وائی فائی راٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وائی فائی راٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وائی فائی کا نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ مراسلے میں اہم معلومات بچانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاراچنار میں یوم حسینؑ
تقریب میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم جی پی آئی یونٹ کے زیر اہتمام کراخیلہ بر کلے مسجد میں ایک پُرنور یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔