2025-04-25@06:55:25 GMT
تلاش کی گنتی: 40

«ہدایتکار سنجے»:

    ’اوہ مائی گاڈ اور اس کے سیکوئل کو بنانے والے ہدایتکار نے نئی فلم بنا رہے ہیں جس میں پنکج ترپاتھی کے لیے مرکزی کردار رکھا گیا ہے۔ او ایم جی کے سیکوئل میں پنکج ترپاتھی نے اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب ایک بار پھر ’او ایم جی 2‘ کے ہدایتکار امیت رائے کے ساتھ ایک اور اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔  فلم کے نام کا تاحال طے نہیں کیا گیا لیکن اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ جو ایک مضبوط سماجی اور جذباتی پہلو رکھنے والی فلم ہوگی جس میں انسانی پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی کے ساتھ پون ملہوترا، گیتا اگروال، راجیش کمار اور بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے...
    بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے کم ہی سپر اسٹارز ہیں جو فلموں میں کام کرنے کے 200 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہدایتکار بھی ہیں جن کا معاوضہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہ ہدایت کار بالی ووڈ کے کرن جوہر، راج کمار ہیرانی یا روہٹ شیٹھی نہیں بلکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ایس ایس راجامولی ہیں۔ راجا مولی ہر فلم کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں جس میں ان کی ایڈوانس فیس فلم کے منافع میں شراکت اور رائٹس کی فروخت پر بونس بھی شامل ہے جس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔ راجا مولی کے کریڈٹ پر ’’آر آر آر‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ جیسی...
    ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر جیمر ٹوبیک پر 40 سے زائد کم عمر اور نئی اداکاراؤں کو انٹرویوز اور آڈیشنز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنسی ہراسانی کے یہ واقعات 1979 سے 2014 کے درمیان پیش آئے تھے۔ جنسی ہراسانی کے یہ واقعات اُس وقت منظر عام پر آئے جب ہالی ووڈ میں ’’می ٹو مہم‘‘ کا آغاز ہوا اور خواتین نے خود پر بیتی داستانیں سنانے کا حوصلہ پیدا ہوا۔ جیمز ٹوبیک کے خلاف 40 سے زائد اداکارائیں سامنے آئیں اور یوں 2022 میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ امریکی عدالت نے ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم پر ہدایت کار پر 40 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 1.68...
    سعودی فلم ’برقع سٹی‘ کے ہدایتکار فیبریس براک کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی اور ان کی سن 2019 کی عربی شارٹ فلم برقع سٹی کی مماثلت پر بےحد حیران ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے وشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ بالی ووڈ کی فلم لاپتہ لیڈیز ایک عربی شارٹ فلم کا چربہ ہے۔ صارفین نے اس عربی فلم ’برقع سٹی‘ کا ایک مختصر کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں دونوں فلموں کی کہانیوں میں مماثلت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی لکھنے والے بپلب گوسوامی نے فلم کی کہانی چوری کرنے اور اس کی کاپی بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ یہاں یہ...
    بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ہریتک روشن اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس خبر کا اعلان راکیش روشن نے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد اب پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ مشہور سپر ہیرو ایکشن فرنچائز کرش کی چوتھی سیریز کو ہریتک خود ڈائریکٹ کریں گے۔ A post common by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) انسٹاگرام پوسٹ میں راکیش روشن نے ہریتک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’25 سال پہلے ڈگگو میں نے آپ کو ایک اداکار کے طور پر لانچ کیا تھا، اور آج پھر 25 سال...
    اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شریک ہدایت کار حمدان بلال پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ حمدان بلال کے ساتھی شریک ہدایرکار یوول ابراہم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’آباد کاروں کے ایک گروہ‘ نے بلال پر حملہ کیا، انہوں نے اسے مارا پیٹا، جس سے اس کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں، خون بہہ رہاتھا، سپاہیوں نے اس ایمبولینس پر حملہ کیا جسے اس نے بلایا تھا، اور اسے لے گئے۔ اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ قبضے کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس د کے مطابق یہ...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو...
    پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500...
    پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لئے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔ مدھو نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے...
    بھارت میں کئی ایسے بڑے ہدایتکار ہیں جن کی فلموں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کے ایک ہدایتکار کی فلموں نے 4200 کروڑ کما کر دیگر تمام ہدایتکاروں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی کی جو بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ہیں اور جن کی فلموں اب تک 4 ہزار 200 کروڑ کما چکی ہیں۔ ساؤتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔ ان کے بعد بھارت کے کامیاب ترین ہدایتکاروں کی فہرت میں سنجے لیلا بھنسالی، راج...
    بھارتی فلم ساز اور مصنف عباس ٹائر والا نے بالی ووڈ کی فلموں میں بڑھتے ہوئے مسلمان وِلن کرداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید فلموں کے سیاسی پہلو کو دیکھ کر اب انہیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ کے ہدایت کار ، ’وار‘، 2.0، اور ’پٹھان‘ جیسی بڑی فلموں کے مکالمہ نگار، عباس ٹائر والا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلے بھارتی فلم ساز اپنی انفرادیت کے لیے مشہور تھے۔ وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرتے تھے جن کی سوچ ان کے جیسی ہی ہوتی تھی، اور شاذ و نادر ہی کسی فلم میں ولن یا اس کے سیاسی نظریے کے بارے میں شرمندگی محسوس ہوتی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔  انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک  بین الاقوامی فلم تھی۔  اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
    خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’دیوداس‘ میں ’’پارو‘‘ کے لیے سائن کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا جس پر ادکارہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔ فلم دیوا دس میں ان کی جگہ ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنے پر کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئی تھیں۔ غصے میں آکر کرینہ کپور نے ہدایتکار سنجھے بھنسالی سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی تھی۔ فلمی کیریئر کے اس موڑ پر کرینہ کپور نے فیصلہ کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار سنجے بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوز انسان بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ ان کی کوئی اخلاقیات اور اصول نہیں ہیں۔ اداکارہ نے...
    عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کی فلم ’میلہ‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئنکل سے پہلے اس فلم کیلئے کاجول کو آفر دی تھی جس کو اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میلہ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم کیلئے اداکارہ کاجول نے عامر خان کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اداکارہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کاجول ایک ون ٹیک اداکار ہیں جبکہ عامر ہر شاٹ کو کئی مرتبہ دہراتے ہیں اور کئی ری ٹیک لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے...
    2016 کی مشہور بالی ووڈ کی رومانوی ڈرامہ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد میکرز نے اس فلم کے سیکوئل کا اعلان کردیا ہے۔ سفلم کے مرکزی اداکار ہارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی نے شائقین کو دوبارہ متوجہ کر لیا ہے، اور اب مداح بے صبری سے ’صنم تیری قسم 2‘ کے حوالے سے کسی بھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے انکشاف کیا...
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز “دی با***ڈز آف بالی وڈ” کا اعلان “نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025۔ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا،اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہدایت کار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے،آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں”باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں”ہاں” اس کے بعد...
    بھارتی فلمساز اکاش دیپ صابر نے اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکاش دیپ صابر نے حال ہی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ہونے والی چوری اور حملے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد ہدایتکار اکاش دیپ صابر اور ان کی اہلیہ شیبا نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکاش دیپ صابر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اداکارہ کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے، اسی لیے وہ گھر کے...
    کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے زریعے کیا۔ اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔ آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔...
    مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ مادھوری ڈکشت نے ان سے  سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرن سے معذرت کرلی تھی۔ سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر اب بھی دیکھی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ سیف علی خان، کرشمہ کپور، منیش بہل اور تبو بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سورج بجاجتیا نے انکشاف کیا کہ مشہور اداکارہ مادھوری اس فلم...
    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وواہ‘ میں سلمان خان کو کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیا نے کہا کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے خود غرض ہیں اور ان کے لیے کہانی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ہر فلم کا موضوع خود ان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہانی کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ سورج نے انکشاف کیا کہ فلم ’وواہ‘ کی کہانی انہیں ان کے والد کی دی ہوئی ایک اخبار کی رپورٹ سے ملی، جس میں ذکر تھا کہ میرٹھ...
    لاہور(عنبرین فاطمہ)معمر رانا اور ندیم چیمہ کی فلم "باپ " کا لاہور میں گزشتہ شب پریمیئر شو کیا گیا۔ جس میں ہدایتکار سید نور ،معمررانا ،شیر میانداد ،فلم اسٹار میرا ، لیلی،میگھا ،ہنی شہزادی،ثمن شیخ نے شرکت کی۔انکے علاوہ کامیڈین ظفری خان ،طاہر نوشاد،عمران احمد،نواز خان ،نعیم وزیر،جرار رضوی،نوراں لعل ،پپو سمراٹ، فادی ،ایمان، سیف علی خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ندیم چیمہ نے کہا کہ یہ فلم ایک سوشل ایشو پر بنائی ہے یہ ایشو پاکستان کا ہی نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک کا بھی ہے فلم باپ کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی ہے،فلم میں ایک پیغام دیا ہے ۔سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ...
    معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو ممبئی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت آیا، جو ناکافی فنڈز یا ادائیگی کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر چیک کے رد ہونے سے متعلق ہے۔  عدالتی فیصلہ 21 جنوری کو سنایا جانا تھا، تاہم رام گوپال ورما کی غیر موجودگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ان کی غیر حاضری پر مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔  سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی وقت حراست میں نہیں گزارا، اس لیے ’سی آر پی سی‘...
    بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
    مشہور فلم ’پشپا 2 – دی رول‘ کی شاندار کامیابی کے باوجود، یہ پروجیکٹ مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہا ہے۔  پہلے سیندھیا تھیٹر بھگدڑ حادثے نے فلم کی ٹیم کو قانونی مسائل میں پھنسا دیا، اور اب انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار کے لیے نئی مشکل بن گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کے ہدایتکار سوکمار پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی 22 جنوری کی صبح کو اس وقت ہوئی جب سوکمار حیدرآباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ حکام انہیں ان کے گھر لے گئے جہاں چھاپے کا آغاز ہوا اور بعد ازاں ان کے دفتر میں بھی تفتیش کی گئی۔ اس سے پہلے، 21 جنوری کو پروڈیوسرز مائتری مووی...
    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترپتی دیمری کو فلم ’عاشقی 3‘ سے نکال دیا گیا ہے، جو کہ فلم انیمل کے بعد عاشقی 3 کیلئے کاسٹ کی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح ترپتی دیمری کو ’بھول بھلیاں 3‘ کے بعد ایک بار پھر کارتک آریان کے ساتھ ’عاشقی تھری‘ میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ جس کے بعد فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے انہیں فلم میں شامل بھی کرلیا تھا تاہم اب ترپتی کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ فلم کے ابتدائی شاٹس کی شوٹنگ کے دوران ترپتی کی غیر موجودگی نے ان کی شمولیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بعد ازاں یہ...
۱