کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر نتائج پر تشویش
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج میں 28 فیصد آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے جو شفاف طریقے سے اس کی جانچ پڑتال کرے تاکہ طلباء اور ان کے والدین میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات دور کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کے ملازمین کے جائز حقوق کو نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، گزشتہ کئی سال سے ملازمین کی پروموشن کے معاملوں پر بھی ایپکا انٹر بورڈ کی دی گئی درخواستوں پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں عروج پر ہیں جن میں ڈیلی ویجز کی صورت میں 30 ملازمین بھرتی ہونا اور من پسند افراد کو گھر بیٹھے تنخواہیں دینا، سرکاری گاڑیوں اور پیٹرول کا بے دریغ استعمال سمیت دیگر بدعنوانیوں پر فوری قابو پایا جائے، بصورت دیگر ایپکا کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔
گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان
ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
اب ریسکیو ٹیموں کو دریائے سواں سے بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی لاش مل گئی ہے جبکہ بیٹی بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مزید :