2025-06-17@17:31:35 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ماڈل ٹاؤن کے شہدا»:
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے مگر تاحال 14 افراد کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی، جاں بحق افراد کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے آج گیارہ برس مکمل ہوگئے مگر تاحال 14 سے زائد جاں بحق افراد کے قاتلوں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ 17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی...
سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل عوامی تحریک نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی...
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاہور کی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مقرر کردئیے گئے ہیں.ضلعی کچہری، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کچہری میں مجسٹریٹس ڈیوٹی دیں گے۔ضلعی کچہری میں بشریٰ انور، محمد کاشف پاشا، سمیرا جبار اور حمیدالرحمان ڈیوٹی دیں گے.ماڈل ٹاؤن کچہری میں ارشد حسین، آصف طاہر اور عبدالحفیظ ڈیوٹی دیں گے۔اسی طرح کینٹ کچہری میں محمد معظم احمد، اعجاز احمد اور صبیحہ شہناز ڈیوٹی سر انجام دیں گی.5جون کو تینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔بیل بانڈز اور رہائی کے احکامات کیلئے مجسٹریٹس کو مقرر کیا گیاہے۔
—فائل فوٹو لاہور میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اہم شخصیت کی بھتیجی کا خاوند ہے، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔دوسری جانب گرفتار شخص کے والد عارف بٹ نے کہا کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ماڈل ٹاؤن پہنچی اور گھر کے اندر بیٹے پر فائر کیا، میرے بیٹے کا دماغی توازن خراب ہے۔پولیس نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں ملزم سے تفتیش...
لاہور: پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ ریا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر...
اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر سیٹ کی اونچائی:...
وقاص احمد:سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا جب کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران سب انسپکٹر عدنان نے غصے میں آ کر کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل...
دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے...
ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمہ تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان لے اڑیں۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسرار خان: لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی...
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیفکرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کے خلاف دیے گئے اپنے نئے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، ن لیگ ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...