2025-04-25@22:30:39 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«بڑی حد تک»:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ...
کراچی: ملک میں رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران زرعی سیکٹر کی گروتھ میں 1.1 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6.1 فیصد تھی. اس کمی کی بڑی وجہ کپاس کی پیداوار میں 31 اور مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کی بڑی کمی ہے. سندھ ایگریکلچر چیمبر کے صدر میران محمد شاہ نے کہا کہ یہ کمی میرے لیے حیران کن نہیں ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نمی کی سطح میں کمی آئی ہے، جس سے کپاس کی پیداوار دو ضلعوں سانگھڑ اور نوابشاہ تک محدود ہوگئی ہے. مزید پڑھیں: زراعت، ٹیکنالوجی اورانرجی سیکٹرکو ترجیح دی جائے، ماہرین امکان ہے کہ گندم کی فصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی...

5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا مکمل جسم بھی تبدیل کرانے سے نہیں ڈرتیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بھی وقت کی بچت کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھ ڈالا کہ ،’روزہ رکھ کر میری سٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور ویڈیو کلپ گزرا جس میں علیزے شاہ کو بےباکی اور بولڈنس کی تمام حدیں پار کرتے سنا گیا۔ وائرل ہونے والے مختصر سے ویڈیو کلپ میں علیزے شاہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ،’کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بے خوف ہوں اور میں اب کچھ بھی کرسکتی ہوں’۔صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا...
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری...
اسلام آباد: زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم اقدام، ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا جون 2015سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300تک یونٹ استعمال کرنے والے بجلی...
اسلام آباد: ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ ایک خبر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے...
پاکستان نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بڑی شرائط پوری کر لی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جبکہ صوبوں نے 376 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 442 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ رپورٹ کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کے نفاذ سے ریونیو میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر...
وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی مرحلہ وار مزید سستی ہوگی، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ہے، عنقریب عوام کو خوش خبری ملے گی، اجلاس میں اس معاملے پر طویل بحث ہوئی، ایک ڈیڑھ سال میں بڑی تبدیلیاں آپ کو نظر آئیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مگر گزشتہ 2 سال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جو روایت رہی ہے، اس کے مطابق ہر احتجاج پرتشدد ہوتا ہے، اس احتجاج کو عالمی سطح کے اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا،...
اسلام آباد: وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔پیر کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں، کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے؟،...
وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا...
کراچی: پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 1 اعشاریہ 3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے عوامل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری صنعتوں میں 2.65 فیصد کمی ہوئی اور ستمبر میں اس میں 1.92 فیصد کی گراوٹ آئی۔سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور بہادری پر ناز ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...