2025-04-25@14:30:02 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«والے آٹے»:
لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا موبائل فون ایک گھنٹے میں برآمد کر کے اُن کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ پولیس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون انجینئر ایما کا ریس کورس کے علاقے سے گم ہونے والا موبائل برآمد کیا۔ خاتون کا موبائل کسی نے اٹھا لیا تھا جس کے بعد انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تو ایس پی سول لائنز نے ڈی ایس پی مزنگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کی اور ایک گھنٹے کے اندر موبائل فون برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔ غیر ملکی خاتون نے بتایا تھا کہ اس کا قیمتی موبائل گرگیا جس کو کسی نامعلوم نے...
حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور نگراں دور میں بیرون ملک سے وافر مقدار میں گندم امپورٹ ہونے کے باعث رواں سال گندم کا ریٹ کم سے کم ہوتا چلا گیا۔ سال 2023 میں 5 ہزار 500 روپے فی من میں فروخت ہونے والی گندم اب 2400 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے جو اس سے پہلے 2021 میں اس ریٹ پر فروخت ہوتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری فیصلہ 2 سالوں میں فلور ملز والے 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے کم ہو کر اب 1500 روپے ہوگئی، جبکہ چکی والے آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلو...
ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کی معاشی شہ رگ پر ڈھائے جانے والے کے الیکٹرک کے مظالم کو بند کروانے میں فوری کردار ادا کریں۔ اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلنا کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر کا بڑا حصہ 16 گھنٹوں سے زائد وقت تک بجلی سے محروم ہے، کے الیکٹرک نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر شہر میں اجارہ داری قائم کر...
حکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالخالق شیخ اب صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ہی ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا...
جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک لگاتار باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلانٹا میں مقیم ان جارجیائی باشندوں نے صبح 10 بجے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں اپنا گیم مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 23 کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 64 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے وقفے کے دوران بھی کوشش کی کہ اس مدت میں وہ جم کے اندر ہی رہیں۔ 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے اس کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔ اس ریکارڈ توڑ کوشش سے جمع...
وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے مجرم اور دشمن ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں سے براہ راست نبرد آزما ہے، جب سے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہ، جن لوگوں کو وہاں پہنچنا تھا وہ پہنچ گئے ہیں، مقامی عہدیداروں سے لے کر آرمی چیف تک سب وہاں رابطے میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس یرغمالیوں سے چھڑوانے کے لیے آپریشن جاری، 54 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم یہاں بیٹھ کر...
لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش...
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔ ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔ چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔ دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8...
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5 شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہوگئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔ عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000،...
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔ عظمی...
ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمات کے التوا اور بر وقت فیصلے نہ ہونے پر ریمارکس دیے ہیں کہ ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگادیے، ججز تو نالائق ہیں وکلا تو لائق بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التوا کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 10 کنال 16 مرلے زمین سے متعلق کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے بھی بڑے...