میڈیکل پروفیسرز کی موبائل ایپ پر حاضری خطرہ بن گئی ، ڈیٹا غیر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
زاہد چوہدری : سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کی موبائل ایپ پر حاضری خطرے کی گھنٹی بج گئی
پروفیسرز کی موبائل پر تمام ڈیٹا تک بھی رسائی ہوگی،پروفیسرز کی نقل و حرکت بھی موبائل ایپ سے مانیٹر ہوسکے گی،موبائل حاضری ایپ کی فون گیلری ، کنٹیکٹ نمبر، کیمرہ ، ایس ایم ایس تک رسائی ہوگی،انٹرنیٹ ، سینسرز ، مائیکروفون ، سٹوریج تک رسائی ہوسکے گی،موبائل ایپ ای ایس ایس پر حاضری لگانے والے پروفیسرز کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔
پروفیسرز کے موبائل فون میں موجود تصاویر سمیت ذاتی معلومات تک ایپ کے ذریعے رسائی ہوگی، جبکہ پی آئی ٹی بی نے یقین دہانی کروانے کی کوشش کی کہ پروفیسرز کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہیں ہونگی لیکن
ذاتی ڈیٹا تک موبائل ایپ کے ذریعے رسائی پروفیسرز کیلئے پریشانی کاسبب بن گئی
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔