واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں "بہت زیادہ اعتماد" ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے ، انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کی ہدایت

ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے ایک بھارتی طیارہ فرانس کا تیار کردہ جدید رافیل تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس آپریشن میں پاکستان کے امریکی ساختہ F-16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ادھر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستانی فضائیہ نے چینی J-10 طیاروں کے ذریعے بھارت کے تین رافیل طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پانچ بھارتی طیارے فضائی جھڑپ میں مار گرائے گئے۔بھارت کی جانب سے اب تک اپنے طیاروں کے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی بلکہ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اس نے پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان میں ایسے نوجوان ہیں جو موت سے محبت کرتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی پر رضوان کا بیان

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف

رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔

یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ

ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔

فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔

یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز بھی گر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان رافیل سی این این فرانس

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے
  • پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
  • پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیداروں کی تصدیق
  • پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف
  • بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کی تصدیق
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کردی
  • مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
  • پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بھارتی میڈیا کا اعتراف