار ہونگی۔ سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست  پرانتخاب میں ن لیگ کی جانب سے صوبیہ شاہد امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی راحیلہ بی بی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشست کے لیے پولنگ کل صبح سے شروع ہوگی،145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
    وفاقی حکومت 14 اگست کو ملک کی نئی 5 سالہ الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کا مقصد الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کو فروغ دینا ہے۔  واضح رہے کہ اس پالیسی کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی معاونت حاصل ہے، جس نے موجودہ مالی سال کے دوران توانائی کی بچت پر مبنی ٹرانسپورٹ سسٹم کے فروغ کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ یہ رقم حکومت کے 100 ارب روپے کے سبسڈی پیکیج کا حصہ ہے، جس کے تحت اگلے 2 سال میں 116,000 الیکٹرک بائیکس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس پالیسی کے تحت ہر الیکٹرک بائیک اور رکشے پر تقریباً 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی...
    پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔ لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے،...
    وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اسٹیشن پر پاک بزنس ٹرین اور جدید سہولتوں کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ٹرین کی کوچز کا معائنہ کیا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔پاک بزنس ایکسپریس لاہور اور کراچی کے درمیان چلے گی جس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 5100 ہو گا۔ ٹرین لاہور سے کراچی ساڑھے 18 گھنٹے میں پہنچے گی۔نئی بزنس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل کوچز، مفت وائی فائی، اور بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار ہوگی۔ نئی ٹرین کا افتتآح پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہر دورِ اسمبلی میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے خلاف قراردادیں پیش کی جاتی رہی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں رہنے والے شہریوں کے لیے سندھ حکومت نے سولر سسٹم کی فراہمی کا کام شروع کیا ہے، تاہم یہ مستقل حل نہیں، ہمیں بجلی کے بحران کا مستقل...
    کراچی میں واقع آرکائیوز گیلری، جہاں نایاب دستاویزات، مخطوطات، اور تصاویر رکھی گئی ہیں، میں بھی مفت داخلہ ہوگا، اسی طرح سمبارہ آرٹ گیلری (کراچی)، ظفر کاظمی آرٹ گیلری (حیدرآباد)، اور مہران آرٹس کونسل گیلری (حیدرآباد) میں بھی مفت رسائی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز نے اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک میوزیمز (عجائب گھروں) میں عوامی داخلہ مفت ہوگا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس سال کی تقریبات کا مرکزی موضوع ’معرکۂ حق‘ ہوگا، جو بھارت کی جارحیت کے خلاف (پاکستان کے عسکری ردِ عمل) آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی یادگار ہے۔ مئی 2025ء میں دونوں ممالک کے...
    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی امن، ترقی اور استحکام کی مشترکہ امنگوں کے بھی منافی ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو دوسرے ممالک کے ساتھ دفاعی سلامتی تعاون کرتے وقت کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے،...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے لیے 28...
     ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں صوبے کی 52 بلدیاتی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں مختلف اضلاع کی  امیدواروں کی نامزدگی، کاغذات جمع کرانے اور پولنگ کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کردیے ہیں، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز اور حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی، جامشورو، مٹیاری، شکار پور اور کشمورمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع...
    انڈر 19 عالمی والی بال چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں پاکستان نے پورٹوریکو کو 0-3 سے شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں پیر کو کھیلئے گئے میچ میں پاکستان نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں 25-20، 25-20 اور 25-15 سے جیت کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ آج اسی گراؤنڈ پر ارجنٹائن سے ہوگا، جو دن 11 بجے شروع ہوگا۔  
    شاہی حکم پر جمیکن جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز ریاض، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر جمیکا سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں ’’آزاریا‘‘ اور’’آزورا‘‘اپنے والدین کے ہمراہ ریاض پہنچ گئیں۔ ان کی آمد کا مقصد ان کے ممکنہ آپریشن اور جسمانی علیحدگی کا طبی جائزہ لینا ہے۔بچیوں کو جمیکا سے سعودی وزارتِ دفاع کے میڈیکل ایویکویشن طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں وزارت نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں واقع کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہاسپٹل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیش لیس معیشت کے لیے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کریں۔اسلام آباد میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کو صوبوں اور ان کے اداروں کے تعاون سے مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں اہداف حاصل کیے جا سکیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو مستقل حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا اور اس کا بنیادی مقصد...
    اپنے بیان میں علامہ موسیٰ حسینی نے کہا کہ زائرین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کربلا کا راستہ اس سے پہلے بھی بند نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنماء اور کوئٹہ کے جید عالم دین علامہ محمد موسیٰ حسینی نے اربعین کے سلسلے میں کربلا جانیوالے زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ راستہ بند نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہوگا۔ حکومت سکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں زائرین کی زمینی راستوں کے ذریعے ایران اور عراق جانے پر حکومتی پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے مجوزہ احتجاج میں سیاسی رویہ اختیار کرتی ہے اور پُرامن مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت انہیں احتجاج کی اجازت دے گی، لیکن اگر ماضی کی طرح ہنگامہ آرائی، ریاستی املاک کو نقصان یا سرکاری مشینری کا استعمال دہرایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’تحریک انصاف پہلے بھی 2،3 مرتبہ اسلام آباد آئی ہے، وہ ہتھیار، کرینیں اور سرکاری گاڑیاں ساتھ لائے۔ اگر اس بار بھی ایسا ہی رویہ اپنایا گیا تو ریاست...
    خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ سرپرستی، آئندہ سعودی ذرائع ابلاغ فورم 2 سے 4 فروری 2026 کو دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا، جس میں 250 سے زائد مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔ اس فورم میں دنیا بھر کے ابلاغی ماہرین، تخلیقی صنعتوں، اور نئی معلوماتی تکنیکی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم کا آغاز فورم کا مقصد ابلاغ کے شعبے میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں پر گفتگو، اختراعی نظریات کا تبادلہ، اور سعودی عرب کی معلوماتی معیشت کے اہداف کو فروغ دینا ہے، تاکہ ایک بااثر، تخلیقی اور پائیدار ذرائع ابلاغ کا ماحول تشکیل دیا جاسکے۔ وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط...
    اشرف خان: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا،  ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی پر سروے رپورٹ جاری کردی ۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس۔30 جولائی کو ہوگاپالیسی کمیٹی اہم معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گیٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیانیٹ ۔۔ 56 فیصد کی رائے میں شرح سود 50 سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات۔ 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقعسروے کے مطابق پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھاکراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کردیاساٹ ۔۔جاوید بلوانی...
    اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس  فیڈریشنز کے لیے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے۔ نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں بنائے گئے یہ ٹرم رولز 2025 چھ شقوں اور چوبیس ذیلی شقوں پر مشتمل ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہیں، فیڈریشنز کو اپنی ساخت ان رولز کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے 90 روز کی مہلت دی گئی ہے۔  نئے رولز کے مطابق فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا، چیئرمین، سی ای او یا کوئی متبادل عہدہ قابل قبول نہیں ہوگا، کسی بھی فرد کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عہدہ خود بخود ختم تصور ہوگا، کوئی فرد ایک وقت میں ایک سے زائد فیڈریشنز میں عہدہ نہیں رکھ...
    بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو ہوگا، دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، دونوں کا سپر 4 میں بھی ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا اور اگر کوالیفائی کیا تو پھر پاکستان اور بھارت تیسری مرتبہ فائنل میں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتے ہیں۔ حال ہی میں ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میٹنگ کے بنگلا دیش میں انعقاد پر اعتراض کیا گیا اور پھر آن لائن شرکت سے بھی انکار کے ساتھ ایشیا کپ کے بائیکاٹ...
    پاکستان سپورٹس بورڈ نے’’ٹرم رولز 2025 ‘‘نافذ کر دیے، فیڈریشنز کے لیے سخت شرائط مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ (پی سی بی )نے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے نئے’’ٹرم رولز 2025جاری کر دیے ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ان رولز میں عہدیداروں کے لیے مدت، عہدوں کی اہلیت، اور عمر کی حد سمیت کئی اہم نکات شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رولز نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں بنائے گئے ہیں اور چھ شقوں و چوبیس ذیلی شقوں پر مشتمل ہیں۔رولز کے اہم نکات:فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا، چیئرمین، سی ای او یا متبادل عہدے قابل قبول نہیں ہوں گے۔کسی بھی فرد کے...
    مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔ لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے...
     پاکستان نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ ہوگا جو فصلوں کی نگرانی، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کرے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی اور سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا، نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام...
    راولپنڈی: پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی سدرہ عرب کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔ عدالت نے اس عمل کے لیے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔ پولیس نے قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب آنے کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اور اب وہاں کے حوالے سے حتمی فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی نہایت اہم ہے لیکن حماس کی جانب سے مذاکرات میں سخت رویہ اپنایا گی، جس سے معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے۔ ٹرمپ کے مطابق جب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، وہ یرغمالی واپس نہیں کررہے ہیں تو اس کے بعد اب یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ غزہ میں اپنے آئندہ اقدامات کا تعین کرے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اپنانے کو تیار ہی نہیں، آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں، لوگوں کو دیوار سے لگا کر سندھ کو کیوں تقسیم کیا جا رہا ہے، ابھی میٹرک کا امتحانی نتیجہ آنے والا ہے پھر کوئی نئی کہانی شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے پھر کوئی ایک وزیر پاکستان میں نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب پر نیب...
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لئے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت...
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لیے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ رجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور...
    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ پیر سے شروع ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر  بھرپور مشقیں ہوں گی، 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، ٹی 20 پریکٹس میچز کا بھی انعقاد ہوگا۔ کیمپ کمانڈنٹ و پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔  عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ فاطمہ...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف پُرامن لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کا اعلان مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج کے بعد دہشت گردی کے خلاف جو بھی ایکشن ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسین کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے واجب الادا بقایاجات کی فوری ادائیگی کریں، ضم اضلاع میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 3 فیصد ہے، اس لئے اس کے لیے بھر پور اقدامات کئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘ ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان...
    پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھٹ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپورٹس ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ کرکٹ
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف...
    صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایشیا کپ کے میچز 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کے ایک عظیم الشان مظاہرے کو دیکھیں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins — Mohsin Naqvi...
    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی تعریف کی۔مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیاب معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی خصوصاً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔
    پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ جاری کردیا،مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل28جولائی سے شروع ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28سے31جولائی کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے31 جولائی تک ڈیرہ غازی...
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شدت آسکتی ہے، اور سزائیں دینے والوں کو اس کے ممکنہ اثرات پر غور کرنا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام کارکنوں کو اتحاد کا پیغام دیا ہے اور واضح ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی تقسیم لانے کی کوشش کرے گا، اسے خود نکال دیا جائے گا شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سب کچھ خود دیکھ رہے ہیں اور ان کا ہر حکم کارکنوں کے لیے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کریں گے جو تحریک کو نقصان پہنچائے۔ بانی پی ٹی...
    تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریکِ انقلاب پاکستان (ٹی آئی پی )کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ سخت محنت، دیانت داری اور اخلاقی بہتری کے ذریعے اپنی حالت خود بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی ملک کی بہتری کی ذمہ دار نہیں، بلکہ ہر شہری کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے افغانستان کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام نے خود کو منظم کیا، اسی لیے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کے...
    تیونس کے سابق صدر نے اعلان کیا ہے کہ آج عرب ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگی جرائم کی مذمت کرنے کے بجائے خطے میں موجود امریکی مفادات پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس ملک کے موقف پر عملی اثرات مرتب ہوں اور اسے اس وحشیانہ جنگ کے خاتمے پر مجبور کیا جا سکے اسلام ٹائمز۔ تیونس کے سابق صدر المنصف المرزوقی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے مطالبات کہ جن پر حماس عمل پیرا ہے، مکمل طور پر جائز، انسانی و منصفانہ ہیں جو ان لوگوں کے کم سے کم حقوق کی نمائندگی کرتے ہیں کہ جنہیں دنیا بھر کی نظروں کے عین سامنے روزانہ کی بنیاد پر قتل عام اور...
    وفاقی اداروں میں ماہرین کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور تکنیکی ماہرین کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانا حکومت کا ہدف ہے۔وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت پر کسی...
    لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ بدھ  31 جولائی کو مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ 11فیصد میں 50 سے 150 بیسز پوائنٹس تک کمی کی جا سکتی ہے، جس کے بعد شرح سود 10 سے 10.5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کی پہلی مالیاتی پالیسی میں سٹیٹ بینک محتاط رویہ اختیار کرے گا اور بتدریج کمی کی جائے گی۔ یہ اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے...
    پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے. دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور نوجوان طلبہ و طالبات سے ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہر مذہب، نسل اور فرقے سے بالاتر ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔انہوں...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔ عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں عوامی ریلیف اور صنعتی ترقی کے پہلو نمایاں ہوں گے۔ اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے 50 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ سستے گھروں کی اسکیم کے تحت سبسڈی اور رسک شیئرنگ ماڈل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جن پر منظوری متوقع ہے۔ علاوہ ازیں عوامی مفاد کے حوالے سے ایک اور اہم معاملہ گھی اور کوکنگ آئل...
    مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے۔ معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی اگست میں اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 ریلیز کرنے والی ہے۔ یہ ماڈل کئی حوالوں سے پہلے کے تمام ماڈلز سے مختلف اور جدید ہوگا۔ جی پی ٹی 5، تین ورژنز میں دستیاب ہوگا اس نئے ماڈل کے تین ورژنز ہوں گے۔ ایک بنیادی ورژن جسے ’بیس‘ کہا جائے گا، ایک چھوٹا ماڈل جسے ’مِنی‘ کہا جا رہا ہے، اور ایک انتہائی ہلکا اور تیزرفتار ورژن ’نینو‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔ بنیادی اور منی ورژن چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی دونوں پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ نینو...
    ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری   ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی...
    ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور میں مختلف مذاہب کےنمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلامذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی صورت کھڑی ہوکرفتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کےلوگ تاریخ اورقومی نصب العین کی بدولت یک دل، یک جان ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاكستان ایک پرامن اور ترقی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر آپ روشن مستقبل کیلیے ناروے جیسے ملک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس معلوماتی تحریر میں آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا کیلیے اپلائی کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا جا رہا ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بی آئی نارویجن بزنس اسکول کو ملک کا سب سے بڑا بزنس اسکول سمجھا جاتا ہے۔ یہ ماسٹر ڈگریوں کی ایک رینج پیش کرتا ہے جبکہ اس کا ایگزیکٹو MBA پروگرام (جو چین میں فوڈان یونیورسٹی اسکول آف مینجمنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہوتا ہے) کو فنانشل ٹائمز کے سرفہرست EMBA پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نارویجن یونیورسٹی میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا کی ضرورت ہوگی...
    تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب...