2025-05-04@13:07:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7195

«کی منظوری بھی دے دی»:

    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کو جواز بنا کر نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ تاریخی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ بھارت کی آبی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں عالمی ضمانتوں کے ساتھ طے پایا تھا، اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن رہا ہے۔ تاہم، بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پانی جیسے انسانی مسئلے کو بھی سیاسی انتقام...
    روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی—فائل فوٹو روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت نےحملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، بھارت متعدد بار فالس فلیگ آپریشنز کرکے الزام پاکستان پر لگا چکا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن: فرانسیسی میڈیا بھی مودی حکومت کی جعل سازی پر بول پڑاپہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا بھی... خالد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت...
    عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے گئی، زرعی تحقیق کے ادارے میں صرف گزشتہ پانچ ماہ میں قومی خزانے کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا لگا دیا گیا،چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے اختیارات کے غلط استعمال سے بعض منظور نظر اور من پسند لوگوں کو ان کی سالانہ تنخواہ سے بھی زیادہ کیش ایوارڈ سے نواز دیا ،کیش ایوارڈ کی بورڈ آف گورنرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔ سب نیوز کو...
    سٹی 42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو  بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ملائشیا بھارت پر پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے ملائشیا سے  بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی۔ شہباز شریف نے آج اتوار کے روز ملائشیا کے وزیراعظم کو فون کال کی اور انہین صورتحال سے آگاہ کیا۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا شہباز شریف نےپہلگام مین سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو  بغیر کسی ثبوت کے  پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کو...
    رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
    صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
    بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی کم نہیں ہوا ہے، لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوہزار انیس میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا جس سے مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو عالمی بیانات جارحانہ ہوسکتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، دنیا کے اہم ممالک کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اگر پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش پر 4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں اور رپورٹ پیش کریں۔وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی...
    امریکی ارکانِ کانگریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرکے دونوں ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے استقبالیہ دیا، اس موقع پر امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن تاجر تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے تنازع ہے، دونوں خطے کے اہم ممالک اور جوہری طاقت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کنگ کا تصور بھی محال ہے، انسانیت کے بجائے جگن کی طرف جانا مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ امریکا کو...
    جنوبی ایشیاء ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات اور بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے، میڈیا میں جنگی بیانیہ، اور سیاسی سطح پر تنا نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں اور کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں صورتحال غیر معمولی رخ اختیار کر سکتی ہے۔پاکستان اور بھارت کی جوہری صلاحیت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ سویڈن کے معروف تحقیقی ادارے SIPRI (Stockholm International Peace Research Institute) کے مطابق، 2024ء تک بھارت کے پاس تقریباً 172 جوہری وار ہیڈز جبکہ...
    پہلگام دہشت گرد حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام سازش نے مودی سرکار کے مسلم دشمن عزائم مزید بے نقاب کر دئیے ہیں۔ مغربی دنیا سے پینگیں بڑھانے کے بعد بھارت اس زعم میں مبتلا تھا کہ اپنی اقتصادی ترقی اور گہرے تجارتی تعلقات کی قوت استعمال کر کے وہ پاکستان کو کونے سے لگا دے گا۔ لیکن بھارتی توقعات کے برعکس معاملات کچھ اور رخ اختیار کر گئے۔ جس بھونڈے طریقے سے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا اس نے عالمی برادری کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ بھارت کو توقع تھی کہ اس کے دوست ممالک فوری طور پر پاکستان کو دہشت گردی کا مرتکب قرار دے...
    کراچی سے فکشن رائٹر، شاعرہ اور مصنفہ صائمہ صمیم نے ’’ترکی زبان یار من‘‘کی تقریب رونمائی کے موقعہ پر گلہ کیا کہ میں اپنے گزشتہ اظہاریہ میں کچھ مصنفین کا ذکر کرنا بھول گیا تھا۔ میں کتابوں پر اکثر تبصرے لکھتا رہتا ہوں۔ آج کل ابوظہبی میں کتاب میلے اور ’’اردو بکس ورلڈ‘‘پر مصروفیت کی وجہ سے ایک تو پورا دن ’’جناح پاکستان پوولین‘‘پر گزرتا ہے جہاں روزانہ بکنے والی کتابوں، مصنفین اور بہت سارے کتاب دوست خریداروں سے واسطہ پڑتا ہے، جن سب کو یاد رکھنا بیک وقت میرے لیئے قدرے مشکل ہو جاتا ہے، اور دوسرا اردو زبان و ادب کے کچھ پروگراموں میں شرکت کرنے سے بھی محروم رہ جاتا ہوں۔ اس کے باوجود میری یہ پوری...
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے عزت نفس اور قومی وقار کے حوالے سے بات کی۔  اگرچہ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے الفاظ سے یہ تاثر ملا کہ ان کا اشارہ اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب ہے، جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے بعد وہ بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پروپیگنڈا ایک ایسا ہتھیار ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
    کلیم اختر: وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو غیر معمولی اختیارات دینے کا معاملہ، انکم ٹیکس آڈیننس میں متعارف کروائی گئی ترامیم سے تاجر تنظیموں میں بھونچال آگیا۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر یا متعلقہ ٹیکس دفاتر کا چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ پر عملہ تعینات کر سکے گا، ایف بی آر کی جانب سے بڑی مخصوص انڈسٹریز کیساتھ اب دیگر کاروباری جگہوں پر عملہ تعینات کیا جاسکے گا۔ سیکشن 175 سی میں متعارف کردہ ترمیم سے ٹیکس میں چوری کروانیوالوں میں بے چینی سی دوڑ گئی، تاجربرادری کی بڑی تعداد تاحال اپنی آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی اینڈ ٹی) سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک کونسل کے قیام اور ملک کے پہلے مقامی جنریٹو  اے آئی ٹول ’ذہانت AI‘ کے آغاز سے متعلق حکومت کے حالیہ اقدام کی تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اگلا اجلاس 7 مئی 2025 کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ایجنڈے میں اہم مسئلہ پاکستان کے پہلے مقامی جنریٹو AI ٹول ’ذہانت AI‘ کا مبینہ طور پر آغاز ہے، جس کا...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان کی طرف سے زمین سے زمین پر مار کرنے وا لے جدید ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت کے اندر پریشانی اور تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے ، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور انجینئرز نے ایک ایسے وقت میں تجربہ کیا ہے جب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے اور سرجیل سٹرائیک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پاکستان کے عوام اس تجربے سے مطمئن ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے ۔ صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں...
    ( وقاص عظیم )وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں، نئے ٹیکس قوانین کے مطابق  ایف بی آر کو اکاؤنٹس منجمد کرنے، سٹاک کی نگرانی کا  بھی اختیار مل گیا۔   تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈینس 2025 جاری کر دیا،آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں،آرڈینس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی  ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیئے گئے ہیں، پہلی اپیل کے...
    مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
    پاکستان میں کرکٹ کی اردو کمنٹری کی روایت کا ذکر ہو تو معروف شاعر، استاد اور حلقہ اربابِ ذوق کے بنیاد گزار قیوم نظر کا حوالہ ضرور آتا ہے۔ ممتاز ادیبوں کی بات کی جائے تو انتظار حسین سے بڑا نام کیا ہو گا جنہوں نے  قیوم نظر کی کرکٹ سے دل بستگی کا تذکرہ اپنی تحریروں میں کیا ہے۔ انتظار صاحب نے خاص طور پر کمنٹیٹر کی حیثیت سے کرکٹ کی اصطلاحات کو اردو کا جامہ پہنانے کے ضمن میں قیوم نظر کی بارے میں کئی بار لکھا۔ ادبی حوالوں کے علاوہ کرکٹ کے لٹریچر پر نظر دوڑائیں تو وہاں بھی قیوم نظر دکھائی دیتے ہیں۔ نامور  کرکٹ رائٹر عثمان سمیع الدین نے اپنی لائقِ مطالعہ کتاب The Unquiet...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں جس انداز سے جنگی بیانات کا سیلاب آیا اور پاکستان میں جس بے فکری و بے حسی کے ساتھ جنگ کی دھمکیوں کو سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور جملے بازی کا نشانہ بنایا گیا وہ اس خطے کے اجتماعی شعور پر ایک تلخ سوالیہ نشان ہےـ  کیا ہم نے پچھلی ناکام جنگوں اور ایڈونچرز سے واقعی کچھ نہیں سیکھا؟  کیا ہم اب بھی جنگ جیسے ہولناک انسانی سانحے کو قومی غیرت کی کسوٹی یا تفریحی موضوع ہی سمجھتے رہیں گے؟ بھارت اور بالخصوص بھارتی میڈیا میں جنگی مائنڈ سیٹ نئی بات نہیں۔ ہر واقعے کے بعد جوابی کارروائی، سرجیکل اسٹرائیک، یا دشمن کو سبق سکھانے جیسے بیانیے میڈیا اور سیاستدانوں کے منہ سے...
      پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے ، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔  میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
    سوئٹزرلینڈ کے بعد یونان نے بھی پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کرکے صورتحال پر اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مرکز پر 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران سوئس حکومت کی جانب سے شفاف تحقیقات میں مدد فراہم...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور...
    یکم مئی کی صبح ہمیشہ ایک تلخ ماضی اور امید بھرے کل کے درمیان جھولتی نظر آتی ہے۔ جب سورج افق پر اُبھرتا ہے تو اُس کی کرنیں فقط ایک نئے دن کا آغاز نہیں کرتیں بلکہ شکاگو کی ان گلیوں میں بھی اُترتی ہیں جہاں 1886 میں مزدوروں کے حق میں نکلی ہوئی پرامن ریلی پرگولیاں برسائی گئی تھیں۔ ان شہداء کے خون سے جو چراغ روشن ہوئے وہ آج بھی دنیا بھر کے مزدوروں کے دلوں میں جل رہے ہیں۔ ان چراغوں کی روشنی میں ہم اپنے سچ کو پہچانتے ہیں، اپنی محرومیوں کو زبان دیتے ہیں اور اپنے خوابوں کو ایک نئی تعبیرکی طرف لے جانے کی تمنا کرتے ہیں۔ شکاگو کے مزدورکوئی اجنبی نہیں تھے...
    کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...
    9جس طرح افسانہ، ناول، کہانی، داستان، خاکہ نگاری، سفرنامہ، ڈرامہ، شاعری، نظم، غزل وغیرہ ادبی اصطلاحات ہیں جنھیں ادب کی اصناف کہا جاتا ہے، اسی طرح اداریہ نویسی، نامہ نگاری، روزنامچہ، فیچر نگاری، مضمون نگاری فن صحافت کی اصطلاحات ہیں۔ آئیے! ان کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداریہ:- (Editorial) اداریہ ایک ایسی تحریر ہے جسے اخبار یا رسالے کے عملے کے تجربے کار رکن یا کوئی ناشر کی جانب سے تحریرکیا جاتا ہے جس صفحے پر یہ تحریر کیا جاتا ہے، اسے ادارتی صفحہ کہتے ہیں۔ یہ عموماً کسی ہنگامی موضوع پر لکھا جاتا ہے، جس کا مقصد قارئین کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔ ادارتی صفحہ کو اخبارکا دل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اخبار کی پالیسی...
    صاف پانی زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف ہماری جسمانی صحت کے لیے اہم ہے بلکہ معاشرتی ترقی کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انسانی جسم کا بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور صاف پانی کے بغیر صحت مند زندگی ممکن نہیں۔ پینے، کھانے پکانے، زراعت اور صفائی ستھرائی کے تمام کاموں کے لیے صاف پانی ناگزیر ہے۔ آلودہ پانی سے کئی بیماریاں اور دیگر انفیکشنز پیدا ہوتے ہیں جو انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔  بالخصوص سندھ کے ساحلی علاقے ، حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں، حکومتی غفلت اور قدرتی وسائل کے بے تحاشا ضیاع کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان مسائل میں سب سے...
    بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کے 10 واں روز متاثرہ پروازوں کی 1000سے تجاوز کرگئی جبکہ نقصان کا حجم 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے10 روز کے دوران 1000 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جس کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال  فضائی...
    لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔ لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی...
    پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 5 مئی کو سماعت کرےگا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس سید ارشد علی،جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ حکمنامے میں چیف جسٹس سے اس اہم کیس پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ عدالت نے کیس میں پولیس...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی آئی ایم ایف معاہدہ کینسل کرانا چاہتا ہے۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، نریندر مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام کی تحقیقات کرائیں جبکہ بھارت اس کی طرف نہیں آیا۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کا مقصد ہے کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے، کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، کوئی خط، پارسل بھی وصول نہيں کرے گا بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
    پشاور: خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے...
    آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے شاندار کامیابی حاصل کی، انہوں نے اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ جنہیں مسلسل ہراسگی کا سامنا رہتا ہے پیٹرڈٹن نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں سابق پولیس افسر پیٹرڈٹن کی اپنی نشست بھی خطرے میں پڑگئی، دوسری جانب، انتھونی البانیز کی لیبر پارٹی...
    ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں آمن امان کے حوالے سے تنادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ...
     لاہور کی مشرقی سرحد پر واقع واہگہ بارڈر پر ہر شام سورج غروب ہونے سے پہلے ایک ایسا منظر سامنے آتا ہے جو قوم کے جذبے، غیرت اور یکجہتی کا مظہر ہوتا ہے۔ یہاں پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے درمیان پرچم اتارنے کی پریڈ ہوتی ہے جو 14 اگست 1959 سے باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس پریڈ کا مقصد سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، فوجی مہارت اور قومی وقار کا اظہار کرنا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک قومی جذبے، عوامی شرکت اور حب الوطنی کے اظہار کی روایت بن چکی ہے۔ پاک بھارت hALIO کشیدگی کے باعث اس پریڈ کی نوعیت مزید جذباتی اور ولولہ انگیز...
    آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس )آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔ امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،یہی وہ آزاد اور...
    اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
    مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب  کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی بھی کم ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند   محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
        بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے صدر شی جن پھنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور  گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ہفتہ کے روز روسیف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے، اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جدت طرازی میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ غربت کے خاتمے،...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے 800 ڈالرز سے کم مالیت کی چین کی درآمدی اشیا پر دی جانے والی ’ڈی منیمس‘ ٹیرف چھوٹ کو ختم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف چھوٹ ختم کرنے سے اب 800 ڈالر سے کم مالیت کی اشیاء پر بھی 120 فیصد ٹیکس لگے گا۔ چین کی کم مالیت کی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے کم لاگت والی چینی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ یاد رہے کہ امریکا کی کم لاگت والی چینی مصنوعات پر اس ٹیرف چھوٹ نے Shein اور Temu جیسی کمپنیوں کو عروج مہیا کیا تھا۔ اس ٹیکس استثنیٰ کے باعث ہی لاکھوں امریکی صارفین کو چین کی سستی فاسٹ فیشن اور گھریلو اشیاء مل جایا کرتی تھیں۔ امریکا نے اس ٹیکس کا نام ہی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث خام مال کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاعات پیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اس کے منفی اثرات ملکی فارماسیوٹیکل سیکٹر پر نمایاں ہونے لگے ہیں کیوں کہ ملک میں دوا سازی کے لیے تقریباً 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عام...
    ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...
    لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔لاہور ہائی کورٹ آفس نے اپیلوں کو 8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتارفیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو زیادتی کے کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیرنے جاپان کے نیپون گروپ...
    سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔  بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔  قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
    اسلام ٹائمز: وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کو تباہ کرنے کا اعلان بھی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کیلئے سفارتی رابطے بھی کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔ افغانستان نے بھی پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔ لیکن ساتھ کس حد تک دیتا ہے، یہ بعد کی بات ہے۔ ہم ان شاء اللہ توقع رکھتے ہیں کہ قوم کے تعاون کیساتھ افواج پاکستان یہ جنگ جیتیں گے اور اب تک کا ماحول بتا رہا ہے کہ پاکستان نفسیاتی حوالے سے اپنا ماحول بنانے اور اپنا کیس عالمی سطح پر لے جانے میں...
    سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، یونان نے بھی پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے یونان اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحٰق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ سوئس وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی آمادگی کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جاپان...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق اپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  اپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا...
    پہلگام واقعہ کے بعد جہاں انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہی ہے وہیں جھوٹا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کا مورال پست کیا جاسکے۔ اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔ تاہم اسکے محض کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام اسٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند اس جعلی پوسٹ میں...
    حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون...
    پنجاب میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کی کے بعد ‘اپنی زمین، اپنا گھر’ پروگرام کا اجرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کے ‘اپنی زمین اپنا گھر’ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے افراد قرض بھی حاصل کرسکیں گے، اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں مفت...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر مقامی کالج سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی نہ صرف آئینی حق ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اگر دبایا جائے یا اس پر پابندیاں لگائی جائیں تو عوام کے علم میں...
    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ ٹیم واپسی کیلئے سابق سلیکٹر وہاب ریاض کے پاس گیا تھا لیکن انکے بیان پر حیران رہ گیا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل دعویٰ کیا کہ جب وہاب ریاض سلیکٹر تھے تو میں نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں اور ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے پوچھا کہ ‘کیا تم نے ٹرائل میچز کھیلے ہیں؟’ جس پر میں حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالہ کرکٹ کیرئیر کے بعد ایسی بات کی جائے کہ آپ نے ٹرائل میچز کھیلے تو یہ بےعزتی ہے۔ قبل ازیں عمر اکمل نے...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)شدید گرمی کے موسم میں بچوں کیلئے خوشخبری آگئی، 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، حکام نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں...
    مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
     اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبرآگئی ترجمان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی ابتری، بڑھتی ہوئی تقسیم اور تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے کے باعث آزادی صحافت کی اہمیت کہیں بڑھ گئی ہے جسے تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ لوگوں کو اپنے اردگرد کے حالات سے آگاہ رہنے اور انہیں سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور تنقیدی سوچ و مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تاہم، دور حاضر میں صحافت کو سنسرشپ سمیت کئی طرح کے خطرات درپیش ہیں جن...
    سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے...
    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ ٹیم واپسی کیلئے سابق سلیکٹر وہاب ریاض کے پاس گیا تھا لیکن انکے بیان پر حیران رہ گیا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل دعویٰ کیا کہ جب وہاب ریاض سلیکٹر تھے تو میں نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں اور ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے پوچھا کہ 'کیا تم نے ٹرائل میچز کھیلے ہیں؟' جس پر میں حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالہ کرکٹ کیرئیر کے بعد ایسی بات کی جائے کہ آپ نے ٹرائل میچز کھیلے تو یہ بےعزتی ہے۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے دل میں کون سا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا؟ کبھی کبھی کسی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ ٹوٹے ہوئے پہیے پر اپنی گاڑی چلانے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس پہیے کو ٹھیک کرنے یا اسے اچھے کےلیے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ راستے، چاہے وہ کتنے بھی دلکش کیوں نہ ہوں، ہمارے چلنے کےلیے نہیں بنے ہیں، اور ایسا صرف اس لیے ہے کیونکہ کچھ اور ہماری روح کی نشوونما اور سفر کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اچھی چیزوں کےلیے نہیں بنے ہیں، ایسا ہوسکتا ہے...
    بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دہلی سے پہلے یہ قافلہ نہیں رکے گا، ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلوع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات...
    بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت...
      بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا، آرمی چیف کا خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم...
      بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
    چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قیادت نے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔   بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام آپریشن پرشفاف تحقیقات کا...
    یہ جو بچہ اینٹوں کے بھٹے پرکام کر رہا ہے،کوئی ہوٹل میں پیالیاں دھو رہا ہے۔ ایک معمر مزدور جس نے ساری زندگی سیمنٹ، بجری، بلاک، اینٹوں سے دوستی رکھی۔ بڑھاپا اس کا کیسا گزرتا ہے؟ عورت مزدور ہوگھر میں کام کرے یا کھیتوں میں، پہلے صبح ناشتہ تیار کرے گی، پھر کھیتوں میں کام کرے گی۔ شام کو شوہر کے طعنے سنے گی، بس اسی میں اس کی زندگی گزر جاتی ہے۔ کتنے ہی یوم مئی گزر جائیں چھٹی اس کے مقدر میں نہیں۔ چھوٹی بچیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں مالک کی مار بھی برداشت کرتی ہیں انھیں اپنے حقوق کا پتا ہی نہیں۔ ان کو کیا اجرت ملتی ہے، کھانا اور چند ہزار ماہانہ۔ وہ بچے...
    پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو روز بروز گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ جغرافیائی سرحدوں کے علاوہ یہ جنگ میڈیا کی سرحدوں پر بھی جاری ہے۔ ویسے تو اب کہا جاتا ہے کہ میڈیا کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔ میڈیا ایک گلوبل ویلج بن گیا ہے لہٰذا خبر کو روکنا عملی طور پر ناممکن ہو گیا ہے۔ میڈیا کی سرحدیں ختم ہو گئی ہیں، ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارم آگئے ہیں جہاں سرحدوں اور قومیت کی تقسیم ختم ہو گئی ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بھارت نے میڈیا کی جنگ میں ہار تسلیم کر لی ہے۔ پہلگام کے واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا کی...
    نیو دہلی: بلغاریہ کے نابینا باباوانگا کی جانب سے دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک مرتبہ پھر زیرگردش ہیں۔ باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی  کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی کا صفایا کردے گی۔ نیویارک پوسٹ کے حوالے سے زیرگردش رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سےخبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ کی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گے تاہم اس سےمتاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان...