ایشوریا کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان خان نے جنون میں آکر کیا حرکت کی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
بھارتی ہدایتکار پراہلاد کاکڑ نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ہدایتکار پراہلاد کاکڑ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریا کے درمیان بریک اپ کے بعد سلمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اکثر غصے اور جنون کی حالت میں اپنے سر کو دیوار سے ٹکرا لیتے تھے۔
پراہلاد کاکڑ نے بتایا کہ وہ اس وقت سلمان خان کے ہمسایہ تھے اور خود کئی بار ان کی یہ کیفیت دیکھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق سلمان اور ایشوریا کے تعلقات باضابطہ علیحدگی کے اعلان سے قبل ہی ختم ہو چکے تھے اور اس فیصلے میں ایشوریا اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہی بہتری تھی کیونکہ تعلق میں تلخی اور مسائل حد سے بڑھ گئے تھے۔
ہدایتکار نے مزید کہا کہ بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے نے سکون اور اطمینان محسوس کیا، تاہم انہیں اس بات کا دکھ ضرور تھا کہ انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ سلمان خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے جس کی وجہ سے وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں۔ اس واقعے کے بعد ایشوریا نے فلم انڈسٹری میں کسی پر مکمل بھروسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم کے اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کا تعلق 2001 میں ختم ہوا، جبکہ 2002 میں اداکارہ نے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ایشوریا نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور ایشوریا کے بعد
پڑھیں:
ایشوریا ابھیشیک کی شکایت کے بعد یوٹیوب نے اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔
ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔
یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق کار نے خود حذف کیا ہے تاہم پلیٹ فارم ایسے گمراہ کن یا تبدیل شدہ مواد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے نئی دہلی کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی یہ ویڈیوز شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے ایسے مواد پر پابندی عائد کرنے اور یوٹیوب کی اے آئی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔