پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ممکنہ اسکواڈ:شاہین اور نسیم شاہ کو آرام؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آ چکا ہے، تاہم فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو اس سیریز کے لیے شامل نہ کرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو بھی چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے آرام دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ اسی طرح نسیم شاہ کو جنوبی افریقا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر رکھا جا سکتا ہے اور انہیں بھی آرام کا موقع دیا جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہین اور نسیم کی غیر موجودگی میں محمد عباس، جو حالیہ سیریز میں شاندار فارم میں ہیں، سیریز میں فاسٹ بالنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ میر حمزہ اور خرم شہزاد کو شامل کیا جانے کا امکان ہے، جنہیں کرکٹ کے ماہرین قابل اعتماد انتخاب سمجھ رہے ہیں۔
اسی طرح ساجد خان اور نعمان علی کی اسپن بالنگ جوڑی ایک بار پھر میدان میں ذمے داری نبھائے گی۔ یہ جوڑی ماضی میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔
علاوہ ازیں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے صائم ایوب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کیا جائے گا۔ کپتان شان مسعود، بابر اعظم اور عبداللہ شفیق پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی بنیاد بنیں گے جبکہ مڈل آرڈر میں سعود شکیل، کامران غلام، اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، آغا سلمان، میر حمزہ، محمد عباس، نعمان علی، ساجد خان، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان ، محمد ہریرہ ، قاسم اکرم شامل ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل